عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:40 شام
ویسے یہ شعر کسی استاد کا ہے اور راکھی جب آپن نے پہنانی ہے تو پسند بھی آپ کی ہونے چاہیے۔ ہمارے لیے تو سبھی مائیں بہنیں ہیں اپنی نصف بہتر کو چھوڑ کر البتہ کبھی کبھار اس میں بھی روح آ جاتی ہے۔
پہنانی نہیں باندھنی۔۔۔۔
کس کی روح آ جاتی ہے بھابی میں؟
ڈرانے والی جیسے کہ ہماری سبز بھوتنی؟
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:42 شام
میں اگر کوئی شعر یا مصرع لکھوں تو اسے اساتذہ سخن سے منسوب کیجیے گا نہ کہ مجھ ناچیز سے کیونکہ جب میں اپنا کوئی شعر لکھتا ہوں تو ساتھ بتا بھی دیتا ہوں۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:42 شام
ویسے یہاں کی زبان میں بھابی ۔۔۔ خنزیر کو کہہ جاتا ہے۔ دیکھیے گا کہیں وہ پڑھ ہی نہ لیں۔ 😃😉
اللہ معاف فرمائیں آپ کو۔۔۔۔ جب وہ بول نہیں سکتیں ہماری زبان تو پڑھیں گی کیسے۔
کہاں کر لی شادی آپ نے عامر بھائی کہ جہاں بھابی کو بھابی بھی نہیں کہا جا سکتا :mad: :mad: :mad:
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:43 شام
افسوس کہ آسان لفظوں میں کہا ہوتا ۔ اب لغات کھول کر کون بیٹھے سمجھنے کو۔
خواجہ خیدر علی آتش کا شعر ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:43 شام
میں اگر کوئی شعر یا مصرع لکھوں تو اسے اساتذہ سخن سے منسوب کیجیے گا نہ کہ مجھ ناچیز سے کیونکہ جب میں اپنا کوئی شعر لکھتا ہوں تو ساتھ بتا بھی دیتا ہوں۔
یاد رکھنے کی کوشش کریں گے عامر بھیا حالانکہ ہماری یاداشت کوئی ایسی اچھی ہے نہیں۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:44 شام
خواجہ خیدر علی آتش کا شعر ہے۔
نام سے زیادہ مطلب سے غرض تھی مگر خیر کوئی نہ کوئی تو بتا ہی دے گا اگر آپ کو بھی نہیں آتا۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:45 شام
اللہ معاف فرمائیں آپ کو۔۔۔۔ جب وہ بول نہیں سکتیں ہماری زبان تو پڑھیں گی کیسے۔
کہاں کر لی شادی آپ نے عامر بھائی کہ جہاں بھابی کو بھابی بھی نہیں کہا جا سکتا :mad: :mad: :mad:
مزے کی بات ہماری زبان سمجھتی نہیں لیکن اصل میں جاوانیز حروف تہجی ہی میں لکھی جاتی تھی اور ا با تا انھوں نے رٹا ہوا ہے۔
اپا مچم انکائو بولے پنگے دیا بابی
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:48 شام
نام سے زیادہ مطلب سے غرض تھی مگر خیر کوئی نہ کوئی تو بتا ہی دے گا اگر آپ کو بھی نہیں آتا۔
بندش الفاظ ۔۔۔ الفاظ کی موزوں ترتیب یعنی شعر کہنا
جڑنا۔۔۔۔ جواہرات کو لگانا
نگوں۔۔۔۔ نگینے یا جواہرات
شعر گوئی۔۔۔۔ شعر کہنا
مرصع ساز۔۔۔۔ سنیار ، جواہرات یا نگینوں کو جوڑنے والا
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:48 شام
ممکن نہیں ہے مدح گل یاسمین بو
پژمردہ دل بھی یاد سے اس کی مہک اٹھے
عامر
اسے مجھ ناچیز کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے۔
@گل یاسمیں
:cry: :cry: :cry:
عامر بھائی لگتا ہے کہ آپ ہمارا انٹر نیٹ کا پیکیج بلاک کروا کر رہیں گے۔ ہمارے مالک بڑے ہی ڈاہڈے ہیں۔دس لگائیں گے اور ایک گنیں گے۔ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آپ گیندے کے پھولوں کی مدح کر لیجئیے۔ ویسے تو کریلے لگنے سے پہلے ان پر بھی پھول لگتے ہیں۔ ان کی مدح بھی کی جا سکتی ہے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:49 شام
بندش الفاظ ۔۔۔ الفاظ کی موزوں ترتیب یعنی شعر کہنا
جڑنا۔۔۔۔ جواہرات کو لگانا
نگوں۔۔۔۔ نگینے یا جواہرات
شعر گوئی۔۔۔۔ شعر کہنا
