ہا ہا ہا ۔۔ یقینا" پرمزاح اور باعث حیرت وغش اور نتیجتا" لاجوابی ، کیونکہ قدیم اردو میں لفظ انٹرویو کے متبادل سے مابدولت خود بھی ناآشنا ہیں ۔
ہا ہا ہا ۔۔ یقینا" پرمزاح اور باعث حیرت وغش اور نتیجتا" لاجوابی ، کیونکہ قدیم اردو میں لفظ انٹرویو کے متبادل سے مابدولت خود بھی ناآشنا ہیں ۔
انٹرویو سے ہی کام چلا لیں۔ ایک لفظ 'مصاحبہ' بھی سننے میں آتا رہتا ہے ویسے۔
مصاحبت؟ساکشاتکار؟
ساکشاتکار؟ یہ تو ہندی ہندی لگ رہا ہے.
ساکشاتکار ہندی لفظ ہے
مجھے بھی چمتکار اور بلتکار کی وجہ سے گمان گزرا تھا.

کوئی سی
'کنہیں' لفظ اردو میں استعمال نہیں ہوتا؟ یہاں تو عام استعمال ہوتا ہے جیسے "کنہیں پانچ سبزیوں کے نام بتاؤ" وغیرہ۔
یہاں ہمیشہ "کوئی سی" ہی مستعمل دیکھا ہے۔
البتہ کنہَیں ضرور استعمال ہوتا دیکھا ہے، لیکن کم۔
اردو ہندی ایک ہی بات ہے
ایک ہی بات "تھی".
کیا اونچے وچار ہیں! ہماری آگیا کا پالن کرنے کا دھنے واد!
ماؤس کی ہر کلک کو برادرم مابدولت نے چوہے کی ہر جنبش کیوں نہ تحریر فرمایا؟
چوہے جیسا غیرادبی لفظ استعمال کرنا مابدولت سے بقائمی ہوش و حواس تو ممکن نہیں تھا۔
چوہے کے لیے کوئی ادبی لفظ ڈھوندا جائے!
مُوش
فارسی سے مستعار "موش" چلے گا؟
برادرم محمد امین صدیق توجہ فرمائیں. آئندہ سے ماؤس کی کلک کی بجائے جنبشِ موش مستعمل ہوگا. ہم سے آپ کی اردو کے آموں کے باغ میں بیری کے پودے دیکھے نہیں جاتے.