ماریہ سحر کا تعارف

سیما علی — جولائی 13، 2022 2:16 شام
ماریہ سحر صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید خوش آمدید ۔۔
عبدالصمدچیمہ — جولائی 13، 2022 2:27 شام
ہمیں تو لگتا ہے کہ روؤف بھائی پہلی فرصت میں یہ مسئلہ حل کر دیں گے۔
کسی کا کوئی مسئلہ حل ہو نہ ہو۔ اس تعارفی لڑی سے آپ کے مراسلہ میٹر میں تیزی ضرور آجائے گی۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2022 2:28 شام
کسی کا کوئی مسئلہ حل ہو نہ ہو۔ اس تعارفی لڑی سے آپ کے مراسلہ میٹر میں تیزی ضرور آجائے گی۔
وہ بھی گل بہن کی بدولت 😊
عبدالصمدچیمہ — جولائی 13، 2022 2:36 شام
وہ بھی گل بہن کی بدولت 😊
جی جناب ساری دولت اِن کی ہے۔ ہمارے تو ابھی تک صرف 617 مراسلے ہی ہوسکے ہیں۔ پتہ نہیں کب گُلِ یاسمیں بہن کے تیز طرار مراسلوں کے پاس سے ہماری سُست رفتاری کی گاڑی گزرے گی۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2022 2:42 شام
جی جناب ساری دولت اِن کی ہے۔ ہمارے تو ابھی تک صرف 617 مراسلے ہی ہوسکے ہیں۔ پتہ نہیں کب گُلِ یاسمیں بہن کے تیز طرار مراسلوں کے پاس سے ہماری سُست رفتاری کی گاڑی گزرے گی۔
اگر گل بہن ابھی سے مراسلے کرنا ترک کر دیں اور آپ یوں ہی "سبک رفتاری" سے چلتے رہے تو یہی کوئی تیس سال میں آپ وہاں تک جا پہنچیں گے۔
عبدالصمدچیمہ — جولائی 13، 2022 2:44 شام
اگر گل بہن ابھی سے مراسلے کرنا ترک کر دیں اور آپ یوں ہی "سبک رفتاری" سے چلتے رہے تو یہی کوئی تیس سال میں آپ وہاں تک جا پہنچیں گے۔
اگر اپنی پُرانی تصویر یہاں سے ہٹا کر تازہ تصویر لگادوں تو پھر آپ عرصہ تیس سال میں کافی کمی کرلیں گے۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2022 2:46 شام
اگر اپنی پُرانی تصویر یہاں سے ہٹا کر تازہ تصویر لگادوں تو پھر آپ عرصہ تیس سال میں کافی کمی کرلیں گے۔
اللہ پاک آپ کو عمرِ خضر عطاء فرمائے 😊
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:14 شام
ای میل لنک میں کوئی تو مسئلہ ہے۔ مجھے ایک دفعہ پاسورڈ بھول گیا تو کافی دن کوشش کی تھی لیکن کوئی ای میل ہی موصول نہیں ہوئی تھی۔ بس تُکے سے ہی پاسورڈ لگا لگا کر کام چل گیا۔
بتائیے تو۔۔ بھلا کیا تُکا لگایا تھا۔ اگلی بار بھولے تو ہم یاد کروا دیں گے عبدالصمد بھائی۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:17 شام
کسی کا کوئی مسئلہ حل ہو نہ ہو۔ اس تعارفی لڑی سے آپ کے مراسلہ میٹر میں تیزی ضرور آجائے گی۔
اسی کو تو کہتے ہیں موقعہ سے فائدہ اٹھانا ۔۔۔
ویسے تو شاید ہمارا دھیان نہ ہی جاتا اس طرف۔ مگر آپ نے اشارہ دے دیا تو ہم بھلا کیسے نہ سمجھیں کہ عید کے دنوں کی کمی اسی لڑی میں پوری کرنی ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:18 شام
وہ بھی گل بہن کی بدولت 😊
اور آپ کو معلوم ہے نا روؤف بھائی کہ ہم اکیلے نہیں چلتے، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ ابھی دیکھئیے گا کہ کس کس کا مراسلہ میٹر دوڑے گا ہم سے بھی تیز رفتاری سے۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2022 4:20 شام
اور آپ کو معلوم ہے نا روؤف بھائی کہ ہم اکیلے نہیں چلتے، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ ابھی دیکھئیے گا کہ کس کس کا مراسلہ میٹر دوڑے گا ہم سے بھی تیز رفتاری سے۔
مجھے گیان ہے کہ آپ کی آتما شانت نہیں بیٹھنے والی
