عاجز کا تعارف

ہادیہ — مارچ 11، 2019 7:49 شام
یہ کیا لکھا آپ نے؟
محمد امین صدیق — مارچ 11، 2019 7:49 شام
مابدولت برادرم فلسفی کو قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے :welcome: کہتے ہیں ۔:):)
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 11، 2019 7:50 شام
پنو عاقل کے برابر والے شہر کا نام ہے بہنا،:p
فلسفی — مارچ 11، 2019 7:51 شام
مابدولت برادرم فلسفی کو قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے :welcome: کہتے ہیں ۔:):)
امین بھائی آپ کا مراسلہ پڑھ کر قلب ۔۔۔ جو آپ نے لکھا وہ والا گارڈن گارڈن ہو گیا۔
فرقان احمد — مارچ 11، 2019 7:51 شام
پنوکیو
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 11، 2019 7:54 شام
ہائے الله قربان جاؤں آپ کے عمر گزر گئی اسی آرزو میں کہ کوئی کہے کہ فلاں چیز آپ پر جچتی ہے۔
الله پاک آپ کو بہت خوش رکھے۔ دین اور دنیا کی تمام برکتیں عطا کرے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ جیسا منتظمین مناسب سمجھیں۔
محمد تابش صدیقی بھائی اگر میری دونوں آئ ڈیز ضم کردیں لیکن مستعمل فقط فلسفی والی آئی ڈی رہے، کیا ایسا ممکن ہے۔
ابن سعید بھیا سے بھی درخواست کر دیں فلسفی جی ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 11، 2019 7:55 شام
امین بھائی آپ کا مراسلہ پڑھ کر قلب ۔۔۔ جو آپ نے لکھا وہ والا گارڈن گارڈن ہو گیا۔
ہمارا تو بھاری بھاری ہوگیا ہے ۔
ہادیہ — مارچ 11، 2019 7:57 شام
شکریہ بھیا۔۔۔
میں تو پہلے ہی پڑھ پڑھ کر کملی ہوئی ہوں ۔۔۔ صبح 7 بجے سے رات بارہ بجے تک مسلسل کام کیا آج۔۔۔ اب آپ نے بھی پرچہ تمھا دیا۔۔۔ صبح پڑھوں گی ۔۔۔خوش رہیں گڈ نائیٹ۔۔۔
عرفان سعید — مارچ 11، 2019 8:01 شام
فلسفی بھیا یہ بہتر نا ہوگا آپ کے لیے کہ آپ اپنی دونوں آئی ڈی کو ضم کر والیں ۔بس شناخت اپنی فلسفی ہی رکھیے گا وہ دراصل فلسفی نام آپ پر جچتا بہت ہے ۔

ہائے الله قربان جاؤں آپ کے عمر گزر گئی اسی آرزو میں کہ کوئی کہے کہ فلاں چیز آپ پر جچتی ہے۔
"عظیم فلسفی" بہترین رہے گا!
الف عین — مارچ 11، 2019 8:44 شام
خوش آمدید عظیم لکھوں یا فلسفی؟ مخمصے میں ہوں۔ او سی آر کے دھاگوں میں مجھے ایک بار یہ شک تو گزرا تھا کہ فلسفی عظیم الدین ہی ہیں۔
بہر حال میں نے تو تمہارے تعاون سے جو کتابیں جمع و ترتیب دی ہیں، ان سب میں کہیں پہلا اور کہیں دوسرا (اپنے نام سے پہلے یا بعد) نام تمہارا بھی ضرور دیتا ہوں۔ اللہ تمہارے اور اہل خانہ کے حالات خوشگوار رکھے، مشکلات اور پریشانیوں سے دور، اور دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے
محمد امین صدیق — مارچ 11، 2019 9:02 شام
امین بھائی آپ کا مراسلہ پڑھ کر قلب ۔۔۔ جو آپ نے لکھا وہ والا گارڈن گارڈن ہو گیا۔
مابدولت کے لیے اس امر سے آگاہی درجہ غایت باعث مسرت واطمینان ہے کہ ان کا مراسلۂ استقبال برادر عزیز فلسفی کے لیے خوشی و لطف کا سامان مہیا کرنے کا ذریعۂ کارآمد ثابت ہوئے ۔ مابدولت ہدیۂ تشکر پیش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کرنے کے ہرگز روادار نا ہونگے ۔ بیحد شکریہ فلسفی ۔:):)
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 11، 2019 9:04 شام
ٹارزن کی واپسی تو سنی ہے یہ آر ایس ایس کیا بلا ہے؟
بھارت میں قائم ہندو قوم پرست جماعت 'راشٹریہ سویم سیوک سنگھ'۔
حالیہ بی جے پی سرکار کے قائم ہوتے ہی اس قوم پرست جماعت نے بھارت میں بسنے والے غیر ہندو (مسلم، مسیحی وغیرہ) لیکن مقامی باشندوں کو ہندو مذہب کی طرف واپس لانے کی ایک تحریک شروع کی جسے 'گھر واپسی' کا نام دیا گیا۔ :)
فلسفی — مارچ 12، 2019 1:40 صبح
خوش آمدید عظیم لکھوں یا فلسفی؟ مخمصے میں ہوں۔
سر آپ جو مرضی کہیں، نکما، نکھٹو، نالائق۔ آپ کے ہر لفظ میں محبت اور اپنائیت ہے۔
بہر حال میں نے تو تمہارے تعاون سے جو کتابیں جمع و ترتیب دی ہیں، ان سب میں کہیں پہلا اور کہیں دوسرا (اپنے نام سے پہلے یا بعد) نام تمہارا بھی ضرور دیتا ہوں
جی میں دیکھتا رہتا ہوں۔ آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے۔ ورنہ میں اس قابل نہیں۔ اصل محنت یقینا آپ ہی کی ہے۔
اللہ تمہارے اور اہل خانہ کے حالات خوشگوار رکھے، مشکلات اور پریشانیوں سے دور، اور دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے

