زیدی — فروری 29، 2020 6:50 صبح
السلام علیکم۔ میرا نام زاہد لطیف ہے۔ زیدی زاہدی کی بگڑی ہوئی شکل ہے جو بچپن سے چلی آئی ہے۔ سرگودھا کے مضافات میں ایک دیہات میں رہائش پذیر ہوں۔ تعلیم بی اے ہے اور ایک کتابوں کی دکان میں کام کرتا ہوں۔ سیکھنے کی جستجو میں ہوں اور خدا کے حضور اس سلسلے میں دعا گو ہوں اور راہ راست کی تلاش میں ہوں۔
والسلام
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 29، 2020 6:52 صبح
آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید ۔
سید عمران — فروری 29، 2020 6:53 صبح
کتابوں کی دوکان گاؤں میں ہے؟؟؟
زیدی — فروری 29، 2020 7:09 صبح
کتابوں کی دوکان گاؤں میں ہے؟؟؟
دکان سرگودھا شہر میں ہے اور خالو کی ہے۔ ان کے ہاں ماہواری پہ ہوں۔ اس سے پہلے لاہور میں ایک دکان پہ تھا۔ خالو علیل تھے تو انہوں نے بلا لیا۔
محمد امین صدیق — فروری 29، 2020 7:11 صبح
مابدولت برادرم
زاہد لطیف کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
محمداحمد — فروری 29، 2020 7:14 صبح
خوش آمدید زاہد صاحب!
زاہد سے زیدی ہو جانا بہت دلچسپ بات ہے۔
کتابوں کی دوکان سے روزانہ اچھی اچھی باتیں پڑھ کر ہمیں بتایا کریں۔
محمد امین صدیق — فروری 29، 2020 7:18 صبح
شاہ صاحب
آپ سے کچھ پوچھنا ہے !
محمد وارث — فروری 29، 2020 7:21 صبح
خوش آمدید زاہد صاحب۔
محمد امین صدیق — فروری 29، 2020 7:23 صبح
مابدولت
کتب سے وابستہ کسی بھی ذی نفس کا خیرمقدم کرنے میں مسرت محسوس کرتے ہیں ۔
زیدی — فروری 29، 2020 7:24 صبح
خوش آمدید زاہد صاحب!
زاہد سے زیدی ہو جانا بہت دلچسپ بات ہے۔
کتابوں کی دوکان سے روزانہ اچھی اچھی باتیں پڑھ کر ہمیں بتایا کریں۔
ہمارے ہاں دیہات میں ناموں کا بگڑنا ایک معمول ہے اور یہ سلسلہ بچپن سے ہی چلتا ہے۔
لفظ اچھی کی کوئی یونیورسل تعریف بھی کر دیجیے جہاں تک میرا محدود علم ہے اس کے مطابق اچھی باتیں ہر شخص کے مزاج کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔
عرفان سعید — فروری 29، 2020 7:25 صبح
خوش آمدید زاہد صاحب
سید عمران — فروری 29، 2020 7:33 صبح
شاہ صاحب
آپ سے کچھ پوچھنا ہے !
؟؟؟
ایس ایس ساگر — فروری 29، 2020 8:19 صبح
خوش آمدید زاہد لطیف بھائی۔
سید عاطف علی — فروری 29، 2020 8:50 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ زیدی صاحب ۔
محمداحمد — فروری 29، 2020 9:49 صبح
ہمارے ہاں دیہات میں ناموں کا بگڑنا ایک معمول ہے اور یہ سلسلہ بچپن سے ہی چلتا ہے۔
یہ تو ہے۔
لفظ اچھی کی کوئی یونیورسل تعریف بھی کر دیجیے جہاں تک میرا محدود علم ہے اس کے مطابق اچھی باتیں ہر شخص کے مزاج کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔
اچھی کی کائناتی تعریف کو فی الحال موقوف کیے دیتے ہیں۔ آپ صرف وہ باتیں شامل کیجے گا جو آپ کو اچھی لگیں۔
ہمیں اچھی نہ لگیں تو آپ کو مطلع فرما دیں گے۔
فاخر رضا — فروری 29، 2020 10:26 صبح
دکان سرگودھا شہر میں ہے اور خالو کی ہے۔ ان کے ہاں ماہواری پہ ہوں۔ اس سے پہلے لاہور میں ایک دکان پہ تھا۔ خالو علیل تھے تو انہوں نے بلا لیا۔
آپ نئے نئے ہیں اس لئے میں تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہوں مگر ہو نہیں پارہا. کیا کروں آپ ہی بتا دیجیے
محمداحمد — فروری 29، 2020 10:41 صبح
آپ نئے نئے ہیں اس لئے میں تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہوں مگر ہو نہیں پارہا. کیا کروں آپ ہی بتا دیجیے
سرگوشی
ہم سمیت، باقی محفلین سے ہمت پکڑیے۔
سرگوشی
مزید گریز!
محمداحمد — فروری 29، 2020 10:42 صبح
۔ سیکھنے کی جستجو میں ہوں اور خدا کے حضور اس سلسلے میں دعا گو ہوں اور راہ راست کی تلاش میں ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان مقاصدِ جلیلہ کے لئے تگ و دو کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
زیدی — فروری 29، 2020 10:46 صبح
آپ نئے نئے ہیں اس لئے میں تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہوں مگر ہو نہیں پارہا. کیا کروں آپ ہی بتا دیجیے
مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہو گئی ہے یا میں ماحول کو سمجھ نہیں پا رہا اور آپ نیک نیتی سے صلاح دینا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ (جتنا مجھے علم ہے) پرائیویٹ میسیجنگ ہے۔ مجھے امید ہے میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
زیدی — فروری 29، 2020 10:46 صبح
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان مقاصدِ جلیلہ کے لئے تگ و دو کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
آمین۔