خوش آمدید رمان غنی، خوشی ہوئی کہ ایک اور ہندوستانی کا اضافہ ہو گیا۔
ماشاءاللہ! خوش قسمت ہیں کہ اتنی بڑی ہستی کی آل سے ہیں اور خاندانی شجرہ بھی اب تک محفوظ ہے۔
سبحان اللہ۔آپ تو سید سرکار ہیں
محفل پر خوش آمدید۔امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
بھئی رمان آپ بہار کے کس ضلع سے تعلق رکھتے ہیں
اوپر لکھا ہے، پٹنہ سے۔
بہار میرا بھی آبائی وطن ہے
یہ تو بہت اچھی بات ہے صاحب، اب ذرا آپس میں شہر یا گاؤں بھی ملائیں شاید قریب قریب ہی ہوں
جی آنجناب کے شہر سے ہوکر ہی جاتا ہوں میرا ضلع چھپرہ (سارن ) ہے جو کہ پٹنہ سے 50کیلو میٹر کی دوری پرہے
نہیں صاحب، میں پاکستان سے ہوں۔ میں تو ویسے ہی آپ دونوں کی اس تعارفی گفتگو میں دلچسپی لے رہا تھا۔ اگر ناگوار محسوس ہوا ہو تو معذرت جناب!!
ارے نہیں محترم میں آپ کی باتوں کاکیوں براماننے لگا