میں آراشی

آراشی — اگست 5، 2021 11:01 شام
اس دور کی بات ہے جب اردو میں کہانیاں اور ذاتی ڈائری لکھا کرتی تھی۔ تب لگتا تھا کہ شاید میری اردو اپنے حلقے کے لوگوں سے بہتر ہے۔ لیکن اعلیٰ تعلیم کے ہر مضمون کو انگریزی میں پڑھنے سے اور باقی بھی کچھ مجبوریوں کے سبب اردو نثر اور ادب سے ذرا فاصلہ سا آگیا تو سوچا کہ یہاں اپنے فن اور اردو زبان کی اصلاح اور احساسات کے اظہار کے لیے اچھا موقع مل سکتا ہے۔ پھر آتی ہے بات تعارف پر۔ تو نام میں کیا رکھا ہے اور پیشہ وہی سمجھ لیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ باتیں کرنے کے پیسے لیتے ہیں۔
گُلِ یاسمیں — اگست 5، 2021 11:26 شام

خوش آمدید۔ آراشی صاحبہ۔
تو وکالت کر رکھی ہے آپ نے؟ یا بس سمجھنا ہی ہے ہم لوگوں نے۔
لیکن نام میں کیوں کچھ نہیں رکھا۔۔۔
آتے ساتھ ہی تو ایسا نہیں ہو سکتا نا
اپنا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
کچھ تو بتانا ہی ہو گا۔
حمیرا عدنان — اگست 6، 2021 3:03 صبح
خوش آمدید، آراشی صاحبہ اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!
محمد وارث — اگست 6، 2021 3:47 صبح
خوش آمدید۔
محمد عبدالرؤوف — اگست 6، 2021 4:37 صبح
خوش آمدید آراشی بہنا! امید ہے آپ کا اردو محفل کا سفر اچھا رہے گا
فہد اشرف — اگست 6، 2021 4:42 صبح
خوش آمدید
سیما علی — اگست 6، 2021 5:16 صبح
خوش آمدید
آراشی صاحبہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 6، 2021 5:33 صبح
خوش آمدید آراشی بہنا
قرۃالعین اعوان — اگست 6، 2021 6:07 شام
خوش آمدید آراشی!! :)
سید عاطف علی — اگست 6، 2021 7:10 شام
اس دور کی بات ہے جب اردو میں کہانیاں اور ذاتی ڈائری لکھا کرتی تھی۔ تب لگتا تھا کہ شاید میری اردو اپنے حلقے کے لوگوں سے بہتر ہے۔ لیکن اعلیٰ تعلیم کے ہر مضمون کو انگریزی میں پڑھنے سے اور باقی بھی کچھ مجبوریوں کے سبب اردو نثر اور ادب سے ذرا فاصلہ سا آگیا تو سوچا کہ یہاں اپنے فن اور اردو زبان کی اصلاح اور احساسات کے اظہار کے لیے اچھا موقع مل سکتا ہے۔ پھر آتی ہے بات تعارف پر۔ تو نام میں کیا رکھا ہے اور پیشہ وہی سمجھ لیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ باتیں کرنے کے پیسے لیتے ہیں۔
اردو محفل میں خوش آمدید آراشی صاحبہ
یہ آراشی کوئی جاپانی سا نام لگتا ہے یا پھر بیچ میں سے اس کا کوئی ء کھو گیا ہو۔ اس کے کیا معنی ہیں ؟
آراشی — اگست 7، 2021 12:23 صبح
خوش آمدید۔ آراشی صاحبہ۔
تو وکالت کر رکھی ہے آپ نے؟ یا بس سمجھنا ہی ہے ہم لوگوں نے۔
لیکن نام میں کیوں کچھ نہیں رکھا۔۔۔
آتے ساتھ ہی تو ایسا نہیں ہو سکتا نا
اپنا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
کچھ تو بتانا ہی ہو گا۔

بہت نوازش۔
اس جانب تو میرا ذہن گیا ہی نہیں کہ وکلاء بھی بات کرنے کے پیسے لیتے ہیں۔ یوں کہہ لیں کہ بات سننے کے پیسے لیتے ہیں ہم۔ جناب ماہرِ نفسیات ہوں اور زندگی کا اوڑھنا بچھونا اب بس یہی ہے۔
آراشی — اگست 7، 2021 12:29 صبح
خوش آمدید، آراشی صاحبہ اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!

شکریہ حمیرہ صاحبہ۔ ہم کہاں کچھ سکھانے کی سخت رکھتے ہیں۔ امید پر ہیں کہ محفلین سے اردو سیکھ لیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے۔
آراشی — اگست 7، 2021 12:29 صبح
شکریہ جناب
آراشی — اگست 7، 2021 12:30 صبح
خوش آمدید آراشی بہنا! امید ہے آپ کا اردو محفل کا سفر اچھا رہے گا
انشاءاللہ۔ بہت نوازش
آراشی — اگست 7، 2021 12:30 صبح
شکریہ
آراشی — اگست 7، 2021 12:31 صبح
شکریہ سیمہ صاحبہ
آراشی — اگست 7، 2021 12:31 صبح
خوش آمدید آراشی بہنا
شکریہ ادنان بھائی
آراشی — اگست 7، 2021 12:31 صبح
بہت شکریہ جناب
آراشی — اگست 7، 2021 12:34 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید آراشی صاحبہ
یہ آراشی کوئی جاپانی سا نام لگتا ہے یا پھر بیچ میں سے اس کا کوئی ء کھو گیا ہو۔ اس کے کیا معنی ہیں ؟
جی آپ نے صحیح پہچانا۔ یہ ایک جاپانی لفظ ہے جس کے معنیٰ ہیں طوفان۔ مجھے یہ نام بہت پسند ہے اس کے پیچھے ایک خوبصورت وجہ ہے جو پھر کبھی بتاؤں گی اگر زندگی نے وفا کی تو۔
صابرہ امین — اگست 7، 2021 1:55 شام
اس دور کی بات ہے جب اردو میں کہانیاں اور ذاتی ڈائری لکھا کرتی تھی۔ تب لگتا تھا کہ شاید میری اردو اپنے حلقے کے لوگوں سے بہتر ہے۔ لیکن اعلیٰ تعلیم کے ہر مضمون کو انگریزی میں پڑھنے سے اور باقی بھی کچھ مجبوریوں کے سبب اردو نثر اور ادب سے ذرا فاصلہ سا آگیا تو سوچا کہ یہاں اپنے فن اور اردو زبان کی اصلاح اور احساسات کے اظہار کے لیے اچھا موقع مل سکتا ہے۔ پھر آتی ہے بات تعارف پر۔ تو نام میں کیا رکھا ہے اور پیشہ وہی سمجھ لیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ باتیں کرنے کے پیسے لیتے ہیں۔
محفل میں خوش آمدید، آراشی ۔ دعا ہے کہ آپ کی اردو بہت اعلی ہو جائے۔ آمین
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%B1%D8%A7%D8%B4%DB%8C.117146/