میرا تعارف

اوشو — جنوری 18، 2013 10:49 شام
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟؟؟ :tv:
شمشاد — جنوری 18، 2013 10:55 شام
جناب آپ کوئی ڈھائی سال پرانے رکن ہیں اور اگر اوسط نکالی جائے چھ ماہ بعد آپ کا ایک پیغام بنتا ہے۔
آپ کے تعارف کا دھاگہ تو میں نے بنا دیا ہے، اب آپ کا تعارف بھی ہو جائے تو اچھا ہے۔
اوشو — جنوری 18، 2013 11:00 شام
تعارف خود سے دینا ہے یا کوئی یہاں بھی تعارفی پرچہ دیا جائے گا؟
شمشاد — جنوری 18، 2013 11:04 شام
فی الحال تو اپنے متعلق بتائیں پھر دیکھیں اراکین محفل آپ کو پرچہ دیتے ہیں یا نہیں۔
اوشو — جنوری 18، 2013 11:15 شام
چلیں مختصرا یہ کہ ملک بلال نام ہے۔ منڈی بہاؤالدین (پنجاب،پاکستان) کے علاقہ سے تعلق ہے۔ اور پیشہ کے لحاظ سے فیشن ڈیزائنر ہوں۔ کچھ نہ کچھ تعلیمی سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ بسلسلہ روزگار آج کل گوجرانوالہ میں مقیم ہوں۔
شمشاد — جنوری 18، 2013 11:18 شام
تو اس کا مطلب ہوا کہ آجکل گوجرانوالہ میں فیشن ڈیزایننگ کر رہے ہیں۔
یہ فیشن خواتین سے متعلق ہیں یا حضرات کے متعلق؟
اوشو — جنوری 18، 2013 11:22 شام
ہاہاہا
جی کہہ سکتے ہیں۔ کام یہاں رہ کر کرتا ہوں۔ لیکن جاتا کہاں کہاں ہے یہ نہیں معلوم۔
اور خواتین کے ملبوسات کی ڈیزائننگ کے متعلقہ کام ہے میرا۔
شمشاد — جنوری 18، 2013 11:34 شام
اپنی تخلیق کے کچھ نمونے شریک محفل تو کریں۔
شمشاد — جنوری 18، 2013 11:35 شام
اردو محفل میں خاصی تعداد خواتین اراکین کی ہے۔ ہو سکتا ہے یہاں سے بھی آپ کو آرڈر ملنے شروع ہو جائیں۔
اوشو — جنوری 18، 2013 11:38 شام
:( کام سے جان چھڑا کر تو یہاں آیا ہوں۔
اور نمونے تو پیش کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ کہ سنسر بورڈ آڑے نہ آئے۔
عمر سیف — جنوری 18، 2013 11:40 شام
خوش آمدید
اوشو — جنوری 18، 2013 11:46 شام
شکریہ عمر سیف جی!:rose:
حسان خان — جنوری 18، 2013 11:52 شام
خوش آمدید :)
عمران اسلم — جنوری 18، 2013 11:57 شام
:bighug: بسم اللہ۔ جی آیاں نوں۔
اوشو — جنوری 18، 2013 11:57 شام
شکریہ محترمی حسان خان! :rose:
مقدس — جنوری 18، 2013 11:59 شام
ویلکم بھائی
شمشاد — جنوری 18، 2013 11:59 شام
:( کام سے جان چھڑا کر تو یہاں آیا ہوں۔
اور نمونے تو پیش کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ کہ سنسر بورڈ آڑے نہ آئے۔
سنسر بورڈ آپ کے کاروبار میں آڑے نہیں آتا کیا؟
اوشو — جنوری 19، 2013 12:05 صبح
شکریہ مقدس جی! :rose:
اوشو — جنوری 19، 2013 12:09 صبح
شمشاد بھائی مقصد یہ تھا کہ جب ملبوسات تیار ہوتے ہیں تو ان کے فوٹو شوٹس وغیرہ بھی ہوتے ہیں اور اکثر ایسی تصاویر دیکھ کر "کچھ" لوگ اعتراض کرتے ہیں۔آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
مقدس — جنوری 19، 2013 12:10 صبح
فوٹو شوٹس پر کیوں اعتراض کرتے ہیں بھائی۔ :eek:
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.58923/