پچھلے سوالوں کا جواب کون دے گا بھیا
کچھ سوالات کے جوابات جو فی الوقت ذہن میں ہیں ، پیش خدمت ہیں۔
یہ کہ آپ کسی بھی مقام پر ہوں، کلی طور پر مطمئن نہیں ہوسکتے۔ جو کچھ دسترس میں نہیں ، اس کی خواہش رہتی ہے۔
کئی ایسے فضول لوگوں سے سامنا ہوا کہ جن سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہیں۔
منحصر ہے کہ کونسا عمل اس وقت تسکین پہنچائے۔ دونوں میں سے کسی ایک کا چناؤ میرے خیال سے غیر فطری ہے۔
کوئی بھی تحفہ جو محض روایت سے نباہ کی بجائے فرد سے چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جائے۔
اردو اچھی ایسے ہے کہ میں نے میٹرک ، ایف اے تو پاکستان سے کیا تھا۔ پچپن ، لڑکپن کا سیکھا کہاں بھولتا ہے۔

ہائیں۔۔۔ کونسے سوالوں کو جواب نہیں آئے۔۔۔ سوالات کی کھالات تک تو اتار چکا ہوں۔
آپ کے انٹرویو سے ابتدا کریں گے انشااللہ!
سچی بات یہ ہے کہ مجھے تو یوں لگتا ہے آج کل محفل پر انٹرویو دینے کے قابل کوئی ہستیاں موجود ہیں اور نہ کوئی انٹرویو لینے والے ہیں
ایک لمحے کو ایسا لگا کہ آپ نے مجھے کھری کھری سنا دیں۔
ارے نہیں بھائی، بھلا آپ کو کیسے کہ سکتے ہیں ایسی باتیں۔