سید عاطف علی

سید عاطف علی — اگست 21، 2012 9:00 صبح
سید عاطف علی ولد سید خور شید علی ضیاء عزیزی جےپوری۔میں پیشے کے لحاظ سے الیکٹرانک انجینئر ہوں۔ ٖقریبا" پانچ سال کے عرصے سے سعودی عرب- ریاض۔۔۔۔۔ بسلسلہء روزگارمقیم ہوں۔محفل میں ذرا نیا ہوںآ موز بھی اگر چہ ایک طرحی مشاعرہ میں شرکت کر چکا ہوں۔ محفل کے احباب سے سیکھنے کی اورزبان و ادب سے متعلق امورپر آراءجاننے سے دلچسپی ہے ۔لسانیات خصوصا" اردو زبان سےدلچسپی کی وجہ سے فارسی اور عربی زبان سے شغف ب بھی لازمی ٹھہرا۔ والد صاحب باقاعدہ شاعر (مجموعہ ضیائے خورشید) تھے-اور سلسلہء تلمذ کے اعتبار سے مرزا غالب سے دو واسطوں سے پڑپوتے بنتے تھے۔اپنے تعارف مین والد صاحب کا سہارا لینےکی وضاحت کی ضرورت نھیں کہ دانا را اشارہ کافی است ۔کچھ فارسی والد صاحب سے سیکھی اور کچھ اپنے انجینیرنگ کے ایرانی ہم جماعت دوست اور فاینل اییرپراجیکٹ فیلوسے ۔
یہاں روزگار کے علاوہ عربی زبان کا طاب علم ہوں۔ دو مستوایات یعنی لیولز مکمل کر چکا ہوں۔تیسرا ابھی باقی ہے۔
والد صاحب کا نمونہء کلام قابل ذکر ہےاور ذیل ہے۔میرا نمونہ اگر چہ قابل ذکر نہیں تاہم آخر میں دیئے گیے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔
جس آستاں پہ میری جبیں کا نشاں نہیں
وہ اور آستاں ہے۔۔۔۔ ترا آستاں نہیں ۰۰۰۰۰۰ غزل۔
۔۔۔۔
صراحی سر نگوں۔ مینا تہی ۔اور ۔جام خالی ہے
مگر ہم تایبوں نے نیتوں میں مے چھپالی ہے ۰۰۰۰۰۰ غزل
۔۔۔۔
جو نخ ِ زنار سے الجھے رہے صدیوں تلک
شیخ کی تسبیح کے دانے ۔ جدا ہونے لگے ۰۰۰۰۰۰یوم پاکستان پر لکھا گیا
-------------------------------------------------------------
میرے نمونے کا لنک ذیل ہے ۔ احباب اگر راے میں اگر جرح تعدیل کی گنجاءش ہو تو بسرو چشم
۔۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کا-طرحی-مشاعرہ-بیاد-خدائے-سخن-میرتقی-میرؔ.49653/
نایاب — اگست 21، 2012 10:22 صبح
محترم سید عاطف علی صاحب
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
دلی خوش آمدید
نیلم — اگست 21، 2012 11:43 صبح
خوش آمدید
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 11:55 صبح
محترم سید عاطف علی صاحب
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
دلی خوش آمدید
بہت شکریہ۔ نایاب بھیا۔:happy:
انیس الرحمن — اگست 21، 2012 11:57 صبح
خوش آمدید جناب۔
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 11:57 صبح
بہت شکریہ ۔ نیلم صاحبہ ۔۔۔
قرۃالعین اعوان — اگست 21، 2012 11:59 صبح
خوش آمدید!
