میں کون ہوں؟

محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:31 شام
نام ، جیسا کہ آپ کو نظر آرہا ہوگا پھربھی بتائے دیتا ہوں ۔ محمد سلیم ،تاہم محض سلیم یا سلو جان کہہ کر مخاطب کیا جاسکتا ہوں ،کوئی ڈرنے کی بات نہیں ۔ کام کے بارے میں یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کام ڈھونڈنا بھی ایک کام ہے ،تو آج کل میں یہی کام
کررہا ہوں۔کہاں کا ہوں، تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ کچھ لوگ کہیں کے نہیں ہوتے ، البتہ اٹھتا ، بیٹھتا، اور سوتا کراچی میں ہوں۔ تعلیم کے بارے میں پوچھے جانے پر بتادوں گا۔ بے فکر رہیئے ۔کوئی سے دس سوال پوچھیے ،تمام سوالوں کے نمبر مساوی ہیں ۔سوال نمبر
' گیارہ' لازمی ہے ۔ میرا خیال ہے فی الحال اتنا ہی تعارف کافی سےتھوڑا زیادہ اور چائے سے تھوڑا کم ہے۔ تو ہمارا اور آپ کا سمے شروع ہوتا ہے اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
زیک — مارچ 26، 2018 9:42 شام
خوش آمدید سلیم
یاز — مارچ 26، 2018 9:43 شام
السلام علیکم
اردو محفل پہ خوش آمدید جناب۔
محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:46 شام
وعلیکم السلام
اور
شکریہ دوستو
شاہد شاہ — مارچ 26، 2018 9:51 شام
کام کے بارے میں یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کام ڈھونڈنا بھی ایک کام ہے
محفل پر خوش آمدید ۔ دعا ہے آپکو کام جلد مل جائے۔ یہ نمائندہ تصویر میں ڈینل رڈکلف ہیں؟
محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:51 شام
یہ اموجیز کس استعمال کے لیے ہیں ،دوستو؟
محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:54 شام
شاہد بھائی اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ، مٹھائی سب سے پہلے آپ کے لیے لاؤں گا۔ انشا اللہ
محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:55 شام
ہا ہا ہا ۔ابھی تو یہ میں ہوں شاہد بھائی
شاہد شاہ — مارچ 26، 2018 9:55 شام
یہ اموجیز کس استعمال کے لیے ہیں ،دوستو؟
کسی بھی پوسٹ پر اپنی پسند نا پسند کے اظہار کرنے کیلئے۔
شاہد شاہ — مارچ 26، 2018 9:56 شام
ہا ہا ہا ۔ابھی تو یہ میں ہوں شاہد بھائی
کافی عرصہ ہو گیا اسکو دیکھا۔ ہیری پارٹر میں آخری بار دیکھا تھا۔ اب تو خوبرو جوان ہے۔
محمد سلیم جان — مارچ 26، 2018 9:58 شام
ارے کیا یہ وہی ہیری پوٹر ہے ۔مجھے بہت پسند تھیں اس کی فلمیں قسم سے
ربیع م — مارچ 27، 2018 1:38 صبح
خوش آمدید!
فرقان احمد — مارچ 27، 2018 2:23 صبح
خوش آمدید، سلیم! امید ہے اردو محفل آپ کو پسند آئے گی۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 27، 2018 3:16 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
عبید انصاری — مارچ 27، 2018 3:42 صبح
خوش آمدید
محمد وارث — مارچ 27، 2018 4:56 صبح
خوش آمدید سلیم صاحب!
سین خے — مارچ 27، 2018 5:25 صبح
خوش آمدید
سید عاطف علی — مارچ 27، 2018 5:32 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد سلیم جان — مارچ 27، 2018 10:15 صبح
میں زیک ۔ یاز۔شاہد شاہ۔ ربیع م۔ فرقان احمد۔محمد تابش صدیقی۔ عبید انصاری ۔محمد وارث ۔سین خے ۔ اور سید عاطف علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر خوش کیا ۔جی چاہتا ہے کہ اپنی اس خوشی میں میں آپ سپ دوستوں کو بھی شریک کروں۔
محمد امین صدیق — مارچ 27، 2018 10:25 صبح
مابدولت اپنے نووارد دوست محمد سلیم جان کو اس محفل ہزار رنگ میں دلچسپ ،تفریحی اور معلوماتی ساعتیں گذارنے کی نوید جانفزا سناتے ہوئے انہیں اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہوئے قلبی مسرت محسوس کرتے ہیں۔:):)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%9F.100664/