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:20 شام
جی جناب ساری دولت اِن کی ہے۔ ہمارے تو ابھی تک صرف 617 مراسلے ہی ہوسکے ہیں۔ پتہ نہیں کب گُلِ یاسمیں بہن کے تیز طرار مراسلوں کے پاس سے ہماری سُست رفتاری کی گاڑی گزرے گی۔
حالانکہ آپ کو ساتھ میں ماشاء اللہ بھی کہنا چاہئیے تھا عبدالصمد بھائی۔ اب دیکھئیے نا کہ کوئی اسپیڈ بریکر آیا راستے میں ، تو ہم نے سارے الزام آپ کے سر دھر دینے ہیں۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:22 شام
اگر گل بہن ابھی سے مراسلے کرنا ترک کر دیں اور آپ یوں ہی "سبک رفتاری" سے چلتے رہے تو یہی کوئی تیس سال میں آپ وہاں تک جا پہنچیں گے۔
اور گُل بہن بھلا کیوں مراسلے کرنا ترک کرے؟؟؟
عبدالصمد بھائی ہی سے کہئیے نا کہ اپنی اسپیڈ بڑھائیں۔ پچھلے دنوں جیسے سید عاطف علی بھائی دن رات کانٹے کی ٹکر پہ مقابلہ کرتے رہے اور مبارکباد وصول کی۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:24 شام
اگر اپنی پُرانی تصویر یہاں سے ہٹا کر تازہ تصویر لگادوں تو پھر آپ عرصہ تیس سال میں کافی کمی کرلیں گے۔
روؤف بھائی کوئی کمی وغیرہ نہیں کرنے والے۔۔۔۔ آپ بس اپنی اسپیڈاں بڑھاؤ مراسلات کرنے کی۔ آخر کوئی تو ہو جو ہمیں بھی موٹیویٹ کرے ورنہ مراسلہ جام ہڑتال ہو جانی۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:26 شام
مجھے گیان ہے کہ آپ کی آتما شانت نہیں بیٹھنے والی
آپ کے اس گیان پر ہمارا یہ والا مراسلہ قربان روؤف بھائی۔
شانت بٹھا کر آتما کو بے آتما ہونا کیا ہم نے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 4:27 شام
ماریہ سحر بہنا ۔۔۔۔ زور و شور سے بلکہ بہت بے چینی سے انتظار ہو رہا ہے آپ کا۔
آ جائیے اب۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2022 5:00 شام
اور گُل بہن بھلا کیوں مراسلے کرنا ترک کرے؟؟؟
عبدالصمد بھائی ہی سے کہئیے نا کہ اپنی اسپیڈ بڑھائیں۔ پچھلے دنوں جیسے سید عاطف علی بھائی دن رات کانٹے کی ٹکر پہ مقابلہ کرتے رہے اور مبارکباد وصول کی۔
میں نے تو "اگر" سے بات کی تھی۔ اگر والی باتیں محض مفروضوں کے لیے ہوتی ہیں۔ ویسے بھی اگر عاطف بھائی نے کانٹے دار مقابلہ کیا تو ان کا بنتا بھی تھا۔ اور عبدالصمد بھائی 600 مراسلوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ 😊
گُلِ یاسمیں — جولائی 13، 2022 5:42 شام
میں نے تو "اگر" سے بات کی تھی۔ اگر والی باتیں محض مفروضوں کے لیے ہوتی ہیں۔ ویسے بھی اگر عاطف بھائی نے کانٹے دار مقابلہ کیا تو ان کا بنتا بھی تھا۔ اور عبدالصمد بھائی 600 مراسلوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ 😊
ہم اگر مگرسے آگے کا جملہ ہی پڑھتے ہئں بس۔ آپ حوصلہ بندھائیے عبدالصمد بھائی کا ۔ کچھ ہم سانس لینے کو رکتے ہیں۔ کچھ نہ کچھ تو بن ہی جائے گا۔
یہ ماریہ بہنا کا مسئلہ حل ہوا یا نہئں۔
شمشاد — جولائی 13، 2022 11:07 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
صابرہ امین — جولائی 14، 2022 2:37 صبح
ماریہ سحر ، آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔ ۔ امید ہے اپنی نگارشات محفل میں پیش کریں گی۔ آپ سے یقینا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C%DB%81-%D8%B3%D8%AD%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.118644/page-2