ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب۔
محض ایک بار پوچھا گیا تو محض نظر انداز کروں گا۔ بار بار اسی بات پر اصرار یا تلقین کی گئی تو شائد غصہ بھی آ جائے۔
غصہ میں میری آواز کافی بلند ہوجاتی ہے۔ تاہم چند لمحے چیخنے کے بعد غصہ جھاگ ہوجاتا ہے۔
ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب۔
ہمارے دفتر میں بھی ایک سینئر غصے میں اسی طرح کرتے ہیں ۔جنات پر میرا یقین اسی طرح ہے جیسے دوسرے جانداروں پر ہے۔ یعنی جانداروں کی محض ایک اور نوع ہے۔ کائنات کے کسی گوشے میں وجود رکھ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی متوازی کائنات میں وجود رکھتے ہوں جہاں انکی اپنی کیمسڑی اور طبعی قوانین ہوتے ہوں۔
کوئی ایک بتانا مشکل ہے۔ مختلف اوقات میں مختلف کرکٹرز کا کھیل متاثر کن لگا۔
بیٹنگ میری کبھی اچھی نہیں رہی۔ عموماً سپن بالنگ ہی کرتا تھا۔
دوسرے لوگ تو یہی بتاتے ہیں۔ میرے خیال سے ہوں۔
ہاہاہا۔۔۔ اس کا جواب اوپر گذر چکا۔ تلاش کیجیے بھلا۔
کہ ہرلمحے ، ہر موڑ پر انسان کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے۔
کوئی ایک نہیں۔ مائیکل ڈگلس ، رابرٹ ڈی نیرو ، الپاچینو۔ میل گبسن بعض رول میں۔
کوئی مخصوص نہیں۔ بس کسی کی دھن پسند آ جائے تو کئی دنوں تک بھلا لگتا ہے۔ حتی کہ اس سے اکتا جاؤں۔
یہ سوال پہلے ہو چکا۔
یار کیوں لڑائی کروانے کا ارادہ ہے۔ اب اگر کسی کا نام رہ گیا تو میری تو خبر گیری ہو گئی نا۔
جتنے بھی سونے کو دستیاب ہوں اس سے زیادہ ہی کا دل کرتا ہے۔

کچھ تو وہی مشاغل ہیں جن کا تذکرہ گذر چکا۔ باقی عزیز و اقارب سے ملنا ہوتا ہے۔
کینیڈا کا کنگ نہیں ، کوئین ہے۔ وہ بھی ملکہ برطانیہ۔ لہذا ادھر میرا چانس تو نہیں۔
ایسا بھی نہیں ۔ غصے میں ہاتھ بھی چلا لیتا ہوں ۔
جواب بہت مختصر دیے جا رہیں ٹالنے کے انداز میں اس لیے کہا ۔۔۔
اردو بلاگستان سے ، بلال نے راستہ دیکھایا تھا۔ ان دنوں میں اپنا بلاگ بنا رہا تھا اور مجھے معلومات چاہیں تھی۔ بلال نے بتایا کہ یہاں کافی کچھ مل جائے گا۔ میں نے سائن اپ کیا۔ پہلا ایک ہفتہ تو کچھ سمجھ ہی نہ آیا کہ کیا جگہ ہے۔ پھر تقریبا ایک ہفتہ بعد متحرک ہونا شروع ہوا۔
ایک تو شمشاد بھائی کے چھیانوے ہزار مراسلے دیکھ کر حیران ہوا تھا۔ تبصرہ کیا " چھیانوے ہزار مراسلے! بھائی جی ، آپ کو کوئی کام دھندہ نہیں کرتے کیا؟ "
لگتا نہیں کہ میرے جیسا "اکھڑ مزاج" ادھر کوئی ہے۔ اگر تمہیں معلوم ہے تو بتاؤ۔
اردو نیٹ ورکنگ کا اپنا ایک انداز اور مزاج ہے۔ جس کا تجربہ انگریزی میں نہیں ہو پاتا۔ تو وہ انداز سیکھنے میں بلاگستان اور محفل ہی کا ہاتھ ہے۔
محفل نے نیٹ گردی میں یقیناً اضافہ کیا ہے۔
میں سیدھا ، تازہ ترین کی ٹیب پر کلک کرتا ہوں۔ پھر وہاں سے کچھ دلچسپ لگے تو آگے چلتا ہوں۔ بورڈ کی کوئی تخصیص نہیں۔
بہت سے لوگوں کی بہت سی خصوصیات سے متاثر ہوں۔ بلکہ اب تو متاثرہ ہوچکا ہوں۔ مثلاً یہی دیکھ لو کہ
میرے خیال سے شمشاد بھائی ، ابن سعید اور خواجہ طلحہ سے۔
سیاست کا فورم ناپسند ہے۔
اواتار کی جگہ ایک لائیو ویب کاسٹنگ دیکھائی دیتی۔

روزانہ اردو لکھنے کا موقع ملنا۔
کچھ تو وہی ہیں جو اوپر اپنے ذاتی تجربہ کی رو سے بتائے ہیں۔
وہ سوال مشکل تھے اس لئے میں نے فارغ وقت کے لئے بچا کر رکھ لیے۔
ہیں۔۔ ابھی تو مشکل والے سوال میں کیے ہی نہیں بھیا
شمشاد بھیا یہ میرا غصہ کرنے کا طریقہ ہے ناں