ملیحہ ریاض کا تعارف

ملائکہ — دسمبر 14، 2012 2:39 شام
خوش آمدید ملیحہ ریاض امید ہے آپکا یہاں وقت اچھا گزرے گا:)
نیرنگ خیال — دسمبر 14، 2012 2:50 شام
خوش آمدید ، لیکن یہ تعارف تو ادھورا ہوا۔۔۔ شاعری سے شغف ہے یا اردو محفل پر آنے کی کوئی اور وجہ؟؟
اس کے علاوہ اور بھی سوالات ہیں۔۔۔ ۔ لیکن پہلے اس کا جواب ملے تو بات آگے بڑھے۔۔۔
بڑے خوفناک دانت ہیں بھائی آپ کے؟ خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا ڈرا رہے ہیں؟
ہماری شخصیت پرنور اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ :haha:
کبھی تشریف لائیے حکایتوں کے ذبح خانے میں :jutt:
شاہد شاہنواز — دسمبر 14، 2012 2:56 شام
ہماری شخصیت پرنور اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ :haha:
کبھی تشریف لائیے حکایتوں کے ذبح خانے میں :jutt:
ایک مکڑا اورایک مکھی کا مصرع تو یاد ہوگا:
جو آپ کی سیڑھی پہ چڑھا، پھر نہیں اُترا۔۔۔
اگر آپ اتنے ہی خوفناک ہیں تو حکایتوں کے ذبح خانے میں آمد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ تکلیف بھی مت کیجئے۔۔۔
باباجی — دسمبر 14، 2012 2:57 شام
خوش آمدید
ویلکم
جی آیاں نوں
اھلاً و سھلاً
:)
عثمان — دسمبر 14، 2012 3:03 شام
خوش آمدید! :)
عثمان — دسمبر 14، 2012 3:04 شام
میم میڈم کا مخفف ہو تا ہے۔اور گفتگو کے دوران کسی خاتون کو مخاطب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
http://www.thefreedictionary.com/ma'am
میم کی بجائے میٰم بہتر تلفظ نہیں ہے ؟
نیرنگ خیال — دسمبر 14، 2012 3:27 شام
ایک مکڑا اورایک مکھی کا مصرع تو یاد ہوگا:
جو آپ کی سیڑھی پہ چڑھا، پھر نہیں اُترا۔۔۔
اگر آپ اتنے ہی خوفناک ہیں تو حکایتوں کے ذبح خانے میں آمد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ تکلیف بھی مت کیجئے۔۔۔
ارے ہم کہاں تکلیف کر رہے۔ وہ تو آپ نے کرنی ہے۔ :ROFLMAO:
شاہد شاہنواز — دسمبر 14، 2012 3:35 شام
میم کی بجائے میٰم بہتر تلفظ نہیں ہے ؟
جہاں تک میرا خیال ہے ، لفظ تو میڈم ہے، اس کو بگاڑکر میم کیا گیا ہے ۔ ویسے اردو خواں طبقہ میم ہی کہتا ہے۔۔ جیسے انگریزی میم۔۔ دیسی میم وغیرہ وغیرہ۔۔
فہیم — دسمبر 14، 2012 3:39 شام
السلام علیکم
میرا نام ملیحہ ریاض ہے میرا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ایم بی اے کر چکی ہوں اور ایم ایس سی اکنامکس کی سٹوڈنٹ ہوں۔ پڑھاتی ہوں۔ اردو محل کا پتا ناعمہ سے ملا ۔ امید ہے کہ یہاں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
وعلیکم السلام
خوش آمدید ملیحہ صاحبہ
امید ہے کہ آپ کی صحبت میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا :)
الف عین — دسمبر 14، 2012 4:37 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔؎پہلے میں سمجھا کہ جوجو کی کوئی بہن آئی ہیں۔ اب یہاں جوجو کو جاننے والے بھی کم ہی رہ گئے۔ اس کا نام جویریہ ریاض تھا نا!!
عائشہ عزیز — دسمبر 14، 2012 4:41 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔؎پہلے میں سمجھا کہ جوجو کی کوئی بہن آئی ہیں۔ اب یہاں جوجو کو جاننے والے بھی کم ہی رہ گئے۔ اس کا نام جویریہ ریاض تھا نا!!
