مطلب؟
مطلب؟
میرے لئے سمجھانا مشکل ہے یہ بات
نہ جانا کہ محفل سے جاتا ہے کوئی
تشریح؟؟؟
تشریح یہ کہ رکن معطل ہوچکا ہے جسے آپ خوش آمدید کہنے آئے ہیں۔۔۔
یعنی 22 فروری کو آئے اور اب معطل بھی ہوچکے؟ یہ کیا قصہ ہے؟
مجھے کیا معلوم ہو۔۔۔ میں نے تو ان کے نام کے نیچے "معطل" لکھا پڑھا ہے۔۔۔۔ آپ بھی پڑھ کر کوئی نتیجہ نکالنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔
میں تو عوام میں ہوں اور آپ خواص میں شامل ہیں تو آپ کا اندازہ اور تجزیہ مجھ سے بہتر ہوسکتا ہے۔
میں خواص تو درکنار عام لوگوں میں بھی پیچھے کی قطار والوں میں ہوں۔۔۔۔ نہیں یقین تو کسی بھی پرانے رکن سے پوچھ لیجیے۔۔۔۔
میں پوچھنے کی زحمت نہیں کرونگا۔ میں جانتا بھی ہوں اور مانتا بھی ہوں کہ آپ خواص میں سے ہیں۔
کیوں خواص میں شامل کر کے الزام لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
یہ الزام کی نہیں اعزاز کی بات ہے
ہم اس اعزار سے محروم ہی بھلے۔۔۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.72331/page-4