میں اور میرا نام

سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 11:39 صبح
سبھی کی خدمت میں آداب
مجھے تو آپ لوگوں میں سے بہت سے لوگ جانتے ہوں گے ایک مسئلہ ہے اس بارے میں آپ سے مشورہ لینا ہے
کیا مشورہ لے سکتا ہوں؟
الف عین — اپریل 8، 2009 11:47 صبح
منتظر ہوں.... کیا مشورہ مانگتے ہو.
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 11:58 صبح
عبید صاحب بات یوں ہے کہ میں نے اپنا کلام اکٹھا کر لیا ہے باس کانٹ چھانٹ کر رہا ہوں تا کہ ہم بھی کسی کے صاحب ہو جائیں
کچھ احباب کا کہنا ہے کہ تخلص بدل دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجیب کشمکش کے بعد ےی نتیجہ نکالا کہ ان کی بات میں وزن ہے اب کیا کروں
مغزل — اپریل 8، 2009 12:30 شام
نام سے فرق ضرور پڑتا ہے مگر آپ کا کام ہی سب کچھ ہوتا ہے ، باقی آپ پر ہے۔
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 12:54 شام
نام سے فرق ضرور پڑتا ہے مگر آپ کا کام ہی سب کچھ ہوتا ہے ، باقی آپ پر ہے۔

آپ کی بات بجا ہے لیکن جب کوئی بڑا نام پہلے سے ہو تو کام نام کے نیچے دب جاتا ہے
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 12:55 شام
آُپ کے علم میں جاذب قریشی ہوں گے
مغزل — اپریل 8، 2009 12:58 شام
جی ہاں میرےگھر کے قریب ہی رہتے ہیں ، ایک جاذب ضیائی بھی ہیں۔
مگر جاذب ضیائی نے نام نہیں بدلا ۔ جاذب اسلم بھی ہیں‌، شہود جاذ ب بھی۔۔
میں اپنی رائے پر قائم ہوں۔ باقی جو چاہیں ۔
مغزل — اپریل 8، 2009 1:00 شام
آپ کی میل ملی تھی ۔۔ سو:
تو ٹھیک ہے صاحب ایک اچھا سا تخلص چن لیجیے ۔
اپنی پسند کے چند تخلص لکھ لیجیے بابا جانی اور وارث صاحب بہتر کا چناو کرلیں گے ۔
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 1:03 شام
اللہ کا شکر ہے پاکستان میں کثیر تعداد میں جاذب موجود ہیں
نبیل — اپریل 8، 2009 1:04 شام
محمود، آپ بھی کوئی اچھا سا تخلص تجویز کر دیں۔ :)
تخلص منتخب کرنا بھی ڈومین نیم منتخب کرنے کے مترادف ہوتا ہے، جو کوئی پسند آتا ہے، وہ پہلے سے کسی نے منتخب کیا ہوتا ہے۔ :rolleyes:
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 1:05 شام
:
تو ٹھیک ہے صاحب ایک اچھا سا تخلص چن لیجیے ۔
اپنی پسند کے چند تخلص لکھ لیجیے بابا جانی اور وارث صاحب بہتر کا چناو کرلیں گے ۔

اگر مناسب سمجھیں تو آپ بھی منتخب کر سکتے ہیں میں بھی تلاش کر رہا ہوں عبید صاحب اور وارث بھائی تو ہمارے ساتھ ہیں ہی
نبیل — اپریل 8، 2009 1:05 شام
مجذوب کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 1:06 شام
محمود، آپ بھی کوئی اچھا سا تخلص تجویز کر دیں۔ :)
تخلص منتخب کرنا بھی ڈومین نیم منتخب کرنے کے مترادف ہوتا ہے، جو کوئی پسند آتا ہے، وہ پہلے سے کسی نے منتخب کیا ہوتا ہے۔ :rolleyes:
صحیح فرمایا آپ نے
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 1:34 شام
مجذوب کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)
اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ابھی مجزوبیت میں کہاں ہم
مغزل — اپریل 8، 2009 1:36 شام
محمود، آپ بھی کوئی اچھا سا تخلص تجویز کر دیں۔ :)
تخلص منتخب کرنا بھی ڈومین نیم منتخب کرنے کے مترادف ہوتا ہے، جو کوئی پسند آتا ہے، وہ پہلے سے کسی نے منتخب کیا ہوتا ہے۔ :rolleyes:

صاحب کیوں مار پڑوائیں گے ۔ مجھے محفل میں بزرگوں سے خوف آتا ہے ماسوائے بابا جانی کے ۔
مغزل — اپریل 8، 2009 1:37 شام
اپنا تعارف تو پیش کیجیے پھر ہم سوچتے ہیں صاحب۔ میں آپ کے بارے میں مکمل نہیں جانتا ۔
سلیمان جاذب — اپریل 8، 2009 1:37 شام
صاحب کیوں مار پڑوائیں گے ۔ مجھے محفل میں بزرگوں سے خوف آتا ہے ماسوائے بابا جانی کے ۔

ُآپ جیسوں کا یہ حال ہے ہم تو پھر مارے گئے
جیہ — اپریل 8، 2009 1:40 شام
مجذوب کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)
مجذوب سے اچھا تخلص تو تجاذب ہے ، جاذب و مجذوب دونوں کے معنوں پر محیط ہے;)
اور ہاں حالیہ جاذب صاحب محفل پر خوش آمدید
نبیل — اپریل 8، 2009 1:42 شام
اپنا تعارف تو پیش کیجیے پھر ہم سوچتے ہیں صاحب۔ میں آپ کے بارے میں مکمل نہیں جانتا ۔
ہاتھ کا نقش منگوا لیں۔ اس کی لکیروں کا مشاہدہ کرکے زائچہ کھینچ لیجیے۔۔۔ :)
جیہ — اپریل 8، 2009 1:42 شام
صاحب کیوں مار پڑوائیں گے ۔ مجھے محفل میں بزرگوں سے خوف آتا ہے ماسوائے بابا جانی کے ۔
بابا جانی کے علاوہ دو شخصیات کے نام میں لے سکتی ہوں جن سے آپ ڈرتے ہیں:notworthy:
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85.20718/