بابا جانی آپ بہت مس کر رہے ہیں ناں جیہ آپی کو۔۔ آپ کے پاس اور کسی کے پاس ان کا کوئی کانٹیکٹ نمبر نہیں تھا ؟
ذوالقرنین — دسمبر 14، 2012 4:56 شام
خوش آمدید ملیحہ میم!
الف عین — دسمبر 14، 2012 5:06 شام
بابا جانی آپ بہت مس کر رہے ہیں ناں جیہ آپی کو۔۔ آپ کے پاس اور کسی کے پاس ان کا کوئی کانٹیکٹ نمبر نہیں تھا ؟
نہیں بھائی، ای میل کرنے سے جواب نہیں مل رہا ہے۔
محسن وقار علی — دسمبر 14، 2012 5:13 شام
جہاں تک میرا خیال ہے ، لفظ تو میڈم ہے، اس کو بگاڑکر میم کیا گیا ہے ۔ ویسے اردو خواں طبقہ میم ہی کہتا ہے۔۔ جیسے انگریزی میم۔۔ دیسی میم وغیرہ وغیرہ۔۔
میم میڈم کا مخفف ہے
عائشہ عزیز — دسمبر 14، 2012 5:20 شام
نہیں بھائی، ای میل کرنے سے جواب نہیں مل رہا ہے۔
:)
بابا جانی میرا مطلب فون نمبر وغیرہ نہیں ہے اپیا کا؟
فہیم — دسمبر 14، 2012 6:53 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔؎پہلے میں سمجھا کہ جوجو کی کوئی بہن آئی ہیں۔ اب یہاں جوجو کو جاننے والے بھی کم ہی رہ گئے۔ اس کا نام جویریہ ریاض تھا نا!!
ہاؤ کین آئی فارگیٹ
نیور۔
عاطف بٹ — دسمبر 14، 2012 6:59 شام
عاطف بٹ لالہ
محب علوی لالہ
دشمنوں کے لئے اطلاع عام ہے کہ ہماری شکایتیں لگانے کی کوشش مت کی جائے میم کو :tongue:
بیٹا، تم ایک بار بات توہونے دو میری ان سے پھر بتاتا ہوں کہ شکایت کہتے کسے ہیں! :p
عاطف بٹ — دسمبر 14، 2012 7:00 شام
ہممم
سمجھ گئی ہوں بچُو :)
سمجھ گئی ہو تو خود تک ہی رکھنا، ڈھنڈورا مت پیٹنے بیٹھ جانا! ;)
محب علوی — دسمبر 14، 2012 7:02 شام
میم ملیحہ ریاض بہت ہی نائس سی اور انوسینٹ سی ہیں :) اور اتنی سویٹ ہیں کہ میں بتا نہیں سکتی ہوں :)
اور ہمیں تو نہیں پڑھاتی لیکن ہمارے کالج آئی کام اور بی کام کو پڑھاتی ہیں ٌ ٌ :) میم بینش اور میم ملیحہ کے ساتھ میری بہت اٹیچمنٹ ہے اور اب چونکہ میم بینش کی شادی ہو رہی ہے اس لئے ان کی جگہ میم صبا ہمیں پڑھا رہی ہے جو کہ میم بینش کی بیسٹ فرینڈ ہیں ۔
اس لئے اب میم صبا اور میم ملیحہ کے ساتھ بھی کافی وقت گزرتا ہے اور ہم خوب انجوائے کرتے ہیں کالج میں :)

اگر بتا ہی نہیں سکتی تو پھر لکھا کس لیے۔ :)
تمہیں نہیں پڑھاتیں شاید اس لیے تمہارے گن نہیں پتہ اور خوب لطف و کرم کے ساتھ وقت گزر رہا ہے۔
میری طرف سے ملیحہ ریاض کو خوش آمدید اور ساتھ ہی اس بات کی خوشی کہ ہم سیکھ سکیں گے کہ آجکل کے طالب علم کیسے "پڑھائی" کرتے ہیں۔
مجھے ذاتی طور پر معاشیات بہت پسند ہے اور امید ہے کہ اس پر بات چیت کے امکان پیدا ہوں گے۔
محب علوی — دسمبر 14، 2012 7:02 شام
عاطف بٹ لالہ
محب علوی لالہ
دشمنوں کے لئے اطلاع عام ہے کہ ہماری شکایتیں لگانے کی کوشش مت کی جائے میم کو :tongue:

تمہاری شکایتیں کب لگائی جا رہی ہیں ، بس خوشی ہو رہی ہے کہ ضرورت پڑنے پر بہت آسانی کا معاملہ ہو جائے گا۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%AD%DB%81-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.57357/page-3