میرا نام نگہت ہے

نگہت رانی — مارچ 24، 2012 7:03 صبح
شمشاد بھائی میں اتنی تیزی سے نہیں لکھ سکتی آپ تو بہت تیزی سے جواب دیتے ہیں۔ میری طرف سے آپ کی پیشکش قبول ہے مجھ کو تو صرف زبان ہی ہلانی ہے پکانا تو کسی اور نے ہے نا
شمشاد — مارچ 24، 2012 7:07 صبح
ماشاللہ ناعمہ بہن کیلئے ڈھیر ساری دعائیں۔ ویسے سس کی جگہ اگر بہن ہی کہیں تو مناسب لگے گا سس سے اگر کسی نے سسر مطلب لے لیا تو ۔

ابھی اس کا سسر کے پلے پڑنے کا وقت نہیں آیا۔
اور آپ بھی تو ماشاء اللہ خاصی تیزی سے لکھ رہی ہیں اور وہ بھی بغیر کسی املاء کی غلطی کے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو لکھنے میں مہارت حاصل کی ہوئی ہے۔
یوسف-2 — مارچ 24، 2012 9:30 صبح
خوش آمدید
اردو سے کس حد تک لگاؤ ہے، اس کی بھی وضاحت کردیں۔ بولنے کی حد تک؟، پڑھنے کی حد تک ؟ یا لکھنے کی حد تک؟
شمشاد — مارچ 24، 2012 10:27 صبح
خوش آمدید
اردو سے کس حد تک لگاؤ ہے، اس کی بھی وضاحت کردیں۔ بولنے کی حد تک؟، پڑھنے کی حد تک ؟ یا لکھنے کی حد تک؟

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ three in one ہوں۔
یوسف-2 — مارچ 24، 2012 10:33 صبح
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ three in one ہوں۔
ہاں تو سکتا ہے، ذرا کنفرم ہوجائے تو بات آگے بڑھے ۔۔۔ کہ کیا کیا پڑھتی ہیں اور کیا کیا لکھتی ہیں ۔۔۔ اگر لکھتی ہیں تو یہاں بھی لکھیں وغیرہ وغیرہ
فہیم — مارچ 24، 2012 10:34 صبح
السلام علیکم
خوش آمدید نگہت سسٹر :)
ناعمہ عزیز — مارچ 24، 2012 11:16 صبح
سس sis انگریزی کے لفظ سسٹر کا مخفف ہے۔
ناعمہ بھی کیا کرئے وہ مصروف ہی اتنی ہوتی ہے کہ پورا لفظ لکھنے کا اس کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا۔ :noxxx:
ہاہاہاہاہاہہاہاہا لالہ آپ میرا امیریش تو مت خراب کریں نا اب ، وہ نئی نئی آئی ہیں ، کیا سوچیں گی :nailbiting:
ناعمہ عزیز — مارچ 24، 2012 11:17 صبح
ناعمہ بہن میں تنگ ہی تو نہیں ہوتی ۔ یہاں تک کے سامنے والا تنگ ہوجاتا ہے ٹھیک ہے ریسیپیز میری ہوں گی پر پکائیں گی آپ صحیح؟

ہاں ٹھیک ہے میں پکا لوں گی :)
ناعمہ عزیز — مارچ 24، 2012 11:18 صبح
کیا کرے بیچاری انگریزی میں ماسٹر کر رہی ہے تو انگریزی کا رعب تو جھاڑے گی ناں۔ (اب ایسا نہ ہو کہ آ کر میری خبر گیری شروع کر دے۔)
لالہ اااااااااااااا میں نہیں بولتا آپ سے جائیں :nottalking::nottalking::nottalking:
ناعمہ عزیز — مارچ 24، 2012 11:19 صبح
ماشاللہ ناعمہ بہن کیلئے ڈھیر ساری دعائیں۔ ویسے سس کی جگہ اگر بہن ہی کہیں تو مناسب لگے گا سس سے اگر کسی نے سسر مطلب لے لیا تو ۔

ٹھیک ہے بہنا :) اب بہنا ہی کہہ لیا کروں گی :)
خوش نا ؟؟:smile2:
شمشاد — مارچ 24، 2012 11:38 صبح
ہاہاہاہاہاہہاہاہا لالہ آپ میرا امیریش تو مت خراب کریں نا اب ، وہ نئی نئی آئی ہیں ، کیا سوچیں گی :nailbiting:
لالہ اااااااااااااا میں نہیں بولتا آپ سے جائیں :nottalking::nottalking::nottalking:
ہاں ٹھیک ہے میں پکا لوں گی :)

تمہارا امپریشن کون خراب ہونے دے گا بھلا، فکر نہ کرو اور ہاں تم پکاؤ، کھانے کے لیے میں ہوں ناں۔
ناعمہ عزیز — مارچ 24، 2012 11:52 صبح
تمہارا امپریشن کون خراب ہونے دے گا بھلا، فکر نہ کرو اور ہاں تم پکاؤ، کھانے کے لیے میں ہوں ناں۔
ابھی ابھی چائنیز رائس بنائے ہیں لالہ ، کھانے ہیں تو بتائیں ؟؟؟:rolleyes:
شمشاد — مارچ 24، 2012 12:09 شام
کھانے والی چیز کے لیے پوچھا نہیں کرتے بس لے آتے ہیں۔
امیداورمحبت — مارچ 24، 2012 12:13 شام
خوش آمدید
میر انیس — مارچ 24، 2012 5:35 شام
ابھی ابھی چائنیز رائس بنائے ہیں لالہ ، کھانے ہیں تو بتائیں ؟؟؟:rolleyes:

رانی کے ہاتھ کے چائینیز رائس تو بہت کھائے ہیں اب ذرا تمہارے ہاتھ کے بھی چکھ لیں ۔ چائینیز کے نام پر تو مجھ کو کیا کیا کھلایا گیا ہے مت پوچھو جب سے خاندان والوں کو پتہ چلا کے مجھکو چائینیز کا بہت شوق ہے کھچڑیاں تک مجھ کو کھلادی گئیں چائینیز کہ کر۔
شمشاد — مارچ 24، 2012 5:44 شام
اصل چائینیز کھانے کا شوق ہے تو میں کھلاؤں آپ کو؟
میر انیس — مارچ 24، 2012 6:39 شام
اصل چائینیز کھانے کا شوق ہے تو میں کھلاؤں آپ کو؟
یار نیکی اور پوچھ پوچھ
شمشاد — مارچ 24، 2012 9:36 شام
یہ لیجیے حضور خاص طور پر چین سے چائینیز کھانے
mfdarvesh — مارچ 25، 2012 7:45 صبح
اللہ کا خوف کریں شمشاد بھائی، ابھی ابھی ناشتہ کیا ہے
شمشاد — مارچ 25، 2012 7:47 صبح
لیکن وہ تو انیس بھائی کے لیے تھے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D9%86%DA%AF%DB%81%D8%AA-%DB%81%DB%92.50427/page-3