چلیں سوال پوچھ لیتی ہوں
* کس قسم کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں اور کس قسم کے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا بلکل پسند نہیں
لاپروا لوگ پسند نہیں۔ غیر ذمہ دار۔ خاص طور پر ایسے لڑکے جو hiphop اور پارٹی کلچر کے سوا عملی زندگی کے بارے میں کچھ سمجھ نہ رکھتے ہوں۔ ایسے لوگوں سے بہت چڑتا ہوں۔
لیکن ویسے ہر قسم کی کمپنی میں اپنی جگہ بنا لیتا ہوں۔ اگر رہنا پڑ ہی جائے تو نا پسندیدہ لوگوں میں بھی رہ لیتا ہوں۔
*ہر کا م سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یا جلدباز ہیں۔کبھی کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا
پہلے جلد باز تھا کوئی 5 سال پہلے۔ لیکن اب طیش میں بھی تمام options دیکھتا ہوں، evaluate کرتا ہوں اور کسی شاطر کی طرح اپنی چال چلتا ہوں۔ کچھ ایسے فیصلے بھی ہیں جن پر پچھتاوا ہے۔ لیکن شاید اس میں بھی کوئی بہتری ہو۔
*آپ کی نظر میں جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ
الفاظ اور لمس۔ دوست کا ہاتھ ہاتھ میں تھام کر دبائیے اور شانے پر تھپکی دے کر کہئے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں دیکھیں کیا اثر ہوتا ہے؟ دوستوں سے ملتے ہوئے گرم جوشی سے ہاتھ ملانا، یا رخصت کرتے ہوئے گرم جوشی سے گلے لگانا۔ ( اتنا بھی نہیں کہ کہیں دوست یہ نہ سمجھے کہ میرے جانے پر خوش ہو رہا ہے

) یا یہ کہہ دینا کہ تم میرے لیے بہت اہم ہو۔ یا یہ کہ تم میرے چند قریبی دوستوں میں ہو۔ یا امی کے لیے کچھ لے جانا، بہنوں کو پڑھتے دیکھ کر سر پہ تھپکی دینا وغیرہ وغیرہ۔ یا کچھ خریدنے سے پہلے امی کو فون کر کے اجازت لینا۔ یہ سب gestures ہیں جن سے آپ سے وابستہ انسان بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔
*اگر حکو مت کوئی عہدہ دینا چاہے تو کیا پسند کرینگے اور کیوں؟
وزیر اعظم

میرے ہاتھ میں کنٹرول آئے تو میں محسوس کرتا ہوں کہ بہت کچھ تبدیل کر سکتا ہوں۔ سخت گیری اور نرم دلی کا ایک خاص امتزاج ہے۔
*پاکستان میں کس سسٹم کو دیکھ کر آپکا دل دکھتا ہے۔ آپ کو موقعہ دیا جائے تو آپ پاکستان سے کیا چیز سب سے پہلے ختم کرنا چاہیں گے
سب کچھ دیکھ کر۔ کچھ واقعات کل ہی ہوئے لکھنے بیٹھوں تو طویل ہو جائے گا۔ انصاف ضروری ہے۔ پہلے طاقتور عدالتیں اور پھر کچھ اور۔ طاقتور عدالتوں میں باضمیر جج ہوں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے بشرطیکہ حکومت کی پشت پنا ہی بھی ہو۔
نظام تعلیم بھی کمال ہے۔ ذہنی بونے جامعات میں صدر شعبہ بنے بیٹھے ہیں۔ پھر یہ بھی کہ پاکستان میں اردو اور اسلام کے نام پر بھی بہت کاروبار ہو رہا ہے۔ جو کچھ اور زندگی میں نہیں کر سکے یہ کر لیتے ہیں۔
*اگر دل اور دماغ کی جنگ ہو تو کس کا کہا مانتے ہیں
پہلے دل کی مان لیا کرتا تھا۔ اب دماغ سے زیادہ کام لیتا ہوں۔ لیکن اب بھی بعض معاملات میں دل کو مقدم جانتا ہوں۔
*کیا چیز آپ کو بہت Fascinate کرتی ہے۔
طاقت۔ذہانت۔ ذہانت خاص طور پر۔
*آپکی نظر میں کائنات کی خوبصورت چیز۔ایسا آپ کو کیوں لگتا ہےانسان۔ محو حیرت ہو جاتا ہوں جب سوچتا ہوں کہ ہم سوچتے بھی ہیں۔ کیسے؟ حیرت ہے۔۔۔۔
*کیا چیز آپ کے دل کو بےساختہ چھو جاتی ہے( what touches u most )
حسن۔
زینب واقعہ یاد نہیں آرہا ۔۔۔۔

شاید کل تک یاد آجائے۔
