مجھ سے ملیے!

محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:18 صبح
میں ہوں جمیل اعجاز! میں پیشے کے اعتبارسے صحافی ہوں۔ ایک روزنامے میں نیوز انچارج کے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ کچھ اخبارات میں باقاعدگی سے کالم لکھتا ہوں اور دنیا نیوز کے اردو بلاگ میں بھی وقتآ فوقتآ نمودار ہوتا رہتا ہوں۔ مجھے بچپن ہی سے اخبارات کی دنیا سے لگائو ہے۔ اپنے ہاتھ سے بنائے کئی اخبارات آج بھی محفوظ ہیں۔ ان دنوں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز ان انٹرنیشنل ریلیشن کررہا ہوں۔ دعائوں اور رہنمائی کی درخواست ہے!
نایاب — ستمبر 10، 2016 11:25 صبح
محترم محمد جمیل اعجاز صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلا تکلف اک سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی لفظ کے ساتھ ہی " زرد زرد " کیوں دکھنے لگتا ہے ۔۔۔؟
اللہ سوہنا آپ کا حامی و ناصر رہے سدا آمین
بہت دعائیں
ہادیہ — ستمبر 10، 2016 11:26 صبح
اردومحفل میں خوش آمدید:)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 10، 2016 11:28 صبح
اردو محفل فورم پر خوش آمدید
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:28 صبح
بہن ایسی تو کوئی بات نہیں ہے۔۔۔اصل میں انسانوں کی طرح پیشے بھی آئینے جیسے ہوتے ہیں، معاشرے ان کو ویسا ہی سمجھتا ہے جیسا وہ خود ہوتا ہے;)
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:29 صبح
شکریہ!
ہادیہ — ستمبر 10، 2016 11:30 صبح
بہن ایسی تو کوئی بات نہیں ہے۔۔۔اصل میں انسانوں کی طرح پیشے بھی آئینے جیسے ہوتے ہیں، معاشرے ان کو ویسا ہی سمجھتا ہے جیسا وہ خود ہوتا ہے;)
بہن نہیں بھائی ہیں۔ آپ نے غالباًً "نایاب" صاحب کو بہن بنا دیا ہے۔
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:32 صبح
اچھا چلیں ہم اصلاح کرلیتے ہیں، نایاب بھائی!
نایاب — ستمبر 10، 2016 11:34 صبح
انسانوں کی طرح پیشے بھی آئینے جیسے ہوتے ہیں
آئینے صرف عکس دکھلاتے ہیں میرے محترم بھائی
اصل چہرے پر نقلی چہرہ چڑھا آئینے کے سامنے جاؤ تو آئینہ نقل ہی دکھائے گا ۔
" زرد صحافت " اک عام اصطلاع ہے ۔ اسی کے تناظر میں پوچھا آپ سے ۔
اک سوال مزید ۔۔۔
یہ مونچھ میں چاول کیوں اٹک جاتا ہے ۔ ؟
ہنستے مسکراتے رہیں سدا ۔ آمین
بہت دعائیں
ہادیہ — ستمبر 10، 2016 11:37 صبح
یہ مونچھ میں چاول کیوں اٹک جاتا ہے ۔ ؟
ہاہاہا
جو بچوں کی طرح کھاتا ہے ان کے اٹکتے ہوں گے۔ورنہ تو عموما داڑھی میں ہی دیکھا ہے کھاتے ہوئے کچھ نا کچھ لگا ہوا۔ہی ہی ہی
مذاق برطرف ۔۔ویسے آپ کے سوال کا مطلب کوئی اور تھا تو بتا دیں میں سمجھی نہیں ہوں۔
نایاب — ستمبر 10، 2016 11:40 صبح
میری محترم بٹیا
مطلب کچھ نہیں بس اک بچگانہ سا سوال ہے ۔ شاید کچھ ایسا جواب سامنے آ جائے جو آگہی کا نور بکھیر دے ۔۔
ڈھیر وں دعائیں
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:40 صبح
میرا جواب دوبارہ پڑھیں بہن۔۔۔۔۔میرا مطلب ہے۔۔۔۔۔بھائی! میں نے کہا معاشرے کو صحافت زرد اسی لیے لگتی ہے کہ خود معاشرہ زردی مائل ہے!
نایاب — ستمبر 10، 2016 11:42 صبح
میرا جواب دوبارہ پڑھیں بہن
بہت شکریہ بہت دعائیں
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:45 صبح
آپ کا بھی شکریہ!
اے خان — ستمبر 10، 2016 11:46 صبح
اردومحفل میں خوش آمدید:)
آپ سے مل کر بہت اچھا لگا
اے خان — ستمبر 10، 2016 11:48 صبح
میں بی۔ایس جرنلزم کا طالب علم ہوں آپ سے سیکھنے کو ملے گا۔
محمد جمیل اعجاز — ستمبر 10، 2016 11:49 صبح
جی ضرور! حاضر جناب! بی ایس کہاں سے کررہے ہیں؟
اے خان — ستمبر 10، 2016 11:51 صبح
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان سے
حمیرا عدنان — ستمبر 10، 2016 11:54 صبح
خوش آمدید جناب محمد جمیل اعجاز صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
ہادیہ — ستمبر 10، 2016 11:54 صبح
میرا جواب دوبارہ پڑھیں بہن
پھر بہن o_O
بھائی ہیں بہن نہیں ہیں ابھی تو بتایا تھا:p
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%DB%8C%DB%92.91835/