صاحب تعارف شاید اسی لئے "عاجز" ہو گئے ہیں ۔
صاحب تعارف شاید اسی لئے "عاجز" ہو گئے ہیں ۔
مجنوں بن جائیں اور ہیر ہیر پکاریں ۔
مجنوں سے بھی پوچھ لیں لگے ہاتھوں، ہو سکتا ہے وہ ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے چوتھے فرد کو بھی یاد کرتا ہو!
اس پر کوئی عمل تو اراکین عملہ سے گفت شنید کے بعد ہی کیا جائے گا، البتہ ادارتی اصولوں کو صرف نظر کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں۔ محفل میں ناموں کی تبدیلی کے حوالے سے ایک پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اب اگر کوئی نام تبدیل کرانے کی کوشش میں ناکام ہو اور نئی شناخت کے ساتھ شامل ہو کر کچھ عرصہ بعد پرانی شناخت کو نئی شناخت میں ضم کرانے کی درخواست دے تو یہ اس اصول کو بائی پاس کرنے جیسی بات ہوئی۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایک مثال قائم ہو جائے گی اور دیگر احباب بھی یہ آزمانے کی کوشش کریں گے۔ البتہ ہم ایسا کرتے ہیں کہ اس نئی شناخت کو پرانی میں ضم کر دیتے ہیں۔
محفل کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شرمندہ ہوں۔ لیکن یہ دانستہ نہیں تھی۔ "فلسفی" والی آئی ڈی بنانے کے بعد شاید غلطی سے (پاسورڈ براؤز میں محفوظ تھا) ایک یا دو بار پرانی آئی ڈی سے لاگ ان ہوا ہوں گا۔ مطلب یہ کہ ایسی کوئی نیت نہیں تھی کہ دونوں آئی ڈیز استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
آمین یارب
ارے نہیں فہد بھائی، میں سچ میں ان سوالات کے جوابات دینے کے قابل نہیں۔ بدظن ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
میں جانتا ہوں کہ میں کچھ نہیں جانتا۔
تخلص، خود ساختہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میری سادہ اور سیدھی بات کو لوگ (میرے ارد گرد کے) مشکل یعنی فلسفے جیسا سمجھتے ہیں۔ لہذا ان کی نظر میں شاید میں فلسفی ہوں۔ بس یہی وجہ ہے تخلص کی۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D8%AC%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.105914/page-9