محفلین کے انٹرویو

زیک — جون 4، 2018 8:46 شام
کیا فارسی میں موش چوہے اور ماؤس دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے؟
مریم افتخار — جون 4، 2018 8:47 شام
فارسی سے مستعار "موش" چلے گا؟
دوڑے گا. ایک فارسی ہی تو ہے جس کا اردو کو سہارا ہے اور وہ بھی ایسا سہارا کہ بس. جتنی مرضی ملاوٹ کر لو اردو پتلی ہونے کی بجائے گاڑھی ہوتی جاتی ہے.
یاز — جون 4، 2018 8:50 شام
دوڑے گا. ایک فارسی ہی تو ہے جس کا اردو کو سہارا ہے اور وہ بھی ایسا سہارا کہ بس. جتنی مرضی ملاوٹ کر لو اردو پتلی ہونے کی بجائے گاڑھی ہوتی جاتی ہے.
امید ہے کہ اب آپ مزید موش و خروش سے لیپ ٹاپ پہ کام کیا کریں گی۔
محمد امین صدیق — جون 4، 2018 8:52 شام
برادرم محمد امین صدیق توجہ فرمائیں. آئندہ سے ماؤس کی کلک کی بجائے جنبشِ موش مستعمل ہوگا. ہم سے آپ کی اردو کے آموں کے باغ میں بیری کے پودے دیکھے نہیں جاتے.
بہن مریم افتخار کے مراسلۂ بالا کے لیے علامتی درجہ بندیوں میں محدودیت کے باعث تہی دست مابدولت باقی ماندہ جذبات و تاثرات کے اظہار کے لیے عبارت درجہ بندی کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
" پرمزاح"
" متفق " !:):)
مریم افتخار — جون 4، 2018 8:53 شام
امید ہے کہ اب آپ مزید موش و خروش سے لیپ ٹاپ پہ کام کیا کریں گی۔
ہم تو ٹچ پیڈ استعمال کرتے اور موش سے کتراتے ہیں.
مزید برآں ٹچ پیڈ کے لیے ادبی لفظ ڈھونڈا جائے!
عبدالقیوم چوہدری — جون 4، 2018 8:53 شام
ایسی درس گاہوں کا قیام عمل میں لاتا جہاں اردو کو ترجیح اولیں دی جاتی ۔ اردو زبان میں داستان گوئی کی حددرجہ حوصلہ افزائی کرتا اور اردو کی ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو گرانقدر انعام واکرام سے نوازتا اور زیادہ جوش میں آنے کی صورت میں عین ممکن تھا کہ اپنے ریاست کی نوابی بھی حوالے کرنے سے دریغ نہ کرتا ۔:):)

شکر ہے اردو تھی، والس سمپسن نہیں۔ ورنہ آپ کا نام تو ایڈورڈ ہشتم کے ساتھ آ جانا تھا۔
عرفان سعید — جون 4، 2018 8:55 شام
بلکہ انٹرویو کو قدیم اردو میں کیا کہتے ہیں؟
مواجہ اور مواجہہ کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔
زیک — جون 4، 2018 8:57 شام
ہم تو ٹچ پیڈ استعمال کرتے اور موش سے کتراتے ہیں.
مزید برآں ٹچ پیڈ کے لیے ادبی لفظ ڈھونڈا جائے!
لمس تختی
عرفان سعید — جون 4، 2018 8:57 شام
امید ہے کہ اب آپ مزید موش و خروش سے لیپ ٹاپ پہ کام کیا کریں گی۔
موش و خرگوش سے کام کریں تو کیسا رہے گا؟
یاز — جون 4، 2018 8:57 شام
مزید برآں ٹچ پیڈ کے لیے ادبی لفظ ڈھونڈا جائے!
لوحِ لمسی
مریم افتخار — جون 4، 2018 8:59 شام
ایک بات بتائیے!
ایک سے زیادہ ریٹنگز کیسے دیتے ہیں آپ؟
محمد تابش صدیقی — جون 4، 2018 8:59 شام
کیا فارسی میں موش چوہے اور ماؤس دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے؟
آنلائن اردو لغت نے تو چوہا ہی بتایا ہے۔
عرفان سعید — جون 4، 2018 9:00 شام
لوحِ لمسی سے کیا لسی آڈر کی جا سکتی ہے؟
یاز — جون 4، 2018 9:00 شام
ایک بات بتائیے!
ایک سے زیادہ ریٹنگز کیسے دیتے ہیں آپ؟
ایسے
یاز — جون 4، 2018 9:00 شام
لوحِ لمسی سے کیا لسی آڈر کی جا سکتی ہے؟
لوہے کی بنی لسی ملے گی پھر۔
مریم افتخار — جون 4، 2018 9:01 شام
ایک بات بتائیے!
ایک سے زیادہ ریٹنگز کیسے دیتے ہیں آپ؟
طریقہ پوچھ رہی تھی. ڈیمو دین دا نئیں سی کہیا.
وہ تو مجھے بھی پتا ہے کہ آپ مشاق و طاق وغیرہ ہیں.
عرفان سعید — جون 4، 2018 9:02 شام
لوہے کی بنی لسی ملے گی پھر۔
ہاہاہاہا۔ مزہ آگیا۔
ویسے مدانی تو سٹیل کی بھی ہو سکتی ہے۔
مریم افتخار — جون 4، 2018 9:02 شام
ابھی پچھلی ریٹنگ نہ گئی ہو کہ اگلی کا بٹن دبا دیا جائے؟ مگر مجھ سے تو نہیں ہوتی ایسے.
مزید یہ کہ اگر دو سے زیادہ ریٹنگز دینی ہوں تو؟ :battingeyelashes:
عبدالقیوم چوہدری — جون 4، 2018 9:04 شام
ابھی پچھلی ریٹنگ نہ گئی ہو کہ اگلی کا بٹن دبا دیا جائے؟ مگر مجھ سے تو نہیں ہوتی ایسے.
مزید یہ کہ اگر دو سے زیادہ ریٹنگز دینی ہوں تو؟ :battingeyelashes:
سائنس نے ابھی اتنی ترقی نہیں کی۔
عرفان سعید — جون 4، 2018 9:04 شام
ابھی پچھلی ریٹنگ نہ گئی ہو کہ اگلی کا بٹن دبا دیا جائے؟ مگر مجھ سے تو نہیں ہوتی ایسے.
مزید یہ کہ اگر دو سے زیادہ ریٹنگز دینی ہوں تو؟
سوال کافی متعلقہ ہے۔ پھر ہم پسندیدہ و ناپسندیدہ ایک ساتھ ہی دے دیا کریں گے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-22