انٹرویوملائکہ سے باتیں کریں

قیصرانی — اکتوبر 21، 2013 11:25 صبح
میرا رعب ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ تو نئی سی بات ہوگئی میں چھوٹوں پر ضرور رعب جماتی ہوں پر بڑوں پر نہیں سوائے امی ابو کے:heehee::heehee:
وہ شکایت یاد ہے بھتیجی؟
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 11:52 صبح
وہ شکایت یاد ہے بھتیجی؟
کونسی؟؟؟
شمشاد — اکتوبر 21، 2013 11:55 صبح
نایاب بھائی یہ تو اپنی بھتیجی ہے۔ اس سے کیا ججھکنا۔
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 11:58 صبح
کون کراس دے گا تمہیں؟ مجھے امید ہے کہ تم اب بھی ویسے ہی سچا اور کھرا جواب لکھو گی بغیر کسی لگی لپٹی کے۔
(ویسے آج میں نے پھر سے تمہارا مکمل انٹرویو پڑھا ہے یعنی کہ شروع سے آخر تک)
بس مل جاتا ہے کبھی کبھی شادی کے بارے میں اتنے اچھے خیالات نہیں ہے نا اس لئے۔۔۔ :)
قیصرانی — اکتوبر 21، 2013 12:07 شام
توبہ، یہ لڑکی کتنا بولتی اور بھولتی ہے :noxxx:
نکتہ ور — اکتوبر 21، 2013 1:54 شام
ہمت کر کے میں نے بھی پوری لڑی پڑھ لی:grin:
شمشاد — اکتوبر 21، 2013 2:55 شام
بس مل جاتا ہے کبھی کبھی شادی کے بارے میں اتنے اچھے خیالات نہیں ہے نا اس لئے۔۔۔ :)
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 7:08 شام
توبہ، یہ لڑکی کتنا بولتی اور بھولتی ہے :noxxx:
بھئی بتا بھی دیں نا مجھے یاد نہیں ہے اب:heehee::heehee:
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 7:10 شام
میری طرف سے بےفکر رہو ۔۔
:love::love::love::love::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 7:10 شام
امی ابو پر رعب نہیں جمانا چاہئے ۔۔۔ لیکن میری نصیحت کا تم پر کوئی اثر نہ ہوگا۔۔۔ وجہ تم خود ہی سمجھ سکتی ہو۔۔۔
امی ابو پر تو پیار والا رعب ہوتا ہے نا۔۔
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 7:11 شام
ہمت کر کے میں نے بھی پوری لڑی پڑھ لی:grin:
اس بات پر تو آپکو تحفہ ملتا چائیے کیونکہ پورا تو خود بھی تک میں نے خود نہیں پڑھا۔۔۔ اہاہہاہاہا
ملائکہ — اکتوبر 21، 2013 7:24 شام
جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں۔ تم ایک پُر اعتماد اور اپنے آپ پر بھروسہ کرنے والی باہمت اور پُرعزم لڑکی ہو۔ تمہارے خیالات پختہ ہیں۔ اگرچہ تمہاری عمر ابھی کم ہے لیکن ایسا لگتا ہے تم نے اپنی عمر سے کئی گُنا زیادہ باہمت اور سمجھدار ہو۔
شادی کے متعلق تمہارے نظریات کیا ہیں؟ تھوڑا تفصیل سے جواب کا انتظار رہے گا۔

شادی بہت اچھی چیز ہے کرنی بھی چائیے۔۔۔ لیکن لوگوں کے رویے دیکھ کر اور سہہ کر صاف سی بات ہے کہ میرا تو دل اٹھ چکا ہے شادی سے۔۔۔۔ پوری زندگی کسی بالکل ہی الگ انسان اور خاندان میں گزارنا بہت مشکل کام ہے۔۔۔۔ جب کہ آپکو دوسرے لوگوں کی سوچ اور مینٹیلیٹی کا کچھ نہیں پتہ ہو۔۔۔۔۔ ابھی میں جو چاہے وہ کرتی ہوں کتنی بھی بڑی سے بڑی سے بڑی مشکل آجائے امی اور ابو ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں میرا مدد کرتے ہیں، طعنے نہیں مارتے۔۔۔ بدلہ نہیں لیتے۔۔۔ لیکن دوسرے لوگ اس طرح کے نہیں ہوتے ۔۔۔ چائے آپ کسی کے ساتھ کتنا ہی loyal رہو ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب آپکو لوگ تنہا چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔۔ جب ایک وقت ایسا آنا ہی ہے جب انسان نے اکیلے اپنی پریشانیاں فیس کرنی ہے تو پھر شادی کا فائدہ؟؟؟؟ آج کل لڑکے کو جہیز چائیے۔۔ فل پڑھی لکھی لڑکی چائیے جو گھر میں بیٹھ کر اسکو روٹی پکا کر کھلائے۔۔۔۔ اگر کوئی انسان اپنے 4 سے 6 سال ایک فیلیڈ میں لگاتا ہے تو یہ اسکا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی فیلیڈ کو جاری رکھے (اگر کرنا چاہے تو) لیکن ایسے لوگ مجھے تو اپنی زندگی میں نظر نہیں آئے۔۔۔ ساس کی الگ توقعات۔۔ شوہر کی الگ خواہشیں۔۔۔۔ اور جب لڑکے کا دل چاہے طلاق تھما کر دوسری شادی ۔۔۔ لڑکی کا قصور نا بھی ہو تو بھی اسی کا قصور ۔۔۔ اتنی مشکلیں ہیں شادی میں ۔۔۔ اپنی الگ شناخت کھو دیں۔۔۔ اچھے لوگ بھی ہیں اس دنیا میں لیکن مجھے برے لوگ ہی ملے اس لئے رسک لینا ہی نہیں چاہتی میں تو۔۔۔۔۔۔ اگر کی بھی اس وقت کروں گی جب میں اپنا کیرئر بنا چکی ہونگی۔۔۔ تاکے جو شادی کرے اسے پتہ ہو کہ مجھے کیا کرنا ہے۔۔۔۔
شمشاد — اکتوبر 21، 2013 9:19 شام
بھتیجی ایسی بات نہیں ہے۔
شادی دینی، دنیاوی، معاشرتی، خاندانی الغرض ہر لحاظ سے ضروری اور فائدہ مند ہے۔ شوہر کا ساتھ ہو یا بیوی کا، اس سے زیادہ مخلص رشتہ نہیں ہوتا۔ ماں، باپ، بہن، بھائی سدا ساتھ نہیں رہتے۔ اچھی شریک حیات گھر کو جنت بنا سکتی ہے تو اچھا شریک حیات اس جنت کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ تم اپنے امی ابو کو ہی دیکھ لو۔ ضروری نہیں کہ ہر بندہ مطلب پرست ہی ہو، ہر لڑکا ہی بہت زیادہ جہیز کا طالب ہو۔ شادی ایک ایسا معائدہ ہے جسے دونوں فریقوں کو اچھے طریقے سے نبھانا ہوتا ہے۔
اردو محفل کے کئی ایک اراکین کی شادی تمہارے سامنے ہی ہوئی ہے جن میں عمار ابن ضیا محمد امین مقدس قرۃالعین اعوان فہیم خرم شہزاد خرم امیداورمحبت ذوالقرنین اور بھی کئی ایک ہیں اور الحمد للہ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور خوش باش ہیں۔
ابھی چند دنوں میں کھوکھر بھائی کی بھی شادی ہونے والی ہے۔
شاہد شاہنواز — اکتوبر 22، 2013 10:51 صبح
شادی بہت اچھی چیز ہے کرنی بھی چائیے۔۔۔ لیکن لوگوں کے رویے دیکھ کر اور سہہ کر صاف سی بات ہے کہ میرا تو دل اٹھ چکا ہے شادی سے۔۔۔ ۔ پوری زندگی کسی بالکل ہی الگ انسان اور خاندان میں گزارنا بہت مشکل کام ہے۔۔۔ ۔ جب کہ آپکو دوسرے لوگوں کی سوچ اور مینٹیلیٹی کا کچھ نہیں پتہ ہو۔۔۔ ۔۔ ابھی میں جو چاہے وہ کرتی ہوں کتنی بھی بڑی سے بڑی سے بڑی مشکل آجائے امی اور ابو ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں میرا مدد کرتے ہیں، طعنے نہیں مارتے۔۔۔ بدلہ نہیں لیتے۔۔۔ لیکن دوسرے لوگ اس طرح کے نہیں ہوتے ۔۔۔ چائے آپ کسی کے ساتھ کتنا ہی loyal رہو ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب آپکو لوگ تنہا چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔ ۔ جب ایک وقت ایسا آنا ہی ہے جب انسان نے اکیلے اپنی پریشانیاں فیس کرنی ہے تو پھر شادی کا فائدہ؟؟؟؟ آج کل لڑکے کو جہیز چائیے۔۔ فل پڑھی لکھی لڑکی چائیے جو گھر میں بیٹھ کر اسکو روٹی پکا کر کھلائے۔۔۔ ۔ اگر کوئی انسان اپنے 4 سے 6 سال ایک فیلیڈ میں لگاتا ہے تو یہ اسکا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی فیلیڈ کو جاری رکھے (اگر کرنا چاہے تو) لیکن ایسے لوگ مجھے تو اپنی زندگی میں نظر نہیں آئے۔۔۔ ساس کی الگ توقعات۔۔ شوہر کی الگ خواہشیں۔۔۔ ۔ اور جب لڑکے کا دل چاہے طلاق تھما کر دوسری شادی ۔۔۔ لڑکی کا قصور نا بھی ہو تو بھی اسی کا قصور ۔۔۔ اتنی مشکلیں ہیں شادی میں ۔۔۔ اپنی الگ شناخت کھو دیں۔۔۔ اچھے لوگ بھی ہیں اس دنیا میں لیکن مجھے برے لوگ ہی ملے اس لئے رسک لینا ہی نہیں چاہتی میں تو۔۔۔ ۔۔۔ اگر کی بھی اس وقت کروں گی جب میں اپنا کیرئر بنا چکی ہونگی۔۔۔ تاکے جو شادی کرے اسے پتہ ہو کہ مجھے کیا کرنا ہے۔۔۔ ۔

1) ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب ماں باپ بھی تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ وقت یا تو شادی کا ہوتا ہے، یا پھر اس کا جس سے کسی کو رستگاری نہیں۔۔۔
2) فُل پڑھی لکھی لڑکی ہوتی کیا ہے؟ ۔۔میرا مطلب تھا کہ فل پڑھائی لکھائی کتنی ؟؟
3) گھر میں بیٹھنے کے بجائے روٹی کیا باہر جا کر پکانی چاہئے؟
4) یہ ٍFieleed کیا ہوتا ہے؟
شاہد شاہنواز — اکتوبر 22، 2013 10:53 صبح
بھتیجی ایسی بات نہیں ہے۔
شادی دینی، دنیاوی، معاشرتی، خاندانی الغرض ہر لحاظ سے ضروری اور فائدہ مند ہے۔ شوہر کا ساتھ ہو یا بیوی کا، اس سے زیادہ مخلص رشتہ نہیں ہوتا۔ ماں، باپ، بہن، بھائی سدا ساتھ نہیں رہتے۔ اچھی شریک حیات گھر کو جنت بنا سکتی ہے تو اچھا شریک حیات اس جنت کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ تم اپنے امی ابو کو ہی دیکھ لو۔ ضروری نہیں کہ ہر بندہ مطلب پرست ہی ہو، ہر لڑکا ہی بہت زیادہ جہیز کا طالب ہو۔ شادی ایک ایسا معائدہ ہے جسے دونوں فریقوں کو اچھے طریقے سے نبھانا ہوتا ہے۔
اردو محفل کے کئی ایک اراکین کی شادی تمہارے سامنے ہی ہوئی ہے جن میں عمار ابن ضیا محمد امین مقدس قرۃالعین اعوان فہیم خرم شہزاد خرم امیداورمحبت ذوالقرنین اور بھی کئی ایک ہیں اور الحمد للہ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور خوش باش ہیں۔
ابھی چند دنوں میں کھوکھر بھائی کی بھی شادی ہونے والی ہے۔
سچ سچ بتائیے گا۔۔۔
آپ کہیں کوئی میرج بیورو تو نہیں چلاتے؟
ملائکہ — اکتوبر 22، 2013 11:17 صبح
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں چچا جی پر کیا کروں اعتبار کرنا مشکل کام ہے۔۔۔
ملائکہ — اکتوبر 22، 2013 11:18 صبح
1) ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب ماں باپ بھی تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ وقت یا تو شادی کا ہوتا ہے، یا پھر اس کا جس سے کسی کو رستگاری نہیں۔۔۔
2) فُل پڑھی لکھی لڑکی ہوتی کیا ہے؟ ۔۔میرا مطلب تھا کہ فل پڑھائی لکھائی کتنی ؟؟
3) گھر میں بیٹھنے کے بجائے روٹی کیا باہر جا کر پکانی چاہئے؟
4) یہ ٍFieleed کیا ہوتا ہے؟
اب آپکی باتوں کا کیا جواب دوں میں نے اپنی طرف سے تو سنجیدہ بات کی ہے اب آپکو مذاق لگ رہا ہے تو الگ بات ہے۔۔۔
نکتہ ور — اکتوبر 22، 2013 11:25 صبح
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں چچا جی پر کیا کروں اعتبار کرنا مشکل کام ہے۔۔۔
مشکل کام بھی کرنے پڑتے ہیں آسان کاموں کے ساتھ ساتھ، اب یہ مت سمجھیے کہ سارے آپ کی شادی پر تُلے ہیں جب مناسب وقت آئے گا تو کر لیجئے گا:cool:
ملائکہ — اکتوبر 22، 2013 11:29 صبح
مشکل کام بھی کرنے پڑتے ہیں آسان کاموں کے ساتھ ساتھ، اب یہ مت سمجھیے کہ سارے آپ کی شادی پر تُلے ہیں جب مناسب وقت آئے گا تو کر لیجئے گا:cool:
چلیں شکر ہے :)
شمشاد — اکتوبر 22، 2013 12:05 شام
سچ سچ بتائیے گا۔۔۔
آپ کہیں کوئی میرج بیورو تو نہیں چلاتے؟
جی ہاں۔ اردو محفل کا شادی دفتر اپنا ہی دفتر ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%A6%DA%A9%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA.65097/page-29