محفلین کے انٹرویو

مریم افتخار — جولائی 8، 2018 10:40 صبح
اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
سال بھر کیا کھائیں گے جتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے۔
عبداللہ محمد — جولائی 8، 2018 10:45 صبح

لیکن گانے میں "فوٹی سیون" ویٹ کا ذکر ہوتا ہے-
نور وجدان — جولائی 8، 2018 10:48 صبح
اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
وقت باقی ہے ابھی اے دوست:)
محمد وارث — جولائی 8، 2018 11:46 صبح
میرا خیال محفلین کے تبصرے انٹرویو کی ہی لڑی میں ہوتے. اب جو ہوگیا سو ہوگیا میری محفلین سے گزارش ہے کہ ذاتی لڑی میں ہی تبصرہ کریں اور جب چاہے تبصرہ کریں سوال پوچھیں. انٹرویو پینل ساتھ ساتھ پوچھے گا .. اسطرح انٹرویوز عدم دلچسپی کا شکار ہوگئے ہیں .. آپ سے گزارش ہیں کہ سوال پوچھیں بعض اوقات پینل اچھے سوالات چھوڑ دیتا ہے تاکہ محفلین پوچھیں
درست فیصلہ درست وقت کا بھی تقاضا کرتا ہے! آپ کی بات درست ہےکہ انٹرویو عدم دلچسپی کا شکار ہو گئے ہیں، اللہ کرے ابھی وقت ہو۔ :)
محمد امین صدیق — جولائی 8، 2018 12:42 شام
اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
دانستہ یا نادانستہ طور پر محاورۂ بالا میں' اب ' و ' کیا ' کے درمیان' پچھتانے سے' کے الفاظ حذف کرنے کے ممکنہ وجوہات ناگزیر کی بابت مابدولت ( جان کی امان پانے کے بعد )برادرم زیک سے استفسار کرنے کی جرات رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں ! :):)
نور وجدان — جولائی 8، 2018 2:42 شام
درست فیصلہ درست وقت کا بھی تقاضا کرتا ہے! آپ کی بات درست ہےکہ انٹرویو عدم دلچسپی کا شکار ہو گئے ہیں، اللہ کرے ابھی وقت ہو۔ :)
سالگرہ بھی چل رہی ہے اور انٹرویوز بھی :) ہم بھی اور آپ سب بھی یہاں ہیں ۔۔بس جو اسپیس ہم سب نے دیا ہے اسکو محفلین ہی پھر سے پُر کرسکتے ہیں ۔۔ میں سمجھتی ہوں غلطی سدھارنے کے لیے صیحح وقت وہی ہوتا ہے جب احساس سے کام لیا جائے:) اسکا احساس مجھے بہت پہلے سا تھا پر عمل اب کیا :)
نبیل — جولائی 8، 2018 2:44 شام
نور بہن، آپ سٹریٹجی تبدیل کر لیں، اور آئندہ انٹرویو کی لڑی میں ہی سوالات پوسٹ کرنے دیں، انشاءاللہ یہ سلسلہ درست چلے گا۔
زیک — جولائی 8، 2018 3:18 شام
دانستہ یا نادانستہ طور پر محاورۂ بالا میں' اب ' و ' کیا ' کے درمیان' پچھتانے سے' کے الفاظ حذف کرنے کے ممکنہ وجوہات ناگزیر کی بابت مابدولت ( جان کی امان پانے کے بعد )برادرم زیک سے استفسار کرنے کی جرات رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں ! :):)
محفل کی سرشت میں پچھتانا کہاں!
