السلام علیکم، نباء
خوش آمدید
محفل پر اتنا شاندار استقبال وصول کرنے پر مٹھائ کب کھلارہی ہیں۔ مٹھائ نہیں تو چلیں مٹھائ کی تصویر ہی کھلادیں۔
بچوں کی دلچسپی کے لیے یہاں
گوشہ اطفال بنایا گیا ہے۔ گوشہ اطفال میں آپکو مزیدار نظموں، چلبلی کہانیوں، گھسے پٹے قصوں کے ساتھ ساتھ خطرناک جانوروں سے بھی پالا پڑے گا۔ گوشہ اطفال میں اگر آپکو مزہ آئے تو سیدہ شگفتہ باجی کو شکریہ کہیے گا، کیونکہ اس کے لیے سب سے زیادہ کام انہوں نے کیا ہے اور ہاں شعیب سعید شوبی کا بھی، کیونکہ ان کے آنے سے پہلے گوشہ اطفال پھیکا پھیکا سا تھا۔
اس محفل پر آپکو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ مثال کے طور پر شمشاد بھائ اور محب علوی آپکو باتیں مٹکانا سکھا سکتے ہیں۔ جویریہ باجی سے آپ اچھی اردو سیکھ سکتی ہیں۔ شوبی آپکو کارٹون بنانا سکھا دیں گے، اگر آپ کو پیدل چلنے کا بہت شوق ہے تو یہ ہُنر راہبر سکھا سکتے ہیں، لڑائ جھگڑا سیکھنا ہے تو اس سلسلے میں مہوش آپا مدد کرسکتی ہیں (مذاق)۔ البتہ مار کٹائ سیکھانے کے لیے یہاں کوئ نہیں اس کے لیے آپکو اپنی پھوپھو سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ اور ہاں کچھ نہ کرنا سیکھنا ہے تو اس کے لیے ابوشامل ہیں۔
مٹھائ کا انتظار رہے گا۔