انٹرویوملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ — اگست 22، 2013 3:12 شام

مجھے مردوں میں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ ذمہ دار ہوتے ہیں۔۔۔
بہت سی باتیں بری لگتی ہیں۔۔۔ لڑکیوں کو ایسے گھورتے ہیں جیسے کبھی دیکھا ہی نا ہو ۔۔۔ عورت کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ۔۔ ہمارے معاشرے میں چاہے مرد کچھ بھی کرلے اسے ہمیشہ فری ہینڈ ملتا ہے جبکہ عورت کچھ نا کر کے بھی دس ہزار پریشانیاں دیکھتی ہے۔۔۔۔ صاف بات یہی ہے کہ مجھے کسی مرد پر اب اعتبار ہی نہیں ہے۔ کسی بھی لڑکی کی عزت اور زندگی خراب کردیتے ہیں اور کوئی احساسِ جرم بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔ مرد صرف باپ کی صورت میں ہی بہت اچھا ہے۔۔ اور مجھے اپنے ابو ہی بہت پسند ہیں۔۔۔
میں بھی اسے گھورنے لگ جاتی ہوں خود ہی ہٹ جاتا ہے:D
میرا ایک بھائی غصے والا ہے اس سے ڈر لگتا ہے تھوڑا:silent3:۔۔۔۔ ورنہ ابو تو نہیں ڈانتے بالکل بھی ۔۔۔۔
زندگی کی تلخ حقیقوں کا ادراک وقت سے پہلے ہوگیا ہے۔۔۔۔:unsure:
جس چیز کی ضرورت ہو وہی خریدتی ہوں سب سے پہلے۔۔
یہ سوچ کر خریدتی ہوں کہ ابا کی کمائی حلال کی ہے:rolleyes: اور جو بجٹ ہوتا ہے اسکے لحاظ سے ہی خریدتی ہوں۔۔۔ لیکن اب میں کیا کروں کہ مجھے مہنگی والی چیزیں ہی پسند آتی ہیں:mad3:
پتہ نہیں بھئی کیا مقصد ہے۔۔۔ مجھے تو نہیں پتہ اللہ کو ہی پتہ ہوگا۔۔۔
برا تو نہیں البتہ کچھ آزمائش کا وقت ضرور گزارا ہے میں نے اور گزار رہی ہوں۔۔۔۔
شمشاد — اگست 22، 2013 3:20 شام
اپنے جوابات سے پوری نانی اماں لگتی ہو۔
باقی کے بھی جوابات دے لو، پھر تبصرہ کروں گا۔
منصور مکرم — اگست 22، 2013 4:42 شام
واہ جی مزہ آگیا ۔ سوالات کے زبردست جوابات۔۔۔۔
بلکہ بہت ہی زبردست اور دو ٹوک جوابات۔
دھاگہ کافی لمبا ہے ،اسلئے درمیان درمیان سے پڑھا ہے ،لیکن امید ہے سارا دھاگہ ہی ایسا ہوگا۔
شمشاد — اگست 22، 2013 11:54 شام
ایک ہی انٹرویو پڑھا اور وہ بھی ادھورا تو یہ حال ہے۔
فی الحال تو یہ والا پورا پڑھ لیں۔ باقی بعد میں بتاؤں گا۔
آبی ٹوکول — اگست 23، 2013 2:17 صبح

50. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
بھینس:heehee: دیکھیں
cerebellum.jpg
Cow_female_black_white.jpg

اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
عین عین — اگست 23، 2013 6:22 صبح
اگر چین جانے کا موقع ملے تو مالدیپ جانا پسند کریں گی؟
ایک سوال اور
آم کھانے کا دل چاہتا ہے تو کیا آپ سیب خریدنے کے لیے خود جاتی ہیں یا کسی سے کہہ کر اپنی آم کھانے کی آرزو پوری کرتی ہں
شاہد شاہنواز — اگست 23، 2013 8:30 صبح
مشکل تو بالکل بھی نہیں ہیں اور بھتیجی اپنی آسانی سے جب جی چاہے تسلی سے جواب لکھ سکتی ہے۔
بلکہ میں تو کہوں گا کہ آپ بھی لگے ہاتھوں کچھ سوال پوچھ لیں۔
نہیں ہم نہیں پوچھیں گے۔۔۔ بھتیجی دھمکیاں دیتی ہے کہ ناپسند کردوں گی۔۔۔ کراس مار دوں گی۔۔۔ ہم اتنی دور کراچی سے کراس کھانے آئیں۔۔پھر آپ نے جو پوچھا ہے اس کے جوابات پر ملائکہ کی بائیوگرافی کی ایک کتاب تیار ہوسکتی ہے۔۔۔ اس کے بعد ہم بھی سوال پوچھیں تو الامان الحفیظ ۔۔۔ کتنی جلدوں کی کتاب ہوگی، یہ اندازہ لگانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔۔۔
۔ نہ بھئی نہ۔۔۔ ہم کو بخشو یہ ’’مشقت ‘‘نہیں ہوگی ہم سے۔۔۔
شاہد شاہنواز — اگست 23، 2013 8:32 صبح
مجھے لگا میرا انٹرویو ختم ہوگیا ہے۔
شمشاد بھائی کے مراسلے دیکھ لو۔۔۔ اتنی ہی پوسٹس ان کی اور ہوجائیں گی تم سے سوال پوچھتے پوچھتے۔۔۔ تم جواب دیتے دیتے ان کی موجودہ پوسٹس کراس کر جاؤ گی، پھر بھی ان کو آگے ہی پاؤ گی۔۔۔ کمال کی بات ہے نا؟؟
شاہد شاہنواز — اگست 23، 2013 8:34 صبح
اور نئی خبر سنو۔۔۔ ہمیں محفلین سے لائبریرین کا اعزاز تو حاصل ہوا ہی، اب ہم ہزار پوسٹس بھی کراس کر گئے، پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔ شمشاد بھائی کی مہربانیوں کا شمار ہی کیا۔۔۔
شمشاد — اگست 23، 2013 11:00 صبح
اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
عابد بھائی یہ بے ایمانٹی ہے۔ آپ ایک تبصرہ کر کے غائب ہو گئے۔ کوئی سوال بھی تو پوچھنا تھا ناں۔
ملائکہ — اگست 23، 2013 11:09 صبح
اہہاہاہاہاہاہاہاہاا ویسے اس تصویر سے تو آپ نے واقعی ثابت کردیا کہ بھینس بڑی ہے مگر آپکی عقل سے کیونکہ یہ بھینس نہیں گائے ہے ویسے معاف کیجئے گا آپ کے بارے میں جانکر اچھا لگا ۔۔والسلام
:cautious:اچھا بھئی نہیں ہے مجھ میں عقل بس خوش​
ملائکہ — اگست 23، 2013 11:11 صبح
نہیں ہم نہیں پوچھیں گے۔۔۔ بھتیجی دھمکیاں دیتی ہے کہ ناپسند کردوں گی۔۔۔ کراس مار دوں گی۔۔۔ ہم اتنی دور کراچی سے کراس کھانے آئیں۔۔پھر آپ نے جو پوچھا ہے اس کے جوابات پر ملائکہ کی بائیوگرافی کی ایک کتاب تیار ہوسکتی ہے۔۔۔ اس کے بعد ہم بھی سوال پوچھیں تو الامان الحفیظ ۔۔۔ کتنی جلدوں کی کتاب ہوگی، یہ اندازہ لگانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔۔۔
۔ نہ بھئی نہ۔۔۔ ہم کو بخشو یہ ’’مشقت ‘‘نہیں ہوگی ہم سے۔۔۔
ڈر گئے اہو ۔۔ چلیں کرلیں اگر کوئی سوال کرنا چائیں تو :)
شمشاد — اگست 23، 2013 12:13 شام
بھتیجی فرصت ہو تو باقی سوالوں پر بھی نظر ڈال لو۔
آبی ٹوکول — اگست 23، 2013 2:41 شام
:cautious:اچھا بھئی نہیں ہے مجھ میں عقل بس خوش​
ہاہاہاہ دیکھا کر دی ناں پھر سے وہی بات میں نے کب کہا کہ آپ میں عقل نہیں ؟؟؟ اگر آپ میں عقل نہ ہوتی تو بھینس آپکی عقل سے بڑی کیسے ہوتی :grin: للوز؟؟؟؟؟
آبی ٹوکول — اگست 23، 2013 2:42 شام
عابد بھائی یہ بے ایمانٹی ہے۔ آپ ایک تبصرہ کر کے غائب ہو گئے۔ کوئی سوال بھی تو پوچھنا تھا ناں۔
شمشاد بھائی میری کہاں مجال کہ میں کہ ملائکہ سس سے سوال کروں وہ اتنی پڑھی لکھی ہیں اور میں ٹھرا ڈریکٹ حوالدار آئی مین صرف دا جماعت پاس
منصور مکرم — اگست 23، 2013 3:47 شام
بھتیجی فرصت ہو تو باقی سوالوں پر بھی نظر ڈال لو۔
آفرین ہو ،ملائکہ کی ہمت پر۔ اس قدر طویل انٹرویو دیتے وقت ذرا برابر بھی چیں بچیں نہیں ہوئی۔
شمشاد — اگست 23، 2013 4:53 شام
شمشاد بھائی میری کہاں مجال کہ میں کہ ملائکہ سس سے سوال کروں وہ اتنی پڑھی لکھی ہیں اور میں ٹھرا ڈریکٹ حوالدار آئی مین صرف دا جماعت پاس
عابد بھائی اب اتنی بھی کسر نفسی اچھی نہیں ہوتی۔
آبی ٹوکول — اگست 23، 2013 5:33 شام
عابد بھائی اب اتنی بھی کسر نفسی اچھی نہیں ہوتی۔
نہیں شمشاد بھائی میں بقول عزیزی نفس کسری سے کام نہیں لے رہا بلکہ بالکل حقیقت بیان کررہا ہوں
شمشاد — اگست 23، 2013 6:46 شام
میں نہیں مان سکتا کہ آپ جیسا بندہ ملائکہ سے کوئی سوال ہی نہ پوچھ سکے۔
ملائکہ — اگست 23، 2013 7:43 شام
5 فیٹ 4 انچ ہے۔۔
53 کلو ہے۔۔۔
میرا اسٹار ثور ہے۔۔۔
اخلاق اچھا ہونا چائیے اور میک اپ کرنا آنا چائیے۔۔۔:p
7 بجے تک۔۔۔
اٹھتے ہی دوبارہ سونے کا دل چاہتا ہے۔۔۔:sleep::sleep:
چھوٹی موٹی عاتیں تو ایک دوسرے کی بری لگتی ہیں۔۔ جیسے میرا بھائی صبح اٹھتا نہیں ہے اسے 10 بار ہلا ہلا کر اٹھانا پڑتا ہے ۔۔۔ اور وہ چیزوں کو ہاتھ ہی لگاتا ہے اور خراب کردیتا ہے اسی باتوں پر غصہ آتا۔۔۔۔:atwitsend:
قانون وغیرہ کے بارے میں مجھے اتنا نہیں پتہ ۔۔۔:censored:
عید اور رمضان :rolleyes:
میرے اندر بچپنا بہت ہے اور کافی نخرے ہیں اور شاید attitude بھی:cool:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%A6%DA%A9%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA.65097/page-23