سلام عرض ہے

شمشاد — جون 15، 2007 4:50 شام
اچھی بات ہے ناں۔
ایسے ہی کچھ اور بھی پرانے دھاگے نیچے سے اوپر لاؤ۔
فہیم — جون 15، 2007 4:59 شام
شمشاد نے کہا:
اچھی بات ہے ناں۔
ایسے ہی کچھ اور بھی پرانے دھاگے نیچے سے اوپر لاؤ۔

اگر یہ ہوا تو بچارے نئے دھاگو‌ں نے اپنی الگ یونین بناکے الیکشن کروالینے ہیں :wink:
جیہ — جون 15، 2007 5:02 شام
چشم ما روشن و دل ما شاد
فہیم — جون 15، 2007 5:10 شام
جیہ نے کہا:
چشم ما روشن و دل ما شاد

ذرا آسان اردو میں‌ لکھ دیا ہوتا :wink:
شمشاد — جون 15، 2007 5:19 شام
fahim نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھی بات ہے ناں۔
ایسے ہی کچھ اور بھی پرانے دھاگے نیچے سے اوپر لاؤ۔

اگر یہ ہوا تو بچارے نئے دھاگو‌ں نے اپنی الگ یونین بناکے الیکشن کروالینے ہیں :wink:

اور بھی اچھی بات ہے، گہما گہمی اور بڑھ جائے گی۔
فہیم — جون 16، 2007 6:40 صبح
گہما گہمی بڑھ جائے تو مسئلے مسائل بھی تو بڑھ جاتے ہیں
شمشاد — جون 16، 2007 6:52 صبح
مسئلے مسائل بڑھیں گے تو حل بھی ہو جائیں گے۔ آپ مثبت انداز میں سوچیں ناں۔
فہیم — جون 16، 2007 6:59 صبح
شمشاد نے کہا:
مسئلے مسائل بڑھیں گے تو حل بھی ہو جائیں گے۔ آپ مثبت انداز میں سوچیں ناں۔

سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے شمشاد بھائی
میں مثبت انداز میں سوچ لوں گا
آپ مثبت انداز میں سوچ لیں گے
لیکن ہر کوئی مثبت سوچ نہیں رکھتا :roll:
شمشاد — جون 16، 2007 11:51 صبح
ہر مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آئے گا سوائے مسئلہ کشمیر کا۔
پاکستانی — جون 16، 2007 2:52 شام
مسئلہ کشمیر کا تو سیدھا سادا حل ہے۔
مگر بات مخلصی کی ہے۔
شمشاد — جون 16، 2007 3:44 شام
یہ سب امریکہ اور روس کی شرارت ہے، انگلستان بھی شامل ہے۔ جو یہ مخلص نہیں ہونے دیتے۔
ام احسن — مئی 30، 2013 12:47 شام
پیر تسمہ پا کا قصہ کسی داستان کا حصہ ہے، کونسی یہ مجھے یاد نہیں پڑ رہا۔ یہ شاید حاتم طائی کے قصوں یا داستان امیر حمزہ میں شامل تھا۔ مجھے ایسا یاد پڑ رہا ہے کہ پیر تسمہ پا عمرو عیار کے کندھے پر سوار ہو گیا تھا جس سے اس نے پھر بڑی عیاری سے ہی پیچھا چھڑایا۔ اب کوئی دوست ہی اس کی تصدیق یا تکذیب کر سکیں گے۔ :?
پیر تسمہ پا کا کردار سند باد جہازی کی داستان میں ہے ،سند باد ایک ویران جزیرے پر کئی سال اس کے چنگل میں پھنسا رہتا ہے ،پھر انگور کا رس خراب کر کے جب زہر آلود ہو جاتا ہے تو پیر تسمہ پا کو پلا دیتا ہے ،یوں اس کی جان چھوٹتی ہے ۔
انیس الرحمن — جون 2، 2013 10:28 شام
KwULv.png
الف عین — جون 3، 2013 8:47 صبح
انیس کو اپنی ریڑھی بہت دن بعد یاد آئی، وہ بھی جب کہ جیہ عرصے سے غائب ہے۔ خدا کرے جہاں ہو، بخیر ہو۔
اس دھاگے کے عنوان میں میرا اوتار چسپاں نہیں، کیا میں نے جوجو کے سلام کا جواب دیا ہی نہیں؟
شیزان — جون 3، 2013 8:59 صبح
ارے اتنے سالوں بعد؟؟؟
محمداحمد — جون 3، 2013 10:17 صبح
جیہ بہن عرف غالب کی بھتیجی ! اس محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ ماشاءاللہ کیا مطالعہ ہے اور کیا ہی اندازِ گفتگو۔۔۔! نہ جانے کہاں ہیں آج کل ! شاید مصروف ہیں۔ سچ تو یہ ہی ہے کہ اردو محفل کا ذکر "غالب کی بھتیجی" کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہی رہتا ہے۔
دیکھیے کب جیہ اردو محفل میں پھر سے حاضر ہوتی ہیں۔
سید ذیشان — اگست 9، 2013 2:09 شام
خوش آمدید :)
شروع کے دو چار صفحات پڑھے، کافی مزا آیا پڑھ کر، کیا وہ کتب اب بھی آپ کے پاس موجود ہیں؟
جیہ — اگست 9، 2013 2:13 شام
جیہ بہن عرف غالب کی بھتیجی ! اس محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ ماشاءاللہ کیا مطالعہ ہے اور کیا ہی اندازِ گفتگو۔۔۔ ! نہ جانے کہاں ہیں آج کل ! شاید مصروف ہیں۔ سچ تو یہ ہی ہے کہ اردو محفل کا ذکر "غالب کی بھتیجی" کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہی رہتا ہے۔
دیکھیے کب جیہ اردو محفل میں پھر سے حاضر ہوتی ہیں۔
شکریہ محمد احمد آپ نے مجھے یاد رکھا۔ مجھے آپ سب کی محبت کھینچ ہی لائی۔ جزاک اللہ
جیہ — اگست 9، 2013 2:15 شام
خوش آمدید :)
شروع کے دو چار صفحات پڑھے، کافی مزا آیا پڑھ کر، کیا وہ کتب اب بھی آپ کے پاس موجود ہیں؟
شکریہ۔ جی نہ صرف وہ کتابیں موجود ہیں بلکہ تعداد دگنی ہو گئی ہے :)
سید ذیشان — اگست 9، 2013 2:24 شام
شکریہ۔ جی نہ صرف وہ کتابیں موجود ہیں بلکہ تعداد دگنی ہو گئی ہے :)

واہ (y)
ویسے مجھے تو آڈیو بک سننے میں بھی مشکل ہوتی ہے تو آپ اتنی کتابیں کیسے پڑھ لیتی ہیں؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-24