مرصع ساز۔۔۔۔ سنیار ، جواہرات یا نگینوں کو جوڑنے والا
یعنی کہ شعر کہنہ موتیوں اور نگینوں کو جوڑنے جیسا ہے
شاعری کام ہے آتش کسی "سنیارے" کا
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:50 شام
اسے نیچے آنے کی زحمت کیوں دینی عامر بھیا۔۔ ذرا جلدی سے خود ہی چلے جائیے۔
دعا کیجیے ساعت وصال یار آئے
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:50 شام
بندش الفاظ ۔۔۔ الفاظ کی موزوں ترتیب یعنی شعر کہنا
جڑنا۔۔۔۔ جواہرات کو لگانا
نگوں۔۔۔۔ نگینے یا جواہرات
شعر گوئی۔۔۔۔ شعر کہنا
مرصع ساز۔۔۔۔ سنیار ، جواہرات یا نگینوں کو جوڑنے والا
الفاظ کے معنی تو نہیں یاد کرنے نا ہم نے۔ سارے شعر کا مطلب بتا دیا ہوتا تو سمجھتے کہ بھائی ہونے کا فرض ادا کر دیا بلکہ ابھی تو راکھی باندھنے کا انعام بھی رہتا ہے آپ کی طرف۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:51 شام
:cry: :cry: :cry:
عامر بھائی لگتا ہے کہ آپ ہمارا انٹر نیٹ کا پیکیج بلاک کروا کر رہیں گے۔ ہمارے مالک بڑے ہی ڈاہڈے ہیں۔دس لگائیں گے اور ایک گنیں گے۔ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آپ گیندے کے پھولوں کی مدح کر لیجئیے۔ ویسے تو کریلے لگنے سے پہلے ان پر بھی پھول لگتے ہیں۔ ان کی مدح بھی کی جا سکتی ہے۔
ہم نے آپ کی بات ہی کہاں کی ہے البتہ چنبیلی کے پھول کی خوشبو کو یاد کر رہے تھے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:51 شام
یعنی کہ شعر کہنہ موتیوں اور نگینوں کو جوڑنے جیسا ہے
شاعری کام ہے آتش کسی "سنیارے" کا
مگر کہنہ کا مطلب تو پُرانا ہوتا ہے نا۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:53 شام
ہم نے آپ کی بات ہی کہاں کی ہے البتہ چنبیلی کے پھول کی خوشبو کو یاد کر رہے تھے۔
وہی تو ہم کہہ رہے بھیا کہ کریلے کے پھولوں کو یاد کیجئیے ۔ :atwitsend:
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:54 شام
:cry: :cry: :cry:
عامر بھائی لگتا ہے کہ آپ ہمارا انٹر نیٹ کا پیکیج بلاک کروا کر رہیں گے۔ ہمارے مالک بڑے ہی ڈاہڈے ہیں۔دس لگائیں گے اور ایک گنیں گے۔ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آپ گیندے کے پھولوں کی مدح کر لیجئیے۔ ویسے تو کریلے لگنے سے پہلے ان پر بھی پھول لگتے ہیں۔ ان کی مدح بھی کی جا سکتی ہے۔
اس کے لیے معذرت کیونکہ یہ شعر فی البدیہہ ہو گیا تھا کوئی خاص فکر یا خیال کے زیر سایہ نہیں۔ 🙏🙏🙏
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:54 شام
دعا کیجیے ساعت وصال یار آئے
توبہ توبہ۔۔ ہم بھلا کاہے کو کسی کے وصال کی دعا کرے۔ جس کی جتنی لکھی، پوری کرے اور رخصت ہو۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:55 شام
مگر کہنہ کا مطلب تو پُرانا ہوتا ہے نا۔
بالکل کہنہ نہیں بلکہ کہنا ۔۔۔۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 8، 2023 8:57 شام
اس کے لیے معذرت کیونکہ یہ شعر فی البدیہہ ہو گیا تھا کوئی خاص فکر یا خیال کے زیر سایہ نہیں۔ 🙏🙏🙏
بس بھیا بس، ہاتھ تو مت جوڑئیے نا اب۔۔۔ بات فکر یا خیال کی نہیں، اچھا نہیں لگا تو کہہ دیا۔
سارا قصور ہی ہمارے دادا ابا کا ہے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 8، 2023 8:58 شام
مگر کہنہ کا مطلب تو پُرانا ہوتا ہے نا۔
کہنہ سے ایک شعر یاد آ گیا
احمد رضا خاں فاضل بریلوی صاحب کا۔
میں خانہ زاد کہنہ ہوں صورت لکھی ہوئی
بندوں کنیزوں میں مرے مادر پدر کی ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/page-8