عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سیما علی — اکتوبر 7، 2023 2:23 شام
عامر گولڑوی تعارف کے تشریف لے آئیے۔۔۔۔
خوش آمدید
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 2:40 شام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا۔
اپنے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ
معرا ہوں ہنر سے سراپائے عیب ہوں اکبر
پاکستان سرائے عالمگیر سے تعلق ہے چنگیزی و تیموری خون میں علم و ادب کی روانی اساتذہ کرام کا فیضان ہے۔
کاروان ادب سرائے عالمگیر و جہلم سے تعلق ہے کچھ ٹوٹے پھوٹے مصرعے جوڑ کر اشعار بنا لیتے ہیں اور کچھ بکھرے لفظوں سے بات۔ اب اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جائے گا اور نہ ہی احبا ب سے سنا جائے گا۔
اپنی والدہ مرحومہ کی رحلت پر کہے گئے دو اشعار صاحبان ذوق کے نام
مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں
کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
مسافر چند روزہ، اسیر الفقرا
عامر گولڑوی
علی وقار — اکتوبر 7، 2023 2:43 شام
اردو محفل میں خوش آمدید عامر بھائی۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 7، 2023 2:46 شام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
آمین ثم آمین
بس اب جلدی جلدی سب کے سوالوں کے جواب دیتے جائیے گا عامر بھائی۔ ورنہ چکی والی سزا اب بھی دی جا سکتی ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 7، 2023 2:48 شام
کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
یہ سوال تو اکثر ہمارا بھی رہتا ہے ۔
اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 2:54 شام
اردو محفل میں خوش آمدید عامر بھائی۔
بہت شکریہ، سلامت رہیں۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 2:55 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
آمین ثم آمین
بس اب جلدی جلدی سب کے سوالوں کے جواب دیتے جائیے گا عامر بھائی۔ ورنہ چکی والی سزا اب بھی دی جا سکتی ہے۔
محترمہ آپ کو سزا دینے کی ضرورت نہیں ہم تو روز ہی اہلیہ کے حکم پر سزا کاٹتے ہیں، وہ بھی صبح و شام
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 2:56 شام
یہ سوال تو اکثر ہمارا بھی رہتا ہے ۔
اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین
آمین
زیک — اکتوبر 7، 2023 2:57 شام
سرائے عالمگیر سے تعلق ہے
اگر سرائے عالمگیر سے تعلق ہے تو گولڑوی کیسے ہوئے؟
چنگیزی و تیموری خون
اس بارے میں کچھ وضاحت کریں
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:01 شام
تو گولڑوی کیسے ہوئے؟
سلسلہ طریقت
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:02 شام
اگر سرائے عالمگیر سے تعلق ہے تو گولڑوی کیسے ہوئے؟
اس بارے میں کچھ وضاحت کریں
آباو اجداد تاجکستان سے ہیں اور منگول خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
جاسمن — اکتوبر 7، 2023 3:09 شام
خوش آمدید
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:12 شام
جو صبح سے کرہی تھی وہ ویلکم تھا 😄
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:13 شام
ابھی بھی پسندیدہ نہیں کر پا رہا ہوں؟
علی وقار — اکتوبر 7، 2023 3:14 شام
آباو اجداد تاجکستان سے ہیں اور منگول خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
ابھی بھی پسندیدہ نہیں کر پا رہا ہوں؟
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:22 شام
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
😆😄
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہوافغاں بھی ہو
تم سبھی لچھ ہو بتائو تو مسلماں بھی ہو
حادثاتی طور پر ذکر ہو گیا وگرنہ
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
عامر گولڑوی — اکتوبر 7، 2023 3:22 شام
😆😄
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہوافغاں بھی ہو
تم سبھی لچھ ہو بتائو تو مسلماں بھی ہو
حادثاتی طور پر ذکر ہو گیا وگرنہ
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
یہ تعداد کہاں دیکھی جا سکتی ہے؟
علی وقار — اکتوبر 7، 2023 3:39 شام
یہ تعداد کہاں دیکھی جا سکتی ہے؟
اپنے اوتار پر کچھ دیر کے لیے کرسر کو لے جائیے اور اگر پھر بھی مراسلات کی تعداد نہ ملے تو پروفائل پر جائیے یا اوتارپر ہی کلک کر دیجیے۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 7، 2023 4:22 شام
عامر صاحب، خوش آمدید
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 7، 2023 4:24 شام
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
افسوس کہ مغلوں کا دور نہ رہا ورنہ ایسے کمنٹ پر آپ کو کم سے کم ایک سال جیل کی ہوا خوری کرنا پڑتی۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 1023 24 25 26 27 28 29 30 31 32

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/