طالوت — اگست 21، 2012 12:03 شام
خوش آمدید ۔
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 12:18 شام
بہت شکریہ ۔ قرۃالعین صاحبہ ۔۔۔
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 12:19 شام
بہت شکریہ ۔ طالوت صاحب
مہ جبین — اگست 21، 2012 1:25 شام
محفل میں خوش آمدید سید عاطف علی بھائی
ماشاءاللہ آپ کے اور والد صاحب کے بارے میں جان کر اچھا لگا
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 1:33 شام
محفل میں خوش آمدید سید عاطف علی بھائی
ماشاءاللہ آپ کے اور والد صاحب کے بارے میں جان کر اچھا لگا
بہت بہت شکریہ ۔۔مہ جبین باجی
چھوٹاغالبؔ — اگست 21، 2012 1:36 شام
السلام علیکم جناب
7 بسم اللہ جناب 7 بسم اللہ
میرے طرف سے آپ کو دو بار خوش آمدید
ایک تو سید عاطف علی کیلئے
دوسرا استاد بھائی کیلئے (استاد بھائی ، جیسا کہ پیر بھائی)
بہت زبردست تعارف پیش کیا جناب آپ نے
مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2012 1:47 شام
خوشامدید جناب۔ امید ہے آپ کی شرکت ہمارے علم میں اضافے کا باعث ہوگی۔ خوصوصا اہلِ اصلاحِ سخن کے لئے۔
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 1:54 شام
السلام علیکم جناب
7 بسم اللہ جناب 7 بسم اللہ
میرے طرف سے آپ کو دو بار خوش آمدید
ایک تو سید عاطف علی کیلئے
دوسرا استاد بھائی کیلئے (استاد بھائی ، جیسا کہ پیر بھائی)
بہت زبردست تعارف پیش کیا جناب آپ نے
چھوٹے غالب میاں۔۔آپ کی ذرہ نوازی کےلیےٴ بہت بہت سپاس گزار ہوں۔۔۔
آپ لودھراں سے کوہ قاف کیوں روانہ ہوےٴ ؟ کیا تنہایٴ نے اتنا ستایا ؟ :)۔۔۔بہر حال تلمذاتی مواخات کابھی بہت شکریہ۔۔۔اللہ کریم ۔آُپ کی تنہایٴ کسی رفیقِ شفیق سے دور کرے۔:happy:
چھوٹاغالبؔ — اگست 21، 2012 2:20 شام
آپ لودھراں سے کوہ قاف کیوں روانہ ہوےٴ ؟ کیا تنہایٴ نے اتنا ستایا ؟ :)۔۔۔ بہر حال تلمذاتی مواخات کابھی بہت شکریہ۔۔۔ اللہ کریم ۔آُپ کی تنہایٴ کسی رفیقِ شفیق سے دور کرے۔:happy:
:)بڑی گل اے سرکار
اس کا مطلب ہے آپ کے موکل خاصے با خبر ہیں:eek:
در اصل جب تک سر پھرا تھا تو لودھراں میں تھا۔ (ویسے لودھراں کا تو بس نام ہے دھنوٹ میں رہتا تھا)
اب جب کہ جوگی نے تنہائی اختیار کی تو کوہ قاف کو میزبانی کا موقع دینا مناسب سمجھا:blushing:
شہنشاہِ جنات بھی بہت عرصے سے برابر اصرار کیے جا رہے تھے :angel:
آل سعود اگر کبھی آپ کا دانہ پانی بند کرنے کی ٹرائی کرے تو بتائیے گا، آپ کا بھی کوہ قاف کا ویزہ لگوا دوں گا:p
سید عاطف علی — اگست 21، 2012 2:53 شام
خوشامدید جناب۔ امید ہے آپ کی شرکت ہمارے علم میں اضافے کا باعث ہوگی۔ خوصوصا اہلِ اصلاحِ سخن کے لئے۔
بسمل بھیا بہت بہت شکریہ ۔۔۔
باباجی — اگست 21، 2012 3:58 شام
خوش آمدید سید عاطف علی صاحب
محمد وارث — اگست 21، 2012 4:08 شام
خوش آمدید سید عاطف علی صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کا تفصیلی اور باقاعدہ تعارف دیکھ کر :)
محمداحمد — اگست 21، 2012 4:36 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔!
سید عاطف علی صاحب،
یوں تو آپ سے شاعری کے دھاگوں اور "چھپا رستم " میں دعا سلام رہی ہے پھر بھی باقاعدہ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%D8%B9%D9%84%DB%8C.53678/