عثمان — جنوری 28، 2017 5:50 شام
اے خان اب آپ بزرگ ہو گئے ہیں۔

حماد علی — جنوری 28، 2017 5:50 شام
ہاں جی ٹاہلیانوالہ تو وہاں سے نزدیک ہی ہے لیکن میرے لیے اس کی پہچان 'چک دولت' والی سڑک ہی رہے گی کہ دورپار کے کچھ رشتےدار وہاں رہا کرتے تھے اور بہت عرصہ پہلے دو یا تین بار کسی خوشی غمی پر وہاں جانا ہوا تھا۔
چلیے جناب "چک دولت " والی روڈ ہی کہ لیجیے دونوں ایک ہی روڈ ہیں۔
عثمان — جنوری 28، 2017 5:50 شام
مجھے پاکستان میں رائج آج کل کی اصطلاحات سے واقفیت نہیں۔
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 5:51 شام
مجھے پاکستان میں رائج آج کل کی اصطلاحات سے واقفیت نہیں۔
موبائل کا بیلنس ری چارج کروانے کو ایزی لوڈ کہتے ہیں
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:51 شام
مزید یہ کہ آپ غالباً پہلے محفلین ہیں جن کی پیدائش اسی صدی کی ہے۔
ہاہاہاہا۔ جناب چلیے اسی بہانے کوئ اعزاز تو ملا!
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:53 شام
خوش آمدید جناب!
محفل کے کم عمر ترین رکن ہونے کا اعزاز اب آپ کے نام ہو چکا ہے۔
بہت بہت شکریہ جناب!
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:53 شام
خوش آمدید جناب!
محفل کے کم عمر ترین رکن ہونے کا اعزاز اب آپ کے نام ہو چکا ہے۔
بہت بہت شکریہ جناب!
عثمان — جنوری 28، 2017 5:56 شام
موبائل کا بیلنس ری چارج کروانے کو ایزی لوڈ کہتے ہیں
یعنی prepaid plan کو جاری رکھنا ؟
تو پھر زنانہ نام کے سابقہ کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:57 شام
اے خان اب آپ بزرگ ہو گئے ہیں۔
جناب آپ نے تو خان صاحب کو صرف ۳ سالوں کے فرق کی وجہ سے بزرگ قرار دے دیا۔
عثمان — جنوری 28، 2017 5:59 شام
جناب آپ نے تو خان صاحب کو صرف ۳ سالوں کے فرق کی وجہ سے بزرگ قرار دے دیا۔
صدی کا فرق ہے۔

عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 5:59 شام
یعنی prepaid plan کو جاری رکھنا ؟
ہاں جی
تو پھر زنانہ نام کے سابقہ کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
انٹرویو فیک لگتا ہے لیکن آپ کو زنانہ نام کے سابقہ کی وجہ سمجھ آ جائے گی۔
حماد علی — جنوری 28، 2017 6:02 شام
صدی کا فرق ہے۔
اس پہلو کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا ۔ ہاہاہاہا!
محمد امین صدیق — جنوری 28، 2017 6:33 شام
مابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے برادرِ نووارد حماد علی کواردو کے محفلِ رنگ و بو میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہاں لطف آگیں لمحات گذارنے کی نوید دلخوش کن سناتے ہیں۔


محمد وارث — جنوری 28، 2017 6:35 شام
اے خان اب آپ بزرگ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی تو ماضی کو یاد کر کے بہت سرو و غیر سرد آہیں صبح و شام بھر رہے تھے

حماد علی — جنوری 28، 2017 6:36 شام
مابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے برادرِ نووارد حماد علی اردو کے محفلِ رنگ و بو میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہاں لطف آگیں لمحات گذارنے کی نوید دلخوش کن سناتے ہیں۔

مابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے آپ کو آپ کے خلوص کے لیے از حد شکریہ بولتے ہیں!
مژگان نم — جنوری 28، 2017 7:37 شام

خوش آمدید امید ہے آپکو یہاں کچھ مثبت سیکھنے کو ملے
مژگان نم — جنوری 28، 2017 7:39 شام
فکر نہ کریں جناب یہاں کوئی پتھر مارنے والا نہیں ہے، سب پھولوں سے استقبال کرنے والوں میں سے ہیں...
جی بالکل لوگ بہت اچھے ہیں اور حسد بالکل نہی کرتے


یاز — جنوری 28، 2017 8:07 شام
السلام علیکم حماد صاحب۔
ہماری جانب سے بھی آپ کو اس محفلِ رنگا رنگ میں خوش آمدید۔ آپ کے لطیف و حفیف تعارفی مراسلے سے امید اور اندازہ ہے کہ آپ کی آمد سے محفل کی رونقیں مزید دوچند اور فزوں تر ہوں گی۔
محمد امین صدیق — جنوری 28، 2017 8:33 شام
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
بطور قند مکرر " دوستانہ " !


عثمان — جنوری 28، 2017 9:41 شام
جہلم کی کوئی زبردست بات بتائیے۔
