شکر ہے جونک نہیں کہا!!!
شکر ہے جونک نہیں کہا!!!
شکر ہے آپ نے سمجھا بھی نہیں۔۔
قرآن کریم بمعہ تفسیر و ترجمہ، احادیث مبارکہ کی متعدد کتب، فقہ، اصول فقہ، منطق، فلسفہ، علم الصرف، علم النحو، علم حدیث، علم بلاغت وغیرہ ٹوٹا پھوٹا پڑھا ہے کچھ اپنی بساط کے مطابق جناب۔

آمین۔ بس محترم یہی دعا ہے کہ اللہ اپنے دین کے لیے قبول فرما لیں۔۔۔
جزاک اللہ خیرا
محبت کا شکریہ محترم۔۔
ہر کوئی اسامہ فاروق ہی کہتا ہے یا کچھ لوگ صرف اسامہ کہہ کر بھی کام چلا لیتے ہیں؟ تراویح بھی پڑھاتے ہیں؟
ہر روز چودھویں کا چاند ہوتے ہیں یا بیچ میں باقی مدارج بھی آتے جاتے ہیں؟ اعلی طلباء کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟ چند موٹی موٹی نشانیاں ہی بتا کر عنداللہ ماجور ہوں، تاکہ کل کلاں کوئی اور ادنی طالبعلم ہمارے سامنے خود کو ارفع نہ ثابت کر دے۔ یا پھر کوئی ارفع ہمارے سامنے ادنی بننے کی کوشش نہ کرے۔
ڈاہڈا اوکھا کم۔۔۔۔
صرف مصنفین سے متاثر ہیں یا ناولز سے بھی متاثر ہیں؟ فہرست اوپری سطر کے مصنفین کے بالکل برعکس ہے۔ خیر یہ ہمارا اعتراض برائے اعتراض ہی ہے۔ نظرانداز فرمائیے۔
کون سے مخلص رفیق۔ نام بتا کر مشکل آسان کی جاوے۔
بالکل فرماویں گے۔ اور یہاں آتے کس لیے ہیں۔ یہاں پر غلطیاں اور لوگ سدھارنے کا کام ہم فی سبیل اللہ کرتے ہیں۔
محمد فاروق والد محترم کا نام ہے۔ اکثریت اسامہ ہی پکارتی ہے۔ جی الحمدلله تراویح کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے
دوسرے مدارج کا بھی ذکر مذکور ہے افلا ینظرون؟؟

من صمت نجا۔۔

بس ایسے ہی مخلصین فی سبیل اللہ کی تلاش میں ہیں۔ کچھ افاقہ ہوا چاہتا ہے ۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A8%D8%AA%D8%AF%DB%8C.96868/page-4