ذیشان رسول — مئی 18، 2014 5:03 صبح
تعارفی دھاگہ تو میرا ہے لیکن جو میرا شوق ہے وہ کسی سے نہیں چھپایا۔کیا اس فورم پر گدھوں کے بارے میں بات کرنا منع ہے؟
عثمان — مئی 18، 2014 6:20 صبح
بے فکر رھیے۔ نامعقولیت کی یہاں عام اجازت ہے۔
ویسے برسبیل تزکرہ آپ کے پاس کتنے گدھے ہیں ؟
arifkarim — مئی 18، 2014 7:16 صبح
یہ آپ کا تعارفی دھاگہ ہے یا گدھوں کا ؟
انمیں اور گدھوں میں کافی مماثلت ہے۔

ذیشان رسول — مئی 18، 2014 8:02 صبح
16 گدھے ماشاء اللہ جمع کر چکا ہوں
حاتم راجپوت — مئی 18، 2014 10:22 صبح
فوٹوگرافی کہ گدھے پالنا کہ کراٹے؟
ان تینوں میں سب سے پرانا ۔ ۔

لئیق احمد — مئی 18، 2014 10:24 صبح
مجے ایک دوست نے ایک کہاوت بتائی تھی گدھے کا بچہ اور سکھ کا بچہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔
لئیق احمد — مئی 18، 2014 10:27 صبح
مذاق برطرف ،
ذیشان رسول صاