عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 10:08 شام
اب اس استر مال کو ٹائپنگ مسٹیک سمجھیں یا آپ کو سسرالی زبان کی یاد آ گئی ہے۔
ہاہاہا
استعمال
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 10:09 شام
یہ تو اچھی بات ہوئی نا۔ کاہے کو کسی کی محتاجی رہے چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو۔
بر سریر دل شاہم شوکت گدا ایں است
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:10 شام
اندازہ تھا لیکن پھر سوچا کیا معلوم اپنا کوئی جھگڑا یاد آ گیا ہو عامر بھیا کو۔۔ اور اسی روانی میں وہ زبان استعمال کر گئے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 10:11 شام
اندازہ تھا لیکن پھر سوچا کیا معلوم اپنا کوئی جھگڑا یاد آ گیا ہو عامر بھیا کو۔۔ اور اسی روانی میں وہ زبان استعمال کر گئے۔
ہم اہل دل جھگڑوں کو یاد نہیں کرتے بلکہ دفنا دیا کرتے ہیں۔ نئے شروع کرنے کے لیے
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:13 شام
@گل یاسمیں صاحبہ
اگر کسی شخصیت کے متعلق لکھنا ہو تو کونسی category میں لکھنا ہوگا؟
رہنمائی کیجیے گا۔
ساری محفل چھان مارئیے۔۔۔ کوئی نہ کوئی کونہ مل جائے گا۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 10:13 شام
ہم اہل دل جھگڑوں کو یاد نہیں کرتے بلکہ دفنا دیا کرتے ہیں۔ نئے شروع کرنے کے لیے
اور وہ جو پچھلے کسی مراسلے میں دل جل جانے کا جو ذکر تھا۔۔۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 11:51 شام
اور وہ جو پچھلے کسی مراسلے میں دل جل جانے کا جو ذکر تھا۔۔۔
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا ۔۔۔
جب دل جل کر راکھ بنتا ہے تو یادیں بھی راکھ بن جاتی ہیں اور کوئی نہ بھی دفنائے تو وہ بذات خود دفن ہو جاتی ہیں۔ 😊
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 11:51 شام
اور وہ جو پچھلے کسی مراسلے میں دل جل جانے کا جو ذکر تھا۔۔۔
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے؟
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:44 صبح
اس کے لیے معذرت کیونکہ یہ شعر فی البدیہہ ہو گیا تھا کوئی خاص فکر یا خیال کے زیر سایہ نہیں۔ 🙏🙏🙏
فی البدیہہ بھی کس سر چڑھی ندی کے کنارے کہہ گئے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:45 صبح
مگر کہنہ کا مطلب تو پُرانا ہوتا ہے نا۔
شکر کچھ تو سیکھا!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:48 صبح
توبہ توبہ۔۔ ہم بھلا کاہے کو کسی کے وصال کی دعا کرے۔ جس کی جتنی لکھی، پوری کرے اور رخصت ہو۔
ایسے کیسےرخصت ہو بھئی...
ابھی بال بچوں کو پالنا پوسنا ہے. شادیاں کرنی ہیں (بچوں کی)...
آپ آج کل عالم برزخ میں اوور ٹائم لگا رہی ہیں کیا؟؟؟
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:49 صبح
بس بھیا بس، ہاتھ تو مت جوڑئیے نا اب۔۔۔ بات فکر یا خیال کی نہیں، اچھا نہیں لگا تو کہہ دیا۔
سارا قصور ہی ہمارے دادا ابا کا ہے۔
ان کو بھی کسی نے یاسمیں بانہیں کہہ دیا تھا؟؟؟
:unsure::unsure::unsure:
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:50 صبح
بالکل کہنا ہی کہنا تھا آپ نے مگر کہنہ کہہ گئے۔ بڑے بڑے لوگ اایسی غلطیاں کر ہی جایا کرتے ہیں۔
اور چھوٹے چھوٹے؟؟؟
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:53 صبح
اس لفظ سے تو ہم بھی ناواقف ہیں...
ہمارے مسوم بھیا شاید کچھ جانتے...
افسوس غریق چرس ہوگئے!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:56 صبح
مطلب آپ انڈونیشین بھاشا جانتی ہیں؟
انڈونیشین بھاشا بھی انہیں جانتی ہے...
بھاشا انڈونیشیا میں ان کے گھر کام کرتی تھی!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 2:58 صبح
آپ کو کونسا کھانا اچھا لگا اور کونسی خاص جگہ؟
انہیں کھانے پینے میں صرف چائے پسند ہے...
پگھلی ہوئی ہو تو پی لیتی ہیں...
جمی ہوئی ہو تو کھا لیتی ہیں!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 3:15 صبح
آپ نے اپنے کرنے کا کام کر لیا نا۔۔۔ سنبھالنے کی فکر کرنے سے پہلے یہ بتا دیجئیے کہ جن کی چھٹی حس بھی کام کرتی ہو ، ان کا کون وارث۔
ان کا خدا وارث!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 3:48 صبح
:cry: :cry: :cry:
عامر بھائی لگتا ہے کہ آپ ہمارا انٹر نیٹ کا پیکیج بلاک کروا کر رہیں گے۔ ہمارے مالک بڑے ہی ڈاہڈے ہیں۔دس لگائیں گے اور ایک گنیں گے۔ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آپ گیندے کے پھولوں کی مدح کر لیجئیے۔ ویسے تو کریلے لگنے سے پہلے ان پر بھی پھول لگتے ہیں۔ ان کی مدح بھی کی جا سکتی ہے۔
اسی ڈر کے مارے ہم صرف گوبھی کے پھول کی مدح کرتے ہیں!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 3:50 صبح
عامر بھائی لگتا ہے کہ آپ ہمارا انٹر نیٹ کا پیکیج بلاک کروا کر رہیں گے۔
بس اب ہو ہی جائے کسی طرح!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 3:52 صبح
ہم نے آپ کی بات ہی کہاں کی ہے البتہ چنبیلی کے پھول کی خوشبو کو یاد کر رہے تھے۔
اب آپ پر فرض واجب ہے کہ انہیں سو بار آپا چنبیلی کہہ کر بلائیں...
ورنہ ان کا دماغ جو پہلے سے خراب ہے بالکل ہی بے کار ہوجائے!!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/page-11