عثمان کا تعارف

محمد وارث — اپریل 30، 2012 10:08 شام
اور یہ رہا اس جھگڑے کا لنک ! :ROFLMAO:
(تحریر کے نیچے تبصرے ملاحضہ کیجیے۔ :) )

اس کو پڑھ کر میرا بھی "ہاسا" نکل رہا ہے :)
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:10 شام
ارے نہیں بھائی یونہی بات سے بات نکل آئی۔
بیسیوں رکن اردو محفل پر میں نے خود دیکھے ہیں جو کبھی دہکتے انگارے تھے اور اب پھول اور ابریشم، یہ اس محفل کا اعجاز ہے اور کئی ایک دوست اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ میں پھول نہ سہی لیکن ان میں سے ایک ضرور ہوں، اب بھی کبھی کبھی سوئی ہوئی خصلت جاگ اٹھتی ہے لیکن چار پانچ سال پہلے کا تجزیہ کرتا ہوں تو زمین آسمان کا فرق نظر پڑتا ہے۔ :)
جناب آپ تو پھر بھی صاحب مطالعہ ہیں، ہم تو نرے جاہل ہیں، جو رتّی برابر انسانیت اس عمر میں آئی ہے، وہ آپ جیسے دوستوں ہی کی صحبت کا نتیجہ ہے۔
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:11 شام
اس کو پڑھ کر میرا بھی "ہاسا" نکل رہا ہے :)
ایک شخص کا نیا نویلا موبائل بندوق کی نوک پر اس سے چھین لیا جائے اور کچھ دیر میں ایک موصوف بلاگ پر ”ہاسے“ نکالتے دکھائی دیں تو تن بدن میں آگ تو لگنا ہی تھی :D
بہرحال، اب پڑھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
مقدس — اپریل 30، 2012 10:11 شام
اور یہ رہا اس جھگڑے کا لنک ! :ROFLMAO:
(تحریر کے نیچے تبصرے ملاحضہ کیجیے۔ :) )
کتنے مزے کی لڑائی ہے
ہی ہی ہی
عندلیب — اپریل 30، 2012 10:12 شام
عثمان بھیا خوش آمدید ۔۔ ہی ہی ہی :)
عثمان — اپریل 30، 2012 10:14 شام
ایک شخص کا نیا نویلا موبائل بندوق کی نوک پر اس سے چھین لیا جائے اور کچھ دیر میں ایک موصوف بلاگ پر ”ہاسے“ نکالتے دکھائی دیں تو تن بدن میں آگ تو لگنا ہی تھی :D
بہرحال، اب پڑھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
تو وہ دن آپ کس حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ موبائل یا جھگڑا :LOL:
محمد وارث — اپریل 30، 2012 10:14 شام
جناب آپ تو پھر بھی صاحب مطالعہ ہیں، ہم تو نرے جاہل ہیں، جو رتّی برابر انسانیت اس عمر میں آئی ہے، وہ آپ جیسے دوستوں ہی کی صحبت کا نتیجہ ہے۔

