رسمی تعارف

محمد وارث — جون 6، 2018 8:10 صبح
ویسے مشہور یہ ہے کہ راجپوتوں میں "سیال" شاخ بہت اچھی مانی جاتی ہے۔
میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کہ سیال راجپوتوں کی سب کاسٹ ہے یا جٹ برادران کی۔ شاید جمشید صاحب کنفرم کر سکیں۔ :)
محمداحمد — جون 6، 2018 8:12 صبح
بات میرے تعارف سے ہوتی ہوتی "ہیر رانجھا " کے موضوع کی طرف چلی گئی ہے۔ :):) ۔

خوش آمدید۔۔۔!
اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔
اوردعا ہے کہ اللہ آپ کے وقت میں برکت میں عطا فرمائے اور آپ کو ڈھیر ساری کتابیں پڑھنے کو میسر آئیں۔ :)
لئیق احمد — جون 6، 2018 8:13 صبح
میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کہ سیال راجپوتوں کی سب کاسٹ ہے یا جٹ برادران کی۔ شاید جمشید صاحب کنفرم کر سکیں۔ :)
ہمارے راحیل فاروق بھی سیال ہیں اور ان کے مطابق سیال پاکستان کے لوکل راجپوت ہیں۔ یعنی ہجرت کر کے آئے ہوئے نہیں ہیں۔
یاز — جون 6، 2018 8:17 صبح
میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کہ سیال راجپوتوں کی سب کاسٹ ہے یا جٹ برادران کی۔ شاید جمشید صاحب کنفرم کر سکیں۔ :)
وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔ ہیر راجپوت سیال تھی، جبکہ صاحباں جاٹ سیال۔
اسی سے یہ بھی علم ہوا کہ مرزا صاحباں والی صاحباں بھی سیال ہی تھیں۔
فہد اشرف — جون 6، 2018 8:36 صبح
وارث شاہ کے اپنے الفاظ میں
سیالاں بیٹھ کے ست وچار کیتی بھلے آدمی غیرتاں پال دے نی
یارو گل مشہور جہان اتے سانوں میہنے ہیر سیال دے نی
پت رہے گی ناں جے ٹور دتی نڈھی نال منڈے مہینوال دے نی
پھٹ جیبھ دے کالکاں بیٹیاں دیاں عجیب جوانی تے میہنے کال دے نی
عورت اپنی کول جے غیر ویکھن غیرت کرن نہ اوس دے حال دے نی
منہ تنہاں دا ویکھناں خوک وانگوں قتل کرو رفیق جو نال دے نی
ترجمہ بھی کر دو بھائی
یاز — جون 6، 2018 8:44 صبح
ترجمہ بھی کر دو بھائی
اس کے لئے تو کسی ماہر کو دعوت دینا ہو گی، کہ ہم تو بس مفہوم ہی سمجھا پاویں گے۔
محمداحمد — جون 6، 2018 8:48 صبح
وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔ ہیر راجپوت سیال تھی، جبکہ صاحباں جاٹ سیال۔
اسی سے یہ بھی علم ہوا کہ مرزا صاحباں والی صاحباں بھی سیال ہی تھیں۔

