محفلین کے انٹرویو

مریم افتخار — مئی 27، 2018 8:12 شام
محمد تابش صدیقی بھائی! طے یہ ہوا ہے کہ ہر ممبر کے انٹرویو کے لیے الگ لڑی ہو اس لیے محفلین کے انٹرویو والی لڑی کے واحد مراسلے کو بھی اس میں شروع میں ضم کر دیا جائے۔
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:13 شام
ارے سوال پوچھنا منع نہیں ہو گا۔
ابتدائی سوال نامہ انٹرویو ٹیم کی طرف سے ہو گا، اس کے بعد دیگر محفلین بھی سوال کر سکیں گے۔
ہم آپ کو پہلے کب ہرا پائے ہیں۔
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:14 شام
محمد تابش صدیقی بھائی اور محمدظہیر بھائی آپ اس سلسلے میں انٹرویو ٹیم ممبر بنیں گے؟
جی میں ٹیم ممبر بننے تیار ہوں ساتھ میں ہادیہ اور فہد اشرف کیسے رہیں گے
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:15 شام
جی میں ٹیم ممبر بننے تیار ہوں ساتھ میں ہادیہ اور فہد اشرف کیسے رہیں گے
ایک آدھ معتبر بندہ بھی ساتھ رکھیے گا۔
خیر، یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔ ٹیم بڑی فِٹ چنی گئی ہے آپ کی طرف سے۔ مریم صاحبہ کو کیوں نکال دیا؟ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 27، 2018 8:16 شام
باقی ان شاء اللہ مراسلہ جات اِدھر اُدھر کرنے کے کیے مدیران حاضر رہیں گے۔ :)
عرفان سعید — مئی 27، 2018 8:16 شام
کچھ نام جو آپ کے ذہن میں ہوں، شریک کریں۔
شرماتے شرماتے کہہ رہا ہوں، اردو محفل کیا زندگی میں کبھی انٹرویو نہیں ہوا۔
ہادیہ — مئی 27، 2018 8:17 شام
ایک آدھ معتبر بندہ بھی ساتھ رکھیے گا۔
خیر، یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔ ٹیم بڑی فِٹ چنی گئی ہے آپ کی طرف سے۔ مریم صاحبہ کو کیوں نکال دیا؟ :)
یعنی ساڈی کوئی عزت ای نئیں۔۔:eek::confused::p
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:19 شام
یعنی ساڈی کوئی عزت ای نئیں۔۔:eek::confused::p
خیر، یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:19 شام
ایک آدھ معتبر بندہ بھی ساتھ رکھیے گا۔
خیر، یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔ ٹیم بڑی فِٹ چنی گئی ہے آپ کی طرف سے۔ مریم صاحبہ کو کیوں نکال دیا؟ :)
مریم افتخار میرِ کارواں رہیں گی:)
ہادیہ — مئی 27، 2018 8:20 شام
ویسے مذاق برطرف۔۔ واقعی ٹیم میں کوئی سنیئر ممبر بھی ہونا چاہیے۔۔میرے ذہن میں جاسمن آپی بھی تھیں۔۔ کیونکہ معتبر کے ساتھ ساتھ کوئی ضرورت سے زیادہ سمجھدار بندہ/بندی بھی شامل ہوں تو مزا آئے گا۔۔۔
مریم افتخار — مئی 27، 2018 8:20 شام
شرماتے شرماتے کہہ رہا ہوں، اردو محفل کیا زندگی میں کبھی انٹرویو نہیں ہوا۔
ہم چاہتے ہیں کہ مزید درجن بھر یا زائدمحفلین بھی شرماتے شرماتے یہی کہیں۔
ان محفلین کا انٹرویو تو لازمی ہو گا۔ نیز مندرجہ بالا مراسلے کا اقتباس لے کر مکرر بھی کہا جا سکتا ہے۔ :)
مریم افتخار — مئی 27، 2018 8:22 شام
ویسے مذاق برطرف۔۔ واقعی ٹیم میں کوئی سنیئر ممبر بھی ہونا چاہیے۔۔میرے ذہن میں جاسمن آپی بھی تھیں۔۔ کیونکہ معتبر کے ساتھ ساتھ کوئی ضرورت سے زیادہ سمجھدار بندہ/بندی بھی شامل ہوں تو مزا آئے گا۔۔۔
ہمارے ذہن میں بھی ان کا نام سب سے پہلے آیا تھا مگر بات یہ ہے کہ کیا ان کا انتظار کیا جائے؟
عرفان سعید — مئی 27، 2018 8:23 شام
ہم چاہتے ہیں کہ مزید درجن بھر یا زائدمحفلین بھی شرماتے شرماتے یہی کہیں۔
ہمارے علاوہ اتنے شرمیلے محفلین آپ کو کہاں ملیں گے؟
حمیرا عدنان — مئی 27، 2018 8:23 شام
مجھے تو کہیں ایڈجسٹ کریں چائے ریلو کٹی کے طور پر ہی سہی :unsure:
ہادیہ — مئی 27، 2018 8:25 شام
میں عنقریب لمبی چھٹی پہ جانے والی ہوں۔۔ اس لیے میری طرف سے پیشگی معزرت۔۔ البتہ جب تک ہوں تب تک ان شاء اللہ اس کارواں کا حصہ رہوں گی۔۔:)
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:26 شام
ہمارے ذہن میں بھی ان کا نام سب سے پہلے آیا تھا مگر بات یہ ہے کہ کیا ان کا انتظار کیا جائے؟
اُن کا تو انٹرویو لیا جانا چاہیے۔ انہیں ٹیم میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:27 شام
میں عنقریب لمبی چھٹی پہ جانے والی ہوں۔۔ اس لیے میری طرف سے پیشگی معزرت۔۔ البتہ جب تک ہوں تب تک ان شاء اللہ اس کارواں کا حصہ رہوں گی۔۔:)
عنقریب سے مراد جولائی کے بعد ہی تصور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے آپ کی چھٹی منظور نہ کی جائے گی۔ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 27، 2018 8:28 شام
اُن کا تو انٹرویو لیا جانا چاہیے۔ انہیں ٹیم میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ویسے ٹیم کے ممبران انٹرویو دینے سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ مشاعرہ کی طرز پر پہلے ٹیم کا ہی انٹرویو ہونا چاہیے۔ :)
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:28 شام
ہمارے ذہن میں بھی ان کا نام سب سے پہلے آیا تھا مگر بات یہ ہے کہ کیا ان کا انتظار کیا جائے؟
وہ عید کے بعد آئیں گی غالباً
محترمہ حمیرا عدنان دلچسپی ہو تو ٹیم میں آ جائیں :)
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:29 شام
ویسے ٹیم کے ممبران انٹرویو دینے سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ مشاعرہ کی طرز پر پہلے ٹیم کا ہی انٹرویو ہونا چاہیے۔ :)
شکر ہے، ہم ٹیم کا حصہ نہیں بن گئے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-2