محفلین کے انٹرویو

مریم افتخار — مئی 27، 2018 8:30 شام
ویسے ٹیم کے ممبران انٹرویو دینے سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ مشاعرہ کی طرز پر پہلے ٹیم کا ہی انٹرویو ہونا چاہیے۔ :)
یہ بھی خوب کہی۔
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:30 شام
فہد اشرف آپ نے اس بارے میں کچھ کہا نہیں اب تک امید ہے ٹیگ ملا ہوگا :)
محمد تابش صدیقی — مئی 27، 2018 8:30 شام
بہرحال محفلین تجویز دے سکتے ہیں۔ انٹرویو کے لیے فرد کا چناؤ ٹیم کا ہی اختیار ہے۔
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:32 شام
ٹیم تشکیل پا گئی ہے تقریباََ۔
مریم افتخار، محمد ظہیر، ہادیہ، فہد اشرف، حمیرا عدنان! :)
حمیرا عدنان — مئی 27، 2018 8:33 شام
وہ عید کے بعد آئیں گی غالباً
محترمہ حمیرا عدنان دلچسپی ہو تو ٹیم میں آ جائیں :)
دلچسپی ہی دلچسپی ہے :)
لاریب مرزا — مئی 27، 2018 8:33 شام
بہرحال محفلین تجویز دے سکتے ہیں۔ انٹرویو کے لیے فرد کا چناؤ ٹیم کا ہی اختیار ہے۔
وارث بھائی کا باقاعدہ انٹرویو نہیں ہوا ہے۔ ان کا نام بھی شامل فہرست رکھیے۔ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 27، 2018 8:34 شام
میری طرف سے تجویز ہے کہ محفل کی ہر دلعزیز شخصیت محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا انٹرویو کیا جائے۔
حمیرا عدنان — مئی 27، 2018 8:34 شام
ٹیم تشکیل پا گئی ہے تقریباََ۔
مریم افتخار، محمد ظہیر، ہادیہ، محمد ظہیر، حمیرا عدنان! :)
ٹیم کے سارے فنڈز میرے پاس جمع ہونے چاہیے :whistle:
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:35 شام
ٹیم کے سارے فنڈز میرے پاس جمع ہونے چاہیے :whistle:
خزانے کا کمرہ کرائے کے لیے خالی ہے! :)
مریم افتخار — مئی 27، 2018 8:35 شام
ٹیم تشکیل پا گئی ہے تقریباََ۔
مریم افتخار، محمد ظہیر، ہادیہ، محمد ظہیر، حمیرا عدنان! :)
کوئی مدیر اس مراسلے کی تدوین کر کے فہد اشرف بھائی کا نام ایڈ کر دے۔
فہد اشرف — مئی 27، 2018 8:35 شام
جی میں ٹیم ممبر بننے تیار ہوں ساتھ میں ہادیہ اور فہد اشرف کیسے رہیں گے
اپن کو تو چھٹی ہی چھٹی ہے بس قابلیت کم ہے۔ :p
محمد تابش صدیقی — مئی 27، 2018 8:35 شام
ٹیم تشکیل پا گئی ہے تقریباََ۔
مریم افتخار، محمد ظہیر، ہادیہ، محمد ظہیر، حمیرا عدنان! :)
ظہیر بھائی ہر سوال دو دفعہ پوچھیں گے۔
فرقان احمد — مئی 27، 2018 8:37 شام
ٹیم تشکیل پا گئی ہے تقریباََ۔
مریم افتخار، محمد ظہیر، ہادیہ، محمد ظہیر، حمیرا عدنان! :)

