محفلین کے انٹرویو

حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 7:33 صبح
وہ تو انٹرویو کے بعد پتہ چلے گی۔ :p
بعد میں قابلیت نہیں کاہلیت سامنے آئے گی.
اور جس قسم کے کچھ انٹرویوز چل رہے ہیں، قابلیت کے علاوہ آپ کو اپنے نظریات ثابت کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔
ایسے میں تو باز رہنا ہی بہتر ہے.
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 7:34 صبح
ملازمت کا انٹر ویو تھوڑی ہے۔۔۔
دیکھ لیں عدنان بھائی نے بھی کس دھڑلے سے دیا ہے !!!
ہمارے پاس اتنا دھڑلہ بھی نہیں ہے. :)
سید عمران — جولائی 9، 2018 7:35 صبح
ہمارے پاس اتنا دھڑلہ بھی نہیں ہے. :)
اس کی بھی فکر نہ کریں۔۔۔
عدنان بھائی سے لے لیں۔۔۔
ان کے پاس بہت سا اضافی پڑا ہے!!!
م حمزہ — جولائی 9، 2018 7:37 صبح
ملازمت کا انٹر ویو تھوڑی ہے۔۔۔
دیکھ لیں عدنان بھائی نے بھی کس دھڑلے سے دیا ہے !!!
اب آپ کھانا کھا سکتے ہیں، عدنان بھائی کا نام جو لیا۔
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 7:37 صبح
اس کی بھی فکر نہ کریں۔۔۔
عدنان بھائی سے لے لیں۔۔۔
ان کے پاس بہت سا اضافی پڑا ہے!!!
لے کے ہی کرنا ہے تو انہی سے کرا لیں. اتنا وسیلہ ڈالنے کی کیا ضرورت ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 9، 2018 7:43 صبح
ہمارے پاس اتنا دھڑلہ بھی نہیں ہے.
بھیا آپ ایک دفعہ جنوں گروپ کا گانا "ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہارے "سن کر انٹرویو کے لیے حامی بھر دیں ،پھر دیکھیں کہ دھڑلے کے جذبات خود بخود پیدا ہوجائیں گے ۔:D
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 9، 2018 7:45 صبح
لے کے ہی کرنا ہے تو انہی سے کرا لیں. اتنا وسیلہ ڈالنے کی کیا ضرورت ہے
بھیا ہم نمٹ چکے ہیں اب آپ کی باری ہے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 9، 2018 7:48 صبح
اب آپ کھانا کھا سکتے ہیں، عدنان بھائی کا نام جو لیا۔
کیوں بھیا ہمارے نام سے مشروط کر رکھا ہے عمران بھائی نے اپنا کھانا ۔
م حمزہ — جولائی 9، 2018 7:52 صبح
بھیا آپ ایک دفعہ جنوں گروپ کا گانا "ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہارے "سن کر انٹرویو کا لیے حامی بھر دے ،پھر دیکھیں کہ دھڑلے کے جذبات خود با خود پیدا ہوجائیں گے ۔:D
کے
دیں
خود بخود
سید عمران — جولائی 9، 2018 8:21 صبح
ناحق اتنی زحمت اٹھائی۔۔۔
ہونا ہوانا کچھ نہیں۔۔۔
ہم نے کرکے دیکھ لیا ہے!!!
سید عمران — جولائی 9، 2018 8:22 صبح
اب آپ کھانا کھا سکتے ہیں، عدنان بھائی کا نام جو لیا۔
ناشتہ پہلے ہی کرچکے تھے۔۔۔
ویسے بھی کھانے سے پہلے اللہ کا نام لیتے ہیں!!!
سید عمران — جولائی 9، 2018 8:23 صبح
لے کے ہی کرنا ہے تو انہی سے کرا لیں. اتنا وسیلہ ڈالنے کی کیا ضرورت ہے
یہ تو اپنا کام کرچکے۔۔۔
اور بہت سے کام باہمی لین دین سے ہی آگے بڑھتے ہیں!!!
نایاب — جولائی 9، 2018 8:24 صبح
حسن بھائی! آپ کے انٹرویو کی بھی اجازت درکار ہے! :)

اجازت سے زیادہ قابلیت درکار ہو گی... بندہ اس قابل بھی ہو.
میرے محترم حسن بھائی
ہمیں آپ کی قابلیت بارے کسی سند کی ضرورت نہیں ۔ آپ اجازت دیتے اپنی گفتگو سے اردو محفل پر علم کے چراغ روشن کریں ۔ کچھ لفظ آپ کے پاس امانت ہیں انہیں تقسیم کرتے امانت کا حق ادا کریں ۔
بہت دعائیں
شکیب — جولائی 9، 2018 8:45 صبح
نایاب بھائی کے علاوہ کس کس نے پچھل پیریاں اور شتونگڑے دیکھے ہیں؟
نایاب — جولائی 9، 2018 9:14 صبح
نایاب بھائی کے علاوہ کس کس نے پچھل پیریاں اور شتونگڑے دیکھے ہیں؟
محترم شکیب بھائی
اس کا مطلب کہ آپ بھی بنا ریٹ کیئے میری سب لفاظی پڑھ رہے ہیں
سو بہت شکریہ بہت دعائیں
شکیب — جولائی 9، 2018 10:10 صبح
محترم شکیب بھائی
اس کا مطلب کہ آپ بھی بنا ریٹ کیئے میری سب لفاظی پڑھ رہے ہیں
سو بہت شکریہ بہت دعائیں
ارے نہیں، کیا تو ہے... بہت مزیدار واقعات پڑھنے کو مل رہے ہیں، آپ جاری رکھیں!
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 1:48 شام
بھیا آپ ایک دفعہ جنوں گروپ کا گانا "ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہارے "سن کر انٹرویو کے لیے حامی بھر دیں ،پھر دیکھیں کہ دھڑلے کے جذبات خود بخود پیدا ہوجائیں گے ۔:D
جی اسی کی کرامت ہے. اسی پہ جھوم جھوم کے سارا دھڑلہ ختم کیا ہے.
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 1:49 شام
بھیا ہم نمٹ چکے ہیں اب آپ کی باری ہے ۔
قبلہ آپ نمٹ چکے ہیں تو ہمیں کیوں مٹاتے ہیں. نمٹنے جتنی صلاحیت تو ہے نہیں
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 1:56 شام
میرے محترم حسن بھائی
ہمیں آپ کی قابلیت بارے کسی سند کی ضرورت نہیں ۔ آپ اجازت دیتے اپنی گفتگو سے اردو محفل پر علم کے چراغ روشن کریں ۔ کچھ لفظ آپ کے پاس امانت ہیں انہیں تقسیم کرتے امانت کا حق ادا کریں ۔
بہت دعائیں
محترم آپ کی محبت پر ممنون ہوں. پر جتنی ہوا آپ نے بھر دی ہے اسی سے اپنا غبارہ پاٹ چکا ہے.
باقی چراغ چروغ اپنے پاس کوئی نہیں ہیں. جدید زمانہ ہے بجلی کے قمقمے ہیں. اور جو حالات لوڈ شیڈنگ کے ہیں روشنی خیر سے ہی ہونی ہے.
باقی رہی امانت تو ہم نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اپنی امانت ثابت کرتے پھریں.
اس مراسلے کو قطعی طور پر سنجیدہ نہ لیا جائے ورنہ کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی;)
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 1:57 شام
یہ تو اپنا کام کرچکے۔۔۔
اور بہت سے کام باہمی لین دین سے ہی آگے بڑھتے ہیں!!!
مرشد تسی رہن دیو.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-38