رمان غنی، ہندوستان

رمان غنی — دسمبر 1، 2012 11:24 صبح
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں​
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں​
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں​
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں​
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں​
کبھی گیت لبوں پر لاتے ہیں​
کبھی خود ہی تنہا ہوتے ہیں​
کبھی شب بھر جاگتے رہتے ہیں​
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں​
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
باقی تفصیلات میری پروفائل سے معلوم کی جا سکتی ہے!!! :)
محمداحمد — دسمبر 1، 2012 12:19 شام
ماشاءاللہ بہت خوب تعارف ہے۔
محفل میں باقاعدہ خوش آمدید محترم ۔۔۔۔!
اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مقدس — دسمبر 1، 2012 12:37 شام
شاعرانہ تعارف کی تو ہمیں سمجھ نہیں آتی۔۔۔
اینی ویز ۔۔۔۔ ویلکم بھائی :)
شمشاد — دسمبر 1، 2012 12:52 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
شمشاد — دسمبر 1، 2012 12:53 شام
رمان صاحب ہندوستان میں کہاں سے تعلق ہے؟
سلیمان اشرف — دسمبر 1، 2012 1:11 شام
محترم رمان غنی بھائی ہم آپ کو اپنی پیاری اردو محفل میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
عدیل منا — دسمبر 1، 2012 1:18 شام
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں​

باقی تفصیلات میری پروفائل سے معلوم کی جا سکتی ہے!!! :)
ہم نازک نازک دل والوں کو، ہنسنے رونے بلکہ رلانے والوں کو بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔​
خوش آمدید​
رمان غنی — دسمبر 1، 2012 1:19 شام
آپ سبھوں کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ
میں ہندوستان کی ریاست بہار کا رہنے والا ہوں۔
محمد وارث — دسمبر 1، 2012 1:21 شام
خوش آمدید رمان غنی صاحب
نیلم — دسمبر 1، 2012 2:06 شام
خوش آمدید
رمان غنی — دسمبر 1، 2012 4:55 شام
بھائی!
کیا کوئی اس محفل کے اونر کا نام مجھے بتا سکتا ہے؟
عسکری — دسمبر 1، 2012 5:00 شام
بھائی!
کیا کوئی اس محفل کے اونر کا نام مجھے بتا سکتا ہے؟
کیوں آپ نے خریدنا ہے کیا ؟ ویسے ویلکم :grin:
حسان خان — دسمبر 1، 2012 5:04 شام
خوش آمدید جناب :)
رمان غنی — دسمبر 1، 2012 5:05 شام
کیوں آپ نے خریدنا ہے کیا ؟ ویسے ویلکم :grin:
نہیں عسکری بھائی میری اتنی استطاعت کہاں؟؟؟ ہم نے تو بس یوں ہی پوچھ لیا تاکہ کوئی پریشانی ہو تو شکایت کی جاسکے :disdain:
عسکری — دسمبر 1، 2012 5:09 شام
نہیں عسکری بھائی میری اتنی استطاعت کہاں؟؟؟ ہم نے تو بس یوں ہی پوچھ لیا تاکہ کوئی پریشانی ہو تو شکایت کی جاسکے :disdain:
او ہاں بھئی ویسے یہاں ایسے مواقع بہت کم آتے ہیں آپ ساجد بھائی کو کہہ دینا بھئی بس کافی ہے
عثمان — دسمبر 1، 2012 5:10 شام
نہیں عسکری بھائی میری اتنی استطاعت کہاں؟؟؟ ہم نے تو بس یوں ہی پوچھ لیا تاکہ کوئی پریشانی ہو تو شکایت کی جاسکے :disdain:
تو اس کے لئے انتظامیہ کافی ہے۔ اونر کی کیا ضرورت ؟ :)
عثمان — دسمبر 1، 2012 5:10 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
رمان غنی — دسمبر 1، 2012 5:12 شام
نیلم ،محمد وارث اور حسان بھائی کا بہت شکریہ!
قیصرانی — دسمبر 1، 2012 5:21 شام
محفل پر خوش آمدید رمان غنی امید ہے کہ آپ سے بات چیت کم ہی رہے گی کہ آپ شاعر ہیں اور میں شاعری کو بالکل بھی نہیں سمجھ سکتا :(
مقدس — دسمبر 1، 2012 5:27 شام
ہیں ۔۔۔۔ انہوں نے کہاں لکھا کہ وہ شاعر ہیں :)
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D9%85%D8%A7%D9%86-%D8%BA%D9%86%DB%8C%D8%8C-%DB%81%D9%86%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86.56838/