اسی لڑی میں کافی صفحے پہلے دیکھ لیں یہی بحث کئی دفعہ ہوئی
یاز — جولائی 8، 2018 3:38 شام
بہت زیادہ انٹرویو اوپر تلے شروع کرنے سے بھی دلچسپی میں خاصی کمی واقع ہوئی۔
نور وجدان — جولائی 8، 2018 3:48 شام
بہت زیادہ انٹرویو اوپر تلے شروع کرنے سے بھی دلچسپی میں خاصی کمی واقع ہوئی۔
بس محفل کی سالگرہ میں انٹرویوز شروع ہوئے جس میں محفلین کی تعداد اہم تھی ... انٹرویوز تو سلو ہوچکے پر اس دفعہ سالگرہ میں جتنی گہما گہمی رہی جتنے دھاگے کھلے شاید پہلے کسی سالگرہ پر نہیں کھلے .. ایسا تو ہونا ہی تھا:)
یاز — جولائی 8، 2018 3:51 شام
بس محفل کی سالگرہ میں انٹرویوز شروع ہوئے جس میں محفلین کی تعداد اہم تھی ... انٹرویوز تو سلو ہوچکے پر اس دفعہ سالگرہ میں جتنی گہما گہمی رہی جتنے دھاگے کھلے شاید پہلے کسی سالگرہ پر نہیں کھلے .. ایسا تو ہونا ہی تھا:)
بات آپ کی بہت درست اور متفق و پسندیدہ وغیرہ ہے۔
تاہم دیگر تھریڈز اور انٹرویوز میں اہم فرق یہ ہے کہ باقی تھریڈز میں سے کسی ایک یا چند ایک کم توجہ ملے تو شاید اتنا محسوس نہیں ہوتا۔ تاہم انٹرویو کو کم توجہ ملنے سے صاحبِ انٹرویو کو یقیناً اچھا محسوس نہیں ہوتا۔
عثمان — جولائی 8، 2018 10:51 شام
بہت زیادہ انٹرویو اوپر تلے شروع کرنے سے بھی دلچسپی میں خاصی کمی واقع ہوئی۔
مجھ سے تو محفلین کے ذاتی کوائف ہی گڈمڈ ہوتے رہے ہیں۔
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 12:57 صبح
کچھ غیر معروف شخصیات کا انٹرویو کر لیں. شاید دلچسپی بن جائے...
زیک — جولائی 9، 2018 12:58 صبح
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 1:01 صبح
کچھ معروف اور کچھ غیر معروف کے ممکن ہے ہو گئے ہوں. اب یہی باقی رہ گئے ہیں . :)
ٹائپو. موبائل کیبورڈ کی کرامتیں
مریم افتخار — جولائی 9، 2018 4:45 صبح
کچھ معروف اور کچھ غیر معروف کے ممکن ہے ہو گئے ہوں. اب یہی باقی رہ گئے ہیں . :)
ٹائپو. موبائل کیبورڈ کی کرامتیں
حسن بھائی! آپ کے انٹرویو کی بھی اجازت درکار ہے! :)
حسن محمود جماعتی — جولائی 9، 2018 7:24 صبح
حسن بھائی! آپ کے انٹرویو کی بھی اجازت درکار ہے! :)
اجازت سے زیادہ قابلیت درکار ہو گی... بندہ اس قابل بھی ہو.
محمد تابش صدیقی — جولائی 9، 2018 7:28 صبح
اجازت سے زیادہ قابلیت درکار ہو گی... بندہ اس قابل بھی ہو.
وہ تو انٹرویو کے بعد پتہ چلے گی۔ :p
محمد تابش صدیقی — جولائی 9، 2018 7:29 صبح
وہ تو انٹرویو کے بعد پتہ چلے گی۔ :p
اور جس قسم کے کچھ انٹرویوز چل رہے ہیں، قابلیت کے علاوہ آپ کو اپنے نظریات ثابت کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔
سید عمران — جولائی 9، 2018 7:30 صبح
اجازت سے زیادہ قابلیت درکار ہو گی... بندہ اس قابل بھی ہو.
ملازمت کا انٹر ویو تھوڑی ہے۔۔۔
دیکھ لیں عدنان بھائی نے بھی کس دھڑلے سے دیا ہے !!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-37