کوئی مدیر اس مراسلے کی تدوین کر کے فہد اشرف بھائی کا نام ایڈ کر دے۔
ظہیرصاحب گزشتہ شام سے ہمارے حواس پر سوار ہیں۔:)
ہادیہ — مئی 27، 2018 8:37 شام
میری طرف سے تجویز ہے کہ محفل کی ہر دلعزیز شخصیت محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا انٹرویو کیا جائے۔
اور پہلا سوال یہی پوچھا جائے۔۔
آپ اتنی غلطیاں محفلین کو ہنسانے کے لیے کرتے ہیں یا واقعی ہی "غلت" لکھتے ہیں۔۔:ROFLMAO::p
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:39 شام
ظہیرصاحب گزشتہ شام سے ہمارے حواس پر سوار ہیں۔:)
فکر نہ کریں آپ کے انٹرویو سوالات میں میں دخل نہیں دوں گا :)
لیکن انٹرویو تو آپ کا ضرور ہوگا :)
محمدظہیر — مئی 27، 2018 8:41 شام
اپن کو تو چھٹی ہی چھٹی ہے بس قابلیت کم ہے۔ :p
بہانے بنانے کی ضرورت نہیں. جلدی سے آئیڈیاز شئیر کیجئے :)
ابن سعید — مئی 27، 2018 8:42 شام
اگر انٹرویو کے سوالات کو لے کر ہاتھ تنگ ہو تو محمدصابر بھائی کے تالیف کردہ 159 سوالات کی فہرست ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
حمیرا عدنان — مئی 27، 2018 8:45 شام
اپن کو تو چھٹی ہی چھٹی ہے بس قابلیت کم ہے۔ :p
‏فہد کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں سکول میں تاریخ کا پیریڈ ہورہا تھا، اچانک محکمہ تعلیم کی ایک افیسر داخل ہوئی اور ایک شرارتی نظر آنے والے لڑکے فہد کو کھڑا کرکے سوال کیا،
"بتاؤ سومنات کس نے توڑا؟"
فہد اس نئی افیسر کے اچانک سوال سے بوکھلا گیا اور بولا، "میڈم قسم لے لیں میں نے نہیں توڑا۔"
افیسر کو فہد کی کم علمی پر بہت غصہ آیا، اس نے کلاس میں موجود ٹیچر سے کہا، "دیکھئے سر، میں نے اس سے پوچھا سومنات کس توڑا یہ کہہ رہا ہے کہ میں نے نہیں توڑا۔"
ٹیچر نے جواب دیا، "سر یہ جھوٹ بول رہا ہے اسی نے توڑا ہوگا کیونکہ یہی ہر الٹا کام کرتا ہے۔"
ٹیچر کی تعلیمی قابلیت دیکھ کر محکمہ ‏تعلیم کے افیسر کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے پرنسپل کو بلوا لیا اور اس سے کہا، "میں نے اس لڑکے سے پوچھا سومنات کس توڑا؟ یہ کہتا ہے میں نے نہیں توڑا، اور جب آپ کے سکول کے تاریخ کے ٹیچر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اسی نے توڑا ہوگا کیا آپ کے سکول میں یہ قابلیت ہے؟"
پرنسپل صاحب ‏نے رازدارانہ لہجے میں جواب دیا، "سر توڑ دیا ہے تو کیا ہوا جانے دیں نا بیچارہ چھوٹا سی بچہ ہی ہے۔"
فہد اشرف — مئی 27، 2018 8:53 شام

تب شاید ہم بہت چھوٹے تھے اس لیے ہمیں یہ واقعہ یاد نہیں آ رہا، آپ بتائیں پرنسپل کی سفارش پر ہمیں جانے دیا گیا تھا یا سزا ہوئی تھی؟
ابن سعید — مئی 27، 2018 8:54 شام
تب شاید ہم بہت چھوٹے تھے اس لیے ہمیں یہ واقعہ یاد نہیں آ رہا، آپ بتائیں پرنسپل کی سفارش پر ہمیں جانے دیا گیا تھا یا سزا ہوئی تھی؟
شنید اینکہ کچھ دے دلا کر معاملہ رفع دفع کرایا گیا تھا۔ :) :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-3