کسی لڑی سے اقتباسات اٹھا کر کسی اور جگہ پوسٹ کرنا اور پھر اس پر مراسلہ لکھنا بذات خود ایک عجیب وغریب سا کام ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ بیک وقت تین چار احباب کی ملتی جلتی لڑیاں بھی کھلی ہوئی ہوں۔ لکھنے والا خود چکرایا ہوتا ہے کہ اے کے مراسلے کے جواب کے اوپر کہیں بی کا سوال تو نہیں لگ گیا۔
سب گڈ مڈ ہے. سمجھ نہیں آرہا انٹرویو یہاں ہورہا ہے کہ وہاں یہاں بھی سوالات وہاں بھی سوالات
عثمان — مئی 31، 2018 4:19 شام
مقصد تو سوالات پوچھنا ہیں۔ تو وہ بھلے پینل کی طرف سے آئیں یا کسی اور فرد کی طرف سے۔ پینل اپنے سوالات کی فہرست رکھتا جائے اور وقتا فوقتا دیگر افراد بھی سوالات پوچھتے جائیں۔ کیا مضائقہ ہے؟
مقصد تو سوالات پوچھنا ہیں۔ تو وہ بھلے پینل کی طرف سے آئیں یا کسی اور فرد کی طرف سے۔ پینل اپنے سوالات کی فہرست رکھتا جائے اور وقتا فوقتا دیگر افراد بھی سوالات پوچھتے جائیں۔ کیا مضائقہ ہے؟
کوئی مضائقہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہاں سوالات جوابات بہت کم اور باتیں بہت زیادہ ہو جاتی ہیں. نہ تو انٹرویو کا یہ ماحول ہوتا ہے اور نہ ہی محفل میں یہ سسٹم موجود ہے کہ آخرکار ہی کچھ مراسلہ جات کو اوپر لایا جائے اور باقی تبصرہ جات کو نیچے سیٹ کر دیا جائے.
بہر حال میں نے اس دن بھی کہا تھا کہ جیسے محفلین کو آسانی ہے ویسے کر لیتے ہیں، کوئی حرج نہیں! سب بھرپور حصہ لیجیے، جہاں مراسلہ جات لکھنے ہوں لکھیے.
سین خے — مئی 31، 2018 11:56 شام
اب تک نبیل بھائی اور عرفان سعید بھائی کے انٹرویو پڑھے ہیں۔ دونوں انٹرویو بہت ہی عمدہ اور دلچسپ چل رہے ہیں۔ جوابات بہت ہی ایمانداری اور سچائی سے دئیے گئے ہیں۔ ریاکاری اور بناوٹ کا شائبہ تک محسوس نہیں ہوا۔ گول مول جوابات بھی نہیں دئیے گئے ہیں۔ کافی اسٹریٹ فارورڈ اپروچ ہے جس کے لئے دونوں بھائی حضرات بے انتہا داد کے مستحق ہیں
جوابات بہت ہی ایمانداری اور سچائی سے دئیے گئے ہیں۔ ریاکاری اور بناوٹ کا شائبہ تک محسوس نہیں ہوا۔ گول مول جوابات بھی نہیں دئیے گئے ہیں۔ کافی اسٹریٹ فارورڈ اپروچ ہے
میری تجویز ہے کہ سعادت کا انٹرویو بھی رکھ دیں تاکہ سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے ہزار مراسلوں کی تکمیل کا کوئی سبب بنے اور ہم ان کا مبارکبادی دھاگہ کھول سکیں۔
گمان محکم ہے کہ بہن مریم افتخار کا کہنا بجا ہے اور مابدولت کا این جاء 'بجالاتے ' کہنا بےجا ثابت ہوتا ہے چنانچہ مابدولت تصحیح کے لیے بجا طور پر اپنی معزز بہن کے ممنون ہیں ۔

آپ سب کی خواہشات کے سامنے میں بھلا کون ہوتا ہوں انکار کرنے والا۔
ویسے میرا خیال تھا کہ آپ لوگ بھول بھال گئے ہوں گے…
مریم افتخار — جون 3، 2018 10:04 صبح
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اگر شیروانی تیار ہو گئی ہے تو آ جائیں.
آپ کے انٹرویو کی لڑی شروع کی جا چکی ہے.
مریم افتخار — جون 3، 2018 1:28 شام
اگر ریٹنگ پر ریٹنگ دینے کا آپشن ہوتا تو ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو پرمزاح کی ریٹنگ دے کر بتاتے کہ ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو کس قدر پر مزاح خیال کرتے ہیں.
اگر ریٹنگ پر ریٹنگ دینے کا آپشن ہوتا تو ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو پرمزاح کی ریٹنگ دے کر بتاتے کہ ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو کس قدر پر مزاح خیال کرتے ہیں.
ہمارا تھوڑا تھوڑا دل کر رہا ہے کہ جو محفلین اپنے انٹرویو میں لیٹ جواب دیں ان کے کوئی نادیدہ نمبر کاٹ لیں. ہمارے محمد تابش صدیقی بھائی سے کچھ تو سیکھ لے کوئی!!! جنہوں نے مستعدی میں ہمیں بھی مات دے دی تھی.