آمین۔
فلسفی — مارچ 12، 2019 1:41 صبح
بھارت میں قائم ہندو قوم پرست جماعت 'راشٹریہ سویم سیوک سنگھ'۔
حالیہ بی جے پی سرکار کے قائم ہوتے ہی اس قوم پرست جماعت نے بھارت میں بسنے والے غیر ہندو (مسلم، مسیحی وغیرہ) لیکن مقامی باشندوں کو ہندو مذہب کی طرف واپس لانے کی ایک تحریک شروع کی جسے 'گھر واپسی' کا نام دیا گیا۔ :)
:mad:
لا حول ولا قوۃ الا بالله العلي العظيم
ربیع م — مارچ 12، 2019 1:42 صبح
بار دگر خوش خوشید محترم
فلسفی — مارچ 12، 2019 1:54 صبح
ابن سعید بھیا سے بھی درخواست کر دیں فلسفی جی ۔
بھائی میں نے سوچا چھوٹا کام ہے، اپنے ہی شعبے کے سربراہ سے کام چلا لیتے ہیں۔ آپ نے سیدھ وائس چانسلر کو آواز لگا دی۔ چلیں اب لگا دی تو ہم گذارش کیے دیتے ہیں۔
محترم ابن سعید صاحب، آپ سے گذارش ہے کہ میری "فلسفی" اور محمد عظیم الدین والی آئی ڈیز کو ضم کردیجیے اور قابل استعمال فلسفی والی آئی ڈی رہنے دیجئیے۔ تکلیف کے لیے پیشگی معذرت۔
محمد وارث — مارچ 12، 2019 4:04 صبح
خوش آمدید عظیم صاحب۔
عبید انصاری — مارچ 12، 2019 4:08 صبح
دوبارہ خوش آمدید فلسفی بھائی :)
او سی آر کی لڑی میں لکھتے لکھتے رہ گیا کہ :
"آپ کی یہ لڑی جس رفتار سے جا رہی ہے اس سے عظیم بھائی یاد آتے ہیں۔" :)
فلسفی — مارچ 12، 2019 4:33 صبح
"آپ کی یہ لڑی جس رفتار سے جا رہی ہے اس سے عظیم بھائی یاد آتے ہیں۔" :)
یعنی شک آپ سب کو ہی تھا، میں اپنے تئیں چھپا بیٹھا تھا۔ :eek:
عبید انصاری — مارچ 12، 2019 4:35 صبح
یعنی شک آپ سب کو ہی تھا، میں اپنے تئیں چھپا بیٹھا تھا۔ :eek:
بہر رنگے کہ خواہی جامہ می پوش!
من اندازِ قدت را می شناسم
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D8%AC%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.105914/page-5