اس کے بدلے میں آپ کے کاموں کی تعریف کروں گا خصوصآ ویکیپیڈیا اور کرک نامہ اور آپ کا سنجیدہ بلاگ تو مقدس آ جائیں گی، من ترا "پاچی" بگویم تو مرا "پاچی" بگو لکھتے ہوئے کیونکہ ایک دن وہ مطلب سیکھ رہی تھیں من ترا "باجی" بگویم تو مرا "پاجی" بگو کا :)
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:16 شام
تو وہ دن آپ کس حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ موبائل یا جھگڑا :LOL:
جھگڑا، کیونکہ موبائل تو با آسانی نیا لیا جا سکتا ہے لیکن ایک دوسرے کے لیے دل میں آنے والی برائی کو دور کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔
عثمان — اپریل 30، 2012 10:18 شام
جھگڑا، کیونکہ موبائل تو با آسانی نیا لیا جا سکتا ہے لیکن ایک دوسرے کے لیے دل میں آنے والی برائی کو دور کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔
میں تو اس دن کو آپ سے شناسائی کی ابتداء کے حوالے سے یاد رکھتا ہوں۔ :)
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:20 شام
میں تو اس دن کو آپ سے شناسائی کی ابتداء کے حوالے سے یاد رکھتا ہوں۔ :)
آپ ایک کام کریں، کرک انفو پر سعد شفقت کا نیا کالم آیا ہے "میٹنگ مسٹر میانداد" وہ پڑھیں۔ بلکہ یہ لیں http://www.espncricinfo.com/magazine/content/story/562926.html
ساجد — اپریل 30، 2012 10:22 شام
ارے بھائی ، عثمان بھائی کا تعارف بھی ہو گیا اور ہم انہیں خوش آمدید بھی نہ کہہ سکے۔ چلیں عثمان خوش آمدید۔:)
ویسے راز کی بات ہے کہ میری اور عثمان کی ابھی پرسوں ترسوں پھر سے "شناسائی" ہوئی ہے :D۔
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:23 شام
ارے بھائی ، عثمان بھائی کا تعارف بھی ہو گیا اور ہم انہیں خوش آمدید بھی نہ کہہ سکے۔ چلیں عثمان خوش آمدید۔:)
ویسے راز کی بات ہے کہ میری اور عثمان کی ابھی پرسوں ترسوں پھر سے "شناسائی" ہوئی ہے :D۔
آپ دو ’ستاروں‘ والے ساجد تو نہیں؟ :)
عثمان — اپریل 30، 2012 10:24 شام
ارے بھائی ، عثمان بھائی کا تعارف بھی ہو گیا اور ہم انہیں خوش آمدید بھی نہ کہہ سکے۔ چلیں عثمان خوش آمدید۔:)
ویسے راز کی بات ہے کہ میری اور عثمان کی ابھی پرسوں ترسوں پھر سے "شناسائی" ہوئی ہے :D۔
لگتا ہے کہ میرا صحیح معنوں میں تعارف تو اب احباب کے ہاتھوں ہو رہا ہے۔ کس ظالم نے یہ گم شدہ دھاگہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ :):)
شکریہ ساجد بھائی۔ :)
ساجد — اپریل 30، 2012 10:24 شام
آپ دو ’ستاروں‘ والے ساجد تو نہیں؟ :)
جی بالکل ابوشامل بھائی ، ہم دو ستاروں والے ہوا کرتے تھے :) ۔
مقدس — اپریل 30، 2012 10:26 شام
اس کے بدلے میں آپ کے کاموں کی تعریف کروں گا خصوصآ ویکیپیڈیا اور کرک نامہ اور آپ کا سنجیدہ بلاگ تو مقدس آ جائیں گی، من ترا "پاچی" بگویم تو مرا "پاچی" بگو لکھتے ہوئے کیونکہ ایک دن وہ مطلب سیکھ رہی تھیں من ترا "باجی" بگویم تو مرا "پاجی" بگو کا :)
ہی ہی ہی بھیا پر آپ نے نہیں بتایا تھا اس کا مطلب اور مجھے لگتا ہے جو مطلب مجھے پتا چلا تھا وہ بھی غلط ہوا ہو گا کیونکہ سب ہنس رہے تھے اس پر :)
عثمان — اپریل 30، 2012 10:27 شام
آپ دو ’ستاروں‘ والے ساجد تو نہیں؟ :)
ستاروں سے بڑھ کر اگلے جہانوں کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
مذہب اور سیاست جیسے خطرناک زمرہ جات کی ادارت کا بار اب ان کے کاندھوں پر ہے۔ :)
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:28 شام
جی بالکل @ابو شامل بھائی ، ہم دو ستاروں والے ہوا کرتے تھے :) ۔
ارے واہ پھر تو ہاتھ ملائیے۔ ویسے وہ ستارے کیا ہوئے؟ :D
ابوشامل — اپریل 30، 2012 10:31 شام
ستاروں سے بڑھ کر اگلے جہانوں کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
مذہب اور سیاست جیسے خطرناک زمرہ جات کی ادارت کا بار اب ان کے کاندھوں پر ہے۔ :)
اووووہ۔۔ وہی دھاگہ جس سے ہم تائب ہو گئے تھے۔۔۔ اللہ بچائے :)
ساجد — اپریل 30، 2012 10:37 شام
ارے واہ پھر تو ہاتھ ملائیے۔ ویسے وہ ستارے کیا ہوئے؟ :D
کیا کہیں ابوشامل ، نبیل بھائی روز اول سے ہمارے ستاروں سے بیر رکھتے تھے۔ بار بار کہتے رہے کہ ستارے دور ہٹا دو۔ لیکن جب کسی طرح بھی ہمارے ستاروں پر کمند نہ ڈال سکے تو ابن سعید بھائی کے ذریعہ ہمارے ستارے اتروا کر ہی رہے اور بہانہ یہ تراشا کہ اب ہم ایک سب سے متنازعہ فورم کے مدیر بنا دئے گئے ہیں اور دل جلوں کے ہماری روح کو ثواب پہچانے کے عمل میں یہ ستارے رخنہ ڈالتے ہیں :) ۔
دیکھ لیں کتنی بڑی سازش ہوئی ہے ہمارے خلاف۔:D
شمشاد — اپریل 30، 2012 11:10 شام
ارے واہ پھر تو ہاتھ ملائیے۔ ویسے وہ ستارے کیا ہوئے؟ :D

وہ ستارے بقول وارث بھائی چاند میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%AB%D9%85%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.30309/page-4