آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں
ویسے مجھے روٹی سے زیادہ چاول پسند ہیں۔
روٹی کے ساتھ کریلے گوشت یا کریلے قیمہ مزے کا لگتا ہے۔
آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے
اتنی تیز کہ پہلے ہی خبر کر دیتی ہے کہ مجھ پہ اعتبار نہ کرنا۔
آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں
23.04569872668425%
آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے
ایسی محبت جس کے بہت سے پائے ہوں پائیدار محبت کہلاتی ہے۔
اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا
پاگل کو پاگل بتانے والا خود بڑا پاگل ہے۔ (انگریزی کہاوت)
جو مجھے پسند کریں۔
کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
جو مجھے ناپسند کریں۔
زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
اس کی درجہ بندی ممکن نہیں۔
شئیر نہیں کرنا چاہتا۔
مایوسی میں نہیں ، تجسس میں کبھی کبھی سوچا ہے۔
امن پسند۔ لیکن تبصرے تحایر اور ٹھوڑی پہ زخم کا نشان ۔۔۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
دونوں
اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں؟
صورتحال اور مخالف پہ منحصر ہے۔ اگر غلطی کا احساس ہو جائے اور مخالف باعزت طریقے سے پیش آ رہا ہوں تو غلطی مان کر معذرت بھی کی۔
ورنہ اڑنے میں کوئی حرج نہیں۔
کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
تقریر
تقریر کرنا ایک بہت مشکل عمل ہے۔
پہلا سوچنا پڑھتا ہے کہ کچھ سوچوں یا پھر ایسے شروع ہوجاؤں۔
ابھی آپ سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ تقریر کا لمحہ آجاتا ہے۔
اور پھر دو تین لائنیں ختم ہوجاتی ہیں۔
اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