عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:31 شام
تین گھنٹے کا فرق ہے اسلام آباد سے ابھی یہاں 11 بج رہے ہیں پاسکتان میں غالبا 8 ہونگے
یہ گھنٹوں کا چکر ہمیں کیوں چکرا دیتا ہے۔
اوہ اب سمجھ آیا۔۔۔ آپ پاکستان سے تین گھنٹے آگے۔۔ ہم تین گھنٹے پیچھے۔ آپ کے ہاں 11، پاکستان میں 8 اور ہمارے پاس 5
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 9:34 شام
پھر بات چیت کیسے کرتے ہیں آپ۔۔۔ اشاروں میں؟
ویسے ایک لحاظ سے تو اچھا ہے۔ اس طرح جھگڑے بھی کم ہوتے ہوں گے۔ اب بندہ لڑنے کے لئے کتنی دیر تک اشاروں سے کام چلا سکتا ہے۔ اللہ پاک رحم فرمائیں اور انھیں آپ کی زبان سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔
عموما تو یہاں کی زبان ہی استعمال کرتا ہوں لیکن جب دونوں کو غصہ آتا ہے تو میں اپنی زبان اور وہ اپنی خاص زبان جو سر کے اوپر سے گزر جائے استرمال کرتی ہے۔ اس سے بات جلد ہی رفع دفع ہو جاتی ہے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 9:38 شام
خود بنا لیا کریں عامر بھیا۔
الحمداللہ نیم باورچی تو ہم بھی بن گئے ہیں۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:40 شام
ہمیں تو ہمیشہ آپ کی ذہنی حالت پر یقین رہا...
کہ صحیح نہیں ہے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
ہاں تو ٹھیک ہے نا ۔ ہم کون سا آپ کا یقین جھٹلا رہے۔ :LOL:
نہیں ہے صحیح تو دوا دیجئیے دعا کیجئیے ۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:43 شام
ہمارے خود چار چار نام ہیں...
گویا اس لحاظ سے بھی انڈونیشین سے دو قدم آگے ہیں!!!
ذکر کیا ہے تو چار و ناچار چاروں نام بتا ہی دیجئیے۔
ڈانٹ نہیں سکتے کیونکہ ابھی اسی لڑی میں آپ نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے ہماری ذہنی حالت کے صحیح نہ ہونے کے بارے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:47 شام
مگر جب ہم مسلمانوں کی آبادی بڑھانے کے لیے آپ سے شادی خانہ آبادی کے لیے مدد طلب کرتے ہیں تو آپ صاف کنی کترا جاتی ہیں...
ایسے کیسے بڑھے گی مزید آبادی؟؟؟
مزید آبادی سےمگر پہلے زوجاؤں کی تعداد بڑھے گی
آپا کنی نہیں کترا رہیں۔۔ کسی اور کے آنچل میں ستارے ٹانکنے میں لگی ہیں آج کل۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:48 شام
عامر بن چنگیز خان بھائی (بھائی چنگیز خان کو نہیں بولا. کل کلاں کو کوئی ان سے شکایت لگادے. ہم ویسے بھی آج کل سنگل سر لیے پھررہے ہیں)...
تو بھائی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے مطلب بزنس یا جاب؟؟؟
کیا کبھی دو بھی تھے؟
جان کی امان پاتے ہوئے سوال کیا ہے۔ :ROFLMAO:
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:50 شام
ایسے میں نصف بہتر کی رضامندی شامل کیجیے پہلے ۔۔۔
آپا ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔۔۔
ایک بیوی ہو تو نصف بہتر
دو ہوں تو پوری بہتر
تین ہوں تو ڈیڑھ بہتر ہوں گی نا
شوہر بیچارہ کہاں جائے۔۔۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 9:51 شام
آپا ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔۔۔
ایک بیوی ہو تو نصف بہتر
دو ہوں تو پوری بہتر
تین ہوں تو شوہر بیچارہ کہاں جائے۔۔۔
چوتھی کے لیے۔ 😉😄
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:53 شام
سوال کا جواب نہ مل سکا باقی دنیا جہان کی باتیں ہو گئیں۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
وہی تو۔۔۔
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:55 شام
اس لیے کہ آپ نے تھوڑے کہے کو بہت نہ جانا۔۔ ۔
دریا کو کوزے میں بند کر دیا گیا تھا جیسے۔۔۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 9:55 شام
@گل یاسمیں صاحبہ
اگر کسی شخصیت کے متعلق لکھنا ہو تو کونسی category میں لکھنا ہوگا؟
رہنمائی کیجیے گا۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:56 شام
دنیا جہاں کی باتیں کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟؟؟
داستاں گو...
بس ہم وہی ہیں!!!
یہ تو ٹائیٹل ہوا نا۔۔۔ داستان کہاں ہے۔
زیک — اکتوبر 8، 2023 9:56 شام
آپا ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔۔۔
ایک بیوی ہو تو نصف بہتر
دو ہوں تو پوری بہتر
تین ہوں تو ڈیڑھ بہتر ہوں گی نا
شوہر بیچارہ کہاں جائے۔۔۔
دو چوتھائی بہتر۔ تین چھٹا حصہ بہتر وغیرہ
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:58 شام
توبہ بھی کر لی۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یعنی کہ اب دوسری تیسری چوتھی کا نام بھی نہ لیں گے۔
لائیے اسی خوشی میں جلیبیاں۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 9:59 شام
ابھی پاکستان نہیں گئیں۔
اچھا اچھا۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:04 شام
ارے جن اور بھوت تو خود ہمارے قدموں میں بیٹھتے ہیں۔ کبھی کبھار تو ابا جان ابا جان بھی پکارتے ہیں۔ 😃😉
کبھی کبھی کیوں؟
ابھی باتیں نہیں کرتے کیا؟
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:06 شام
عموما تو یہاں کی زبان ہی استعمال کرتا ہوں لیکن جب دونوں کو غصہ آتا ہے تو میں اپنی زبان اور وہ اپنی خاص زبان جو سر کے اوپر سے گزر جائے استرمال کرتی ہے۔ اس سے بات جلد ہی رفع دفع ہو جاتی ہے۔
اب اس استر مال کو ٹائپنگ مسٹیک سمجھیں یا آپ کو سسرالی زبان کی یاد آ گئی ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:07 شام
الحمداللہ نیم باورچی تو ہم بھی بن گئے ہیں۔
یہ تو اچھی بات ہوئی نا۔ کاہے کو کسی کی محتاجی رہے چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:08 شام
دو چوتھائی بہتر۔ تین چھٹا حصہ بہتر وغیرہ
مگر یہ بھی تو نصف نصف ہی ہوئے نا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/page-10