ہیر اور رانجھے کی سات پشتوں پر گفتگو کے لئے بھی علیحدہ لڑی ہونی چاہیے۔ :)
فہد اشرف — جون 6، 2018 8:52 صبح
اس کے لئے تو کسی ماہر کو دعوت دینا ہو گی، کہ ہم تو بس مفہوم ہی سمجھا پاویں گے۔
آپ مفہوم سمجھاؤ ترجمے کے لیے ہم عبدالقیوم چوہدری بھائی کو دیکھتے ہیں
لئیق احمد — جون 6، 2018 8:55 صبح
وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔
گویا وکی پیڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ راجپوت اور جاٹ دونوں سیال کی شاخ ہیں؟ یا سیال کوئی علاقہ ہے جس سے راجپوتوں اور جاٹوں کا تعلق ہے؟
یاز — جون 6، 2018 9:01 صبح
گویا وکی پیڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ راجپوت اور جاٹ دونوں سیال کی شاخ ہیں؟ یا سیال کوئی علاقہ ہے جس سے راجپوتوں اور جاٹوں کا تعلق ہے؟
وکی پیڈیا نے جن الفاظ میں بیان کیا ہے، اس کی ہمیں بھی زیادہ سمجھ نہیں آئی۔ نیز یہ کہ وکی پیڈیا کا اس معاملے میں بہت باوثوق ہونا بھی ایسا لازم نہیں ہے۔
آرٹیکل کا ربط یہ رہا۔
Sial tribe - Wikipedia
یاز — جون 6، 2018 9:02 صبح
ہیر اور رانجھے کی سات پشتوں پر گفتگو کے لئے بھی علیحدہ لڑی ہونی چاہیے۔ :)
تجویز تو عین مناسب ہے۔
مدیران حضرات اس میں سے چیدہ مراسلے الگ کر کے نئی لڑی تشکیل دے سکتے ہیں۔
محمد تابش صدیقی
فرقان احمد
محمد وارث — جون 6، 2018 9:19 صبح
تجویز تو عین مناسب ہے۔
مدیران حضرات اس میں سے چیدہ مراسلے الگ کر کے نئی لڑی تشکیل دے سکتے ہیں۔
محمد تابش صدیقی
فرقان احمد
ویسے کس کا تقدس مجروح ہوا ہے جو آپ علیحدہ کروا کے بحال کروانا چاہ رہے ہیں۔ :)
یاز — جون 6، 2018 9:45 صبح
ترجمہ بھی کر دو بھائی
لیجئے جناب۔ اپنی سی کوشش پیشِ خدمت ہے
سیالاں بیٹھ کے ست وچار کیتی بھلے آدمی غیرتاں پال دے نی
یارو گل مشہور جہان اتے سانوں میہنے ہیر سیال دے نی
(سیالوں نے بیٹھ کے صلاح مشورہ کیا کہ بھلے آدمیوں کو غیرت مند ہونا چاہئے۔ اور پوری دنیا میں قصہ مشہور ہونے کی بنا پہ ہمیں ہیر سیال کی وجہ سے طعنے سننے پڑ رہے ہیں)۔
پٹ چھڈدی کالک بیٹیاں دی عیب جویاں دے میہنے گال دے نی
پت رہے گی ناں جے ٹور دتی نڈھی نال منڈے مہینوال دے نی
(بیٹیوں کی بدنامی گھائل کر دیتی ہے، اور عیب جُو لوگوں کے طعنے مار ڈالتے ہیں۔ اگر اپنی بیٹی مہینوال (یعنی رانجھے) کے ساتھ بھیج دی تو یہ بہت بے عزتی کی بات ہو گی)۔
عورت اپنی کول جے غیر ویکھن غیرت کرن نہ اوس دے حال دے نی
منہ تنہاں دا ویکھناں خوک وانگوں قتل کرو رفیق جو نال دے نی
(اپنی عورت کے پاس کسی غیر کو دیکھیں تو غیرت کریں، اور اس کے رفیق (یعنی آشنا) کا منہ دیکھنے کی بجائے اس کو قتل کریں)۔
یاز — جون 6، 2018 9:48 صبح
ویسے کس کا تقدس مجروح ہوا ہے جو آپ علیحدہ کروا کے بحال کروانا چاہ رہے ہیں۔ :)
لڑی کا۔ کہ تعارفی لڑی تھی، اور کہاں سے کہاں پہنچا دی گئی۔
محمد وارث — جون 6، 2018 9:50 صبح
لڑی کا۔ کہ تعارفی لڑی تھی، اور کہاں سے کہاں پہنچا دی گئی۔
بات سے بات نکلنا شاید اسی کو کہتے ہیں۔ اور محفل کی زیادہ تر لڑیوں کا یہی حال ہے۔
یاز — جون 6، 2018 9:52 صبح
بات سے بات نکلنا شاید اسی کو کہتے ہیں۔ اور محفل کی زیادہ تر لڑیوں کا یہی حال ہے۔
اور ہم اس کو محفل/لڑیوں کی خوبی گردانتے ہیں۔
محمد تابش صدیقی — جون 6، 2018 10:02 صبح
لڑی کا۔ کہ تعارفی لڑی تھی، اور کہاں سے کہاں پہنچا دی گئی۔
ہے ابھی تک تعارف کی ڈومین میں ہی۔ اس لیے چلنے دیں۔ :)
سید عاطف علی — جون 6، 2018 10:13 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید جمشید ۔
سید عاطف علی — جون 6، 2018 10:15 صبح
میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کہ سیال راجپوتوں کی سب کاسٹ ہے یا جٹ برادران کی۔ شاید جمشید صاحب کنفرم کر سکیں۔ :)
سیالکوٹ بھی سیال والوں کا علاقہ ہے یا تھا ؟
محمد وارث — جون 6، 2018 10:26 صبح
سیالکوٹ بھی سیال والوں کا علاقہ ہے یا تھا ؟
سیالکوٹ میں جو سیال ہے وہ کسی قدیمی لفظ کا بگڑا ہوا تلفظ ہے اور عام طور پر مشہور ہے کہ کسی راجا کے نام پر تھا۔ سیالکوٹ چونکہ ہزاروں سال پرانا ہے اور مہا بھارت میں بھی اس کا ذکر ہے سو ہو سکتا ہے یہاں کسی زمانے میں راجپوتوں کی اکثریت ہو۔ آج کل یہاں آرائیں، کشمیری یا بٹ خواجہ، جاٹ وغیرہ اکثریت میں ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%B3%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.101679/page-4