پروگرامنگ کالج کے زمانے میں سیکھی تھی اور یہ میری ہابی بھی تھی۔ اتفاق سے انجنیرنگ کا فائنل پراجیکٹ بھی کمپیوٹر سائنس سے کافی قریب تھا۔ کچھ سال بطور انجینیر ملازمت کرنے کے بعد ایک سوفٹویر ہاؤس میں کام کرنے کا موقع ملا، اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی سلسلے میں جرمنی میں آکر ماسٹرز کی اور اسی وقت سے یہاں ہوں۔ جاب پروفائل کے لیے میرا
لنکڈان پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔
اسی بہانے آج میں نے بھی آپ کو دیکھ لیا۔
قدرے ریزروڈ ہوں، لیکن مردم بیزار نہیں ہوں۔
یعنی بات کرنی پڑ جائے تو کر لیتے ہیں۔
فورم پر مجھے اکثر تکنیکی موضوعات پر مضامین شائع کیے جانے کی خوشی ہوتی ہے۔ اس کے لیے علاوہ شگفتہ تحاریر بھی پسند سے پڑھتا ہوں، خاص طور پر
نیرنگ خیال بہت اچھا لکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں سعود کا طرز تحریر بھی پسند ہے۔
نبیل بھائی میرا سیروں خون بڑھانے کا شکریہ۔۔۔ روزے کی نقاہت جاتی رہی۔

ابھی اردو کی ترویج کے لیے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ دوسری زبانوں کے مقابلے میں کمپیوٹنگ کے میدان میں اردو ابھی بھی پیچھے ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور انڈیا میں حکومتی سطح پر اردو کمپیوٹنگ میں ریسرچ کی سرپرستی کی جائے اور اس مقصد کے لیے ادارے قائم کیے جائیں، اور ان میں درحقیقت ریسرچ بھی کی جائے، صرف فنڈز ہی نہ اڑائے جائیں۔
متفق۔
محفل فورم سیٹ اپ کرتے وقت میرا ارادہ اس پر بطور صارف ہی وقت صرف کرنے کا تھا۔ لیکن شروع میں انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں تو اس کے بعد سے یہ کمبل جان نہیں چھوڑ رہا۔
اس کی ایک وجہ تو محفل کے پلیٹ فارم کو مسلسل بہتر کرتے رہنا بھی ہے۔ شروع میں کیسا تھا اور اب کیسا ہوگیا۔ یہ انتظامی اراکین کی محنت ہی کا نتیجہ ہے۔
بیکار مباش کچھ کیا کر
کپڑے ہی ادھیڑ کر سیا کر
محفلین ادھیڑ تو اچھا لیتے ہیں۔ امید ہے کہ سینا بھی سیکھ لیں گے۔
کھیلنے میں مجھے سکواش اور بیڈمنٹن پسند ہیں۔
سکواش آپ ہائی سپیڈ بال ساتھ کھیلتے رہے ہیں یا لو سپیڈ بال جو میرے جیسے اناڑیوں کے لیے ہوتی ہے۔