مجھے اعتراض تو نہیں ہے لیکن میرے پچھلے تمام انٹرویوز سے کوئی سوال repeat نہیں ہونا چاہیئے
مجھے اعتراض تو نہیں ہے لیکن میرے پچھلے تمام انٹرویوز سے کوئی سوال repeat نہیں ہونا چاہیئے
ذوالقرنین بھائی اور فہیم بھائی کا انٹرویو ہو تو پھر ہمارا مصاحبہ بھی کیجیے گا
مریم بٹیا، سالگرہ کے موقع پر انٹرویو کی جتنی بھی لڑیاں شروع کی گئی ہیں ان میں بے شمار سولات کیے گئے ہیں۔ چونکہ ہم مفصل جوابات دینے پر یقین رکھتے ہیں اس لیے وقت کی قلت کے باعث فی الحال ہم اس قدر سوالات کا سامنا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ ابھی تو دربار عام میں بھی کچھ سوالات ہمارے جوابات کے منتظر ہیں۔ لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ ایک آدھ مزید سوالات کرنے ہوں تو انھیں موجودہ لڑی میں ہی دریافت فرما لیں۔ اگر کوئی علیحدہ لڑی کھولی بھی گئی تو ہم بعد میں اسے پچھلی لڑی میں ضم کرنے کی درخواست کریں گے، کیونکہ ہمیں بہت زیادہ بکھراؤ پسند نہیں ہے۔
بہت بہت شکریہ مریم، میں نہیں سمجھتا کہ میرا انٹرویو کسی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اب تک محفل میں دوست بنانے میں ناکام ہوا ہوں۔ دوسرا یہ کہ میں کوئی ایسی شخصیت بھی نہیں کہ جس میں لوگوں کو انٹرسٹ ہو۔
آپ نے پچاس ساٹھ محفلین کو میسج بھیجنا تھا “دوستی کرو گے؟”
میرا مطلب تھا کہ ابھی ابھی محفل کے دوسرے دھاگوں میں حصہ لینا شروع کیا ہے، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ لوگوں کے ساتھ گھل مل سکوں گا۔ اور ایک سچ بات یہ ہے کہ میرا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے، میں یہاں کوشش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے ساتھ بات کر کے کچھ سیکھ سکوں
خیریت؟؟
اب اور کیا پوچھنا باقی ہے۔
بیسٹ آف لک۔ اور کاٹ پیٹ کی لائیو رپورٹ محفل پر آنی چاہیئے
کیا مطلب؟ مجھے لگا کوئی بیماری اور آپریشن وغیرہ کے معاملے کے متعلق بات ہو رہی ہے. سین خے بہنا!
ٹھیک ہے آج تو نہیں میسج پیکج کروا کر میسجز کر دوں گا
اللہ تعالیٰ آسانیاں عطا فرمائے۔
امید کرتے ہیں آپ جلد محفل میں واپس آئیں گی.