میرا نام انیس ہے

میر انیس — اگست 5، 2009 8:55 صبح
میرے بھائی اور بہنوں
السلام علیکم :)
اپنا تعارف تو میں اپنی ایک پوسٹ میں کرا چکا ہوں پر دوستوں کے کہنے پر دوبارہ کرا رہا ہوں میرا نام انیس جعفری ہے اور میں ایک فارماسیوٹیکل میں سینئیر ایگزیکیو ٹو کے طور پر کافی عرصہ سے کام کر رہا ہوں ۔ کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے اور عمر بہت زیادہ ہے ۔ کافی عرصہ سے کسی ایسی ہی محفل کی تلاش میں تھا جہاں سب اردو سے محبت کرنے والے ہوں ورنہ تو اب ہر جگہ اردو کا قتل ہی ہورہا ہے اور لوگ اردو سے کسی بھی قسم کا تعلق گناہِ کبیرہ سمجھنے لگے ہیں:sad2: ۔ مزہب سے بھی کافی لگائو ہے اور تقریباََ ساری ہی مستند کتابیں پڑھ چکا ہوں۔میر انیس بہت پسند ہیں۔ اتحادِ بین المسلمین کا داعی ہوں ۔ باقی باتیں تو اب ہوتی رہیں گی ۔
جیہ — اگست 5، 2009 9:13 صبح
محفل پر خوش آمدید
امید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا
شمشاد — اگست 5، 2009 9:15 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید جناب انیس صاحب
عمر کتنی زیادہ ہے، 25 سال سے زیادہ ہے کیا؟
جیہ — اگست 5، 2009 9:17 صبح
یہی کوئی 40 سال
شمشاد — اگست 5، 2009 9:33 صبح
یہ اراکین محفل کی عمروں کا رجسٹر تمہارے پاس ہے کیا؟
جیہ — اگست 5، 2009 9:40 صبح
نہیں، صرف قیاس اور مشاہدہ ہے۔ 40 کے بعد آدمی خود کو بوڑھا سمجھنے لگتا ہے:grin:
شمشاد — اگست 5، 2009 9:41 صبح
شکر ہے میں 25 سے آگے نہیں بڑھا۔
جیہ — اگست 5، 2009 9:44 صبح
میں بھی۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — اگست 5، 2009 10:19 صبح
ظاہر ہے تم مجھ سے بہت چھوٹی ہو، تم تو کبھی بھی پچیس کی نہیں ہو گی۔ مجھے تو یہ خطرہ ہے کہ چند سال بعد گبین تم سے بڑا ہو جائے گا۔
ویسے اس 14 اگست کو کتنے کی ہو رہی ہو؟
فرخ منظور — اگست 5، 2009 10:26 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید انیس صاحب!
موجو — اگست 5، 2009 10:54 صبح
السلام علیکم!
میرے ہم نام انیس صاحب
خوش آمدید
میں‌ ڈرتے ڈرتے مخاطب ہوں
آپ بڑے بزرگ جو ٹھرے
انکل !
یقین مانیے
کہ یہ محفل اب تک اردو کی ترویج کے لیے سب سے بہترین ہے اچھے دوست، اچھے شاعر، اچھے مزاح نگار، اچھے مصنف سب ملیں‌گے۔ ان شاء اللہ
مطالعہ کے لیے کھیلنے کو بھی ، اور روز مرہ کے مسائل بھی، خبریں انٹرٹینمنٹ پر بہت سا مواد ملے گا۔
اور سب سے بڑھ کر آپ کو دینی حواے سے بھی بہت کچھ پائیں گے
اور امید ہے کہ آپ بھی اپنے علم کا پنکھا چلائیں‌گے جس کی ہوا ہم لے سکیں۔
ایک سوال پوچھنے کی جسارت کررہا ہوں
آپ کے پوتے کتنے ہیں؟
میرا خیال ہے
کہ
سب بچوں کی شادی سے فارغ ہوکر اب نیٹ کی عادت ڈال رہے ہیں۔
اچھا ہے۔
زین — اگست 5، 2009 11:11 صبح
خوش آمدید :)
محب علوی — اگست 5، 2009 3:23 شام
خوش آمدید انیس صاحب اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا
جیہ تم ابھی بھی پچیس کی نہیں ہوئی ، شمشاد تو دو دفعہ پچیس کے ہونے والے ہیں ;)
فرخ منظور — اگست 5، 2009 3:42 شام
خوش آمدید انیس صاحب اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا
جیہ تم ابھی بھی پچیس کی نہیں ہوئی ، شمشاد تو دو دفعہ پچیس کے ہونے والے ہیں ;)

مگر لگتا ہے محب کہ تمہارا وقت یہاں اچھا نہیں گزر رہا جبھی تم کم یہاں آرہے ہو۔ ;)
شمشاد — اگست 5، 2009 4:31 شام
وقت تو ان کا بھی یہاں اردو محفل میں بہت اچھا گزرا ہے لیکن یہ تب کی بات ہے جب آتش جواں تھا اور ہوم منسٹری سے دور تھا۔
محب علوی — اگست 5، 2009 6:04 شام
سخنور میرا وقت بھی اچھا گزرتا ہے اب بھی محفل پر اور پڑھتا زیادہ ہوں لکھتا کم ہوں،
کچھ غم روزگار زیادہ ہے غم جاناں سے بھی پھر بھی کم کم ہی سہی غم جاناں بھی جاری ہے دل و جاں بچا کر :)
شمشاد کیا یاد کروا دیا :)
ریحان — اگست 5، 2009 6:37 شام
آپ کو دل سے خوش آمدید ہے محفل پرانیس بھائی ۔۔ اور آپ کی بات سے اٍتفاق ہے کہ اردو کا تو قتل ہو رہا ہے ۔ یہ ہماری زبان ہے اس کو زندہ بھی ہم نے رکھنا ہے ۔ ہم کو اپنی زبان پر فخر قائم رکھنا چاہیے ۔
انگیزی پسند زمانے میں یہ تھوڑی ٹیڑھی سی بات ہے ۔۔ پر جائیز بات ہے
طالوت — اگست 5، 2009 7:44 شام
اچھا نام ہے :) خوش آمدید ۔
-----------------------------------
شکر ہے میں 25 سے آگے نہیں بڑھا۔
میں آگے بڑھ گیا ہوں ، اب کیا کروں :sad2:
وسلام
نایاب — اگست 5، 2009 8:23 شام
السلام علیکم

نایاب
شاہ حسین — اگست 5، 2009 8:34 شام
خوش آمدید جناب انیس صاحب ۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%B3-%DB%81%DB%92.24341/