مبتدی

اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 9:59 صبح
خاکسار کو اسامہ فاروق کہتے ہے۔ پاکستان کے دل لاہور سے تعلق رکھتا ہوں 2010ء میں اللہ نے حفظ کی دولت سے انعام بخشا۔
آج کل جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں چودہویں کا چاند ہوں۔ اور فیصل آباد کےمعروف و مشہور ادارے جامعہ اسلامیہ امدادیہ میں درس نظامی کے آخری درجات کا ادنی سا طالب علم ہوں۔
مطالعہ کا از حد شوقین اور دیوانہ ہوں،الحمدللہ۔ متعدد تاریخی کتب اور غیر درسی کتب سے استفادے کا موقع ملا۔ جن میں مقدمہ ابن خلدون، ام السیر "سیرۃ حلبیہ"، فاتحین عالم، فتوح الشام، تاریخ یعقوبی وغیرہ سر فہرست ہیں۔
ناولز کا شدید رسیا ہوں۔ نسیم حجازی، نمرہ احمد، عمیرہ احمد، ایم اے مظہر کلیم، اشیتاق احمد، اشفاق احمد وغیرہ سے کافی متاثر ہوں۔
اردو محفل فارم اردو ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عرصہ دراز سے میرے ایک مخلص رفیق مجھے یہاں مدعو کر رہے تھے۔ کچھ دن پہلے رجسٹریشن کرا کر بھاگ نکلا (کچھ مجبوری کے تحت)۔
لیکن آج ان کے حکم پر کمر کس کر میدان میں جب وارد ہوا تو "پاسورڈ ندارد"،،،،
حوصلہ کر کے پاسورڈ ریکور کروایا اور اس فارم پر تمام احباب کا پیار سمیٹنے چلا آیا۔
نووارد ہوں،اس لیے امید ہے کہ تمام دوست بھرپور تعاون کرتے ہوئے میری اغلاط کی نشاندہی فرمائیں گے۔ شکریہ
دُر ِ ثمین — مئی 30، 2017 10:07 صبح
محفل میں خوش آمدید بھیا :)
امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
aliahmad — مئی 30، 2017 10:09 صبح
2010ء میں اللہ نے حفظ کی دولت سے انعام بخشا۔
ماشاءاللہ تراویح نہیں پڑھا رہے کہی ؟؟؟
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:09 صبح
محفل میں خوش آمدید بھیا :)
امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

بہت شکریہ بہن۔
aliahmad — مئی 30، 2017 10:09 صبح
چودہویں کا چاند ہوں
کس شعبہ میں ہے
aliahmad — مئی 30، 2017 10:10 صبح
محفل میں خوش آمدید بھائی جان
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:11 صبح
ماشاءاللہ تراویح نہیں پڑھا رہے کہی ؟؟؟

جی پڑھا رہا ہوں الحمدللہ
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:12 صبح
چاند کا بھی کوئی شعبہ ہوتا ہے کیا محترم؟؟؟؟
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:12 صبح
محفل میں خوش آمدید بھائی جان
بہت بہت شکریہ بھائی
سید عاطف علی — مئی 30، 2017 10:15 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اسامہ فاروق صاحب
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:16 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اسامہ فاروق صاحب

عنایت محترم
aliahmad — مئی 30، 2017 10:16 صبح
جی پڑھا رہا ہوں الحمدللہ
بہت خوشی ہوئی جان کر ابھی محفوظ ہے قرآن پاک آپ کے دل میں ماشاءاللہ
aliahmad — مئی 30، 2017 10:18 صبح
چاند کا بھی کوئی شعبہ ہوتا ہے کیا محترم؟؟؟؟
انسان تو شعبے میں کام کرتے یا پڑتے ہیں چاہیے تشبیہ شیر کی کر لیں یا چاند کی بھائی جان :)
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:19 صبح
بہت خوشی ہوئی جان کر ابھی محفوظ ہے قرآن پاک آپ کے دل میں ماشاءاللہ

جی الحمدللہ۔ والدین اور اساتذہ کرام کی دعاوں کا اثر ہے بس
محمدظہیر — مئی 30، 2017 10:19 صبح
محفل میں خوش آمدید اسامہ فاروق بھائی
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:20 صبح
محفل میں خوش آمدید اسامہ فاروق بھائی

شکریہ بھائی محمد ظہیر صاحب
محمدظہیر — مئی 30، 2017 10:23 صبح
شکریہ بھائی محمد ظہیر صاحب
:)
محمد تابش صدیقی — مئی 30، 2017 10:24 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید.
اسامہ فاروق — مئی 30، 2017 10:25 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید.

زہے نصیب محترم
Hanan — مئی 30، 2017 10:30 صبح
ویلکم جی ویلکم
جی آیاں نوں
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A8%D8%AA%D8%AF%DB%8C.96868/