محفل میں نیا اضافہ

سید ذیشان — فروری 15، 2012 9:19 صبح
تمام دوستوں کو اداب!
میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سفر خوشگوار رہے گا (آپ کا بھی:) ) میرا نام ذیشان ہے اور میں نے انجینرینگ میں ماسٹرز کیا ھوا ہے مگر مجھے اردو ادب سے بھی شغف ہے۔۔ خاص طور پر اردو شاعری۔ جو کہ اس محفل میں کافی وافر مقدار میں موجود ہے۔
bilal260 — فروری 15، 2012 9:26 صبح
تمام دوستوں کو اداب!
میرا نام ذیشان ہے اور میں نے انجینرینگ میں ماسٹرز کیا ھوا ہے
ذیشان بھائی آپ کو خوش آمدید آپ نے انجینئرنگ میں ماسٹر کیا ہے تو آج سے آپ ہمارے ماسٹر صاحب ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ، اور عمل کرنے والے کا ثواب بھی آپ ہی کو ملے گے۔شکریہ۔جان ذیشان۔
سید ذیشان — فروری 15، 2012 9:48 صبح
آصف بھائی آپ کا بہت شکریہ! مگر ماسٹر تو میں اپنا بھی نہ ہو سکا۔ بس اتنا سیکھا ہے کہ انسان کو اپنا ذہن کھلا رکھنا چاہیے اور ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے۔
عائشہ عزیز — فروری 15، 2012 9:49 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید بھائی !
غ۔ن۔غ — فروری 15، 2012 10:48 صبح
ذیشان بھائی آپ کو محفل میں خوش آمدید
مغزل — فروری 15، 2012 10:48 صبح
ذیشان صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، مختصراً جان کر خوشی ہوئی، امید ہے مزید تفصیلات سے آگاہ کیجے گا۔
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا جھجھک حکم کیجے گا ہم حاضر ہیں ۔۔ سلامت باشید روز بخیر
عین عین — فروری 15، 2012 10:50 صبح
خوش باش آمد ، خوشیم گویم ویلکم
عین عین — فروری 15، 2012 10:54 صبح
صمیمِ قلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمود بھائی کبھی کسی کو دل کی گہرائیوں سے بھی خوش آمدید کہہ لیا کریں۔ یہ نووارد بھی آپ کے " صمیمِ قلب " کی زد میں آگیا۔ :haha:
سید ذیشان — فروری 15، 2012 10:56 صبح
عائشہ عزیز صاحبہ اور صاحبان غ۔ن۔غ، مغزل اور عین عین آپ سب کا بہت مشکور ہوں۔۔
متئسفم چہ فارسی کمی میفہمیدم و خیل خوب حرف نمیذینیم
محمد وارث — فروری 15، 2012 11:00 صبح
خوش آمدید ذیشان صاحب۔
مغزل — فروری 15، 2012 11:00 صبح
یقیناَ آپ مشکور ہیں ذیشان صاحب، ۔۔ امید ہے کہ مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
میری اور غزل ( غ۔ن۔غ ) کی جانب سے ہدیہ تشکر قبول کیجے ۔ہم سراپا سپاس ہیں۔
مغزل — فروری 15، 2012 11:02 صبح
صمیمِ قلب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
محمود بھائی کبھی کسی کو دل کی گہرائیوں سے بھی خوش آمدید کہہ لیا کریں۔ یہ نووارد بھی آپ کے " صمیمِ قلب " کی زد میں آگیا۔ :haha:
عارف عزیز بھیا۔۔۔ لیجے ہم درستگی کیے دیتے ہیں ۔ملاحظہ ہو۔۔
----------------
ذیشان صاحب اردو محفل میں ’’ دل کی اتھاہ گہرائیوں ، عمیق و بسیط پہنائیوں ‘‘ سے خوش آمدید ، مختصراً جان کر خوشی ہوئی، امید ہے مزید تفصیلات سے آگاہ کیجے گا۔:angel:
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا جھجھک حکم کیجے گا ہم حاضر ہیں ۔۔ سلامت باشید روز بخیر
عین عین — فروری 15، 2012 11:03 صبح

ارے نہیں کوئی ایسی بات نہیں۔ پھر کبھی سہی۔ اور ہاں اب اردو میں بات کریں گے ۔ اچھا نہیں لگتا ناں۔ یہاں ہر کوئی ہماری طرح تو جرمن زبان سے واقف نہں ہے ناں۔ سب برا مانیں گے اور تاثر یہ جائے گا کہ ہم دونوں اپنی علمیت جھاڑ رہے ہیں۔
سید ذیشان — فروری 15، 2012 11:10 صبح
ارے نہیں کوئی ایسی بات نہیں۔ پھر کبھی سہی۔ اور ہاں اب اردو میں بات کریں گے ۔ اچھا نہیں لگتا ناں۔ یہاں ہر کوئی ہماری طرح تو جرمن زبان سے واقف نہں ہے ناں۔ سب برا مانیں گے اور تاثر یہ جائے گا کہ ہم دونوں اپنی علمیت جھاڑ رہے ہیں۔
فارسی زبان سیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے لیکن کبھی غم یار اور کبھی غم روزگار اس راہ میں حائل ہو جاتا ہے۔
مغزل — فروری 15، 2012 11:17 صبح
فارسی زبان سیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے لیکن کبھی غم یار اور کبھی غم روزگار اس راہ میں حائل ہو جاتا ہے۔
ذیشان صاحب ۔۔ بسم اللہ کیجے ۔۔ فارسی کلاس میں شامل ہوجائیں ۔۔۔
شمشاد — فروری 15، 2012 12:09 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
کاشفی — فروری 15، 2012 12:23 شام
وش آتکے۔ خوش آمدید جناب!
ناعمہ عزیز — فروری 15، 2012 1:51 شام
محفل میں خوش آمدید لالہ :)
سید ذیشان — فروری 15، 2012 2:35 شام
شکریہ جناب شمشاد، کاشفیا اور ناعمہ عزیز
الف عین — فروری 15، 2012 3:24 شام
خوش آمدید ذیشان، ایک اور ذیشان کی آمد ہوئی ہے، ایک ذیشان نصر پہلے ہی متلاشی کے نام سے یہاں موجود ہیں۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81.49817/