محفلین کے انٹرویو

عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2018 12:22 شام
السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں محمد ظہیر، نور سعدیہ شیخ، فہد اشرف اور حمیرا عدنان. ہماری آج کی مہمان ہیں وہ ہستی جنہوں نے اپنی زندگی کی ایک دہائی اردو محفل فورم کو دی ہے. ان کے بارے میں کیا کہا جائے کہ وہ اتنے ہی نہاں ہیں جتنے عیاں. اگرچہ وہ ایک گلیشئیر (کے نام سے منسوب) ہیں لیکن اگر ایک لمحے کو انہیں ایک تخیلاتی کردار مان لیا جائے جو اردو محفل فورم کے افق پر ابھرا تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ تخیلاتی کردار ہی سب پر بازی لے گیا. ان کے مراسلہ جات جن سے ہم مستفید ہوتے ہیں اکثر اوقات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ریٹنگز آپس میں لڑ پڑتی ہیں کہ 'میری باری ہے، دیکھو مراسلہ زیادہ پرمزاح تھا.' دوسری ریٹنگ کہتی ہے کہ 'زبردست دینے کے سوا تمہارے پاس اور چارہ ہی کیا ہے کہ ایسی تخیل کی پرواز اور کس کی ہوگی؟' تیسری ریٹنگ یوں گویا ہوتی ہے کہ 'یہ بات تمہارے علم میں پہلے تھی؟ نہیں نا! تو پھر مجھے انصاف دلاؤ.' چوتھی ریٹنگ کا تو اپنا ہی رونا ہوتا ہے کہ' بات تو سکرپٹ رائٹر نے خدا لگتی کہی ہے، اب میں بھی خدا لگتی کہوں؟ متفق کا بٹن دباؤ اور ان کی آواز میں آواز ملاؤ. ' پانچویں ریٹنگ دائیں کونے سے ہنکارہ بھرتی ہے کہ' ارے کہنا کیا چاہتی ہو تم سب مل کر؟ کیوں معصوموں کو ورغلا رہی ہو؟ بات تو یہی ہے نا کہ مراسلہ پسند آیا؟ گومبو خوش ہوا؟ تو یہ محل میرا ہے، تم سب چپکی پڑی رہو ورنہ بائیں کونے میں دھکیل دی جاؤ گی. '
وغیرہ وغیرہ اور مکرر وغیرہ....
آپ سب کی بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں اب انٹرویو کے اس سلسلے کو رونق بخشنے جا رہے ہیں یاز صاحب!!!!!!!!!!!
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
اتنی لمبی لمبی چھوڑنے کے لیے آپ کے پاس اتنا بے تحاشہ وقت آ کہاں سے رہا ہے ؟ :tongueout:
ویسے مجھے اس انٹرویو کا انتظار تھا۔ شکریہ
چل ہاں گرائیں تگڑا ہو جا ذرا۔:warzish:
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:25 شام
7) گرہ لگائیے:
اک مہ جبیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی

ہینڈز اپ کی جگہ 'چاچا ٹینڈے کی پاہ؟' ہی لکھ دیتے آپ.
:cautious:
اک مہ جبیں، پردہ نشیں، پردہ اٹھا کے بولی
"چاچا! ٹینڈے کی پاہ؟؟؟ "
:feelingbeatup:
عبداللہ محمد — مئی 31، 2018 12:26 شام
آج تک ہم نے جو ڈیفی نیشن سنی ہے وہ 'دی' سے شروع ہوتی ہے اور 'از کالڈ یاز' پر ختم ہوتی ہے.

اس سے ہمیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صاحب کا پاکستان انجینئرنگ کونسل میں سُنایا گیا حقیقی لطیفہ یاد آ گیا-
کہتے کہ "جب ہم نے انجنئیرنگ کی ڈگری لی تو مجھے صرف اوھم لاء یاد تھا- اور خرم دستگیر صاب بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ وہ کیا ہوتا ہے-"
وغیرہ وغیرہ
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:26 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
اتنی لمبی لمبی چھوڑنے کے لیے آپ کے پاس اتنا بے تحاشہ وقت آ کہاں سے رہا ہے ؟ :tongueout:
ویسے مجھے اس انٹرویو کا انتظار تھا۔ شکریہ
چل ہاں گرائیں تگڑا ہو جا ذرا۔:warzish:

ہمارے امتحانات ہو رہے ہیں. اس لیے بالکل فراعت ہے آج کل.
عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2018 12:30 شام
ہمارے امتحانات ہو رہے ہیں. اس لیے بالکل فراعت ہے آج کل.
’ہمارے‘ مطلب ؟ یا لاریب مرزا دا اثر ہویا اے۔
عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2018 12:31 شام
سوائے اس کے کہ ایک ڈرامے میں شاہ جی نام کا کردار ادا کیا تھا۔
یعنی ڈرامے باز بھی ہیں۔ :eek:
:shock:
ڈرامچی۔۔۔۔ ہیں :unsure:
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:33 شام
احتجاج احتجاج احتجاج! :embarrassed:
اس موقعے پہ میں سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہوں گا کہ۔۔۔۔ ہا ہائے! ایڈا وڈا جھوٹ!!!

پھر ایڈا وڈا جھوٹ۔

اتنی لمبی لمبی چھوڑنے کے لیے آپ کے
احتجاج کے طور پر اب ہم اگلے کسی انٹرویو میں کسی کا تعارف نہیں لکھیں گے. :alien:
اتنا بے تحاشہ وقت آ کہاں سے رہا ہے ؟
مزید برآں اس سلسلے کی اگلی لڑیاں عید کے بعد ارسال کریں گے.
:cool:
عبید انصاری — مئی 31، 2018 12:35 شام
احتجاج احتجاج احتجاج! :embarrassed:
احتجاج کے طور پر اب ہم اگلے کسی انٹرویو میں کسی کا تعارف نہیں لکھیں گے. :alien:
مزید برآں اس سلسلے کی اگلی لڑیاں عید کے بعد ارسال کریں گے.
:cool:
احتجاج کریں بائیکاٹ نہ کریں۔:)
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:35 شام
’ہمارے‘ مطلب ؟ یا لاریب مرزا دا اثر ہویا اے۔
میری کلاس کے باقی بچوں کے بھی ہو رہے ہیں نا. :unsure:
ویسے اصل میں انہی کے ہو رہے ہیں (n)
میں تو ایسے چھوٹے موٹے امتحانوں کو کچھ زیادہ مانتی ہی نہیں زندگی میں
:cool2:
عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2018 12:35 شام
احتجاج کے طور پر اب ہم اگلے کسی انٹرویو میں کسی کا تعارف نہیں لکھیں گے. :alien:
ایڈی چھیتی۔۔۔۔
مزید برآں اس سلسلے کی اگلی لڑیاں عید کے بعد ارسال کریں گے.
کس سال کی ؟
اچھا سوری۔۔۔۔۔ :worried::whew:
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:37 شام
احتجاج کریں بائیکاٹ نہ کریں۔:)
بائیکاٹ تو بالکل نہیں کرنے والے جناب. بیڑا اٹھایا ہے تے سلسلہ بنے لا کے ای رواں گے. :)
عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2018 12:38 شام
میں تو ایسے چھوٹے موٹے امتحانوں کو کچھ زیادہ مانتی ہی نہیں زندگی میں
جی آ۔۔۔۔ ایس عمرے آ کے ھن تسی ایفو جئے ای دعوے کرنے نیں۔
سید ذیشان — مئی 31، 2018 12:40 شام
ماشاء اللہ محفل تو علماء سے بھری پڑی ہے۔ سب ہی انٹرویو اچھے جا رہے ہیں۔
دعا ہے کہ تا حشر یونہی پھلتے پھولتے رہیں۔ :p
ویسے عدنان بھائی کا انٹرویو کب ہے؟:whistle:
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:40 شام
ماشاء اللہ محفل تو علماء سے بھری پڑی ہے۔ سب ہی انٹرویو اچھے جا رہے ہیں۔
دعا ہے کہ تا حشر یونہی پھلتے پھولتے رہیں۔ :p
ویسے عدنان بھائی کا انٹرویو کب ہے؟:whistle:

آپ کے انٹرویو سے دو منٹ پہلے.
سید ذیشان — مئی 31، 2018 12:44 شام
آپ کے انٹرویو سے دو منٹ پہلے.
یعنی محشر سے دو گھڑی پہلے :LOL:
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:45 شام
یعنی محشر سے دو گھڑی پہلے :LOL:
اجازت ہے نا محشر کے 'انعقاد' کی؟
لاریب مرزا — مئی 31، 2018 12:51 شام
چوہدری صاحب، آپ کے انٹرویو میں آپ کو بھی ایسی صورت حال پیش آ سکتی ہے۔
مجھے اس انٹرویو کا انتظار تھا۔ شکریہ
چل ہاں گرائیں تگڑا ہو جا ذرا۔:warzish:

بس "گرائیں" کی جگہ "چوہدری" کر لیں۔ :D
یاز — مئی 31، 2018 12:52 شام
ہینڈز اپ کی جگہ 'چاچا ٹینڈے کی پاہ؟' ہی لکھ دیتے آپ.
:cautious:
اک مہ جبیں، پردہ نشیں، پردہ اٹھا کے بولی
"چاچا! ٹینڈے کی پاہ؟؟؟ "
:feelingbeatup:
اچھا میں سمجھا شاید وزن پورا کر کے گرہ لگائی جاتی ہے۔
مریم افتخار — مئی 31، 2018 12:52 شام
اچھا میں سمجھا شاید وزن پورا کر کے گرہ لگائی جاتی ہے۔
سمجھے تو آپ ٹھیک ہی تھے مگر سوئے اتفاق! ہینڈز اپ میں بھی وزن پورا نہ تھا.
زیک — مئی 31، 2018 1:08 شام
اس لڑی کے پچھلے دو صفحے سر کے اوپر سے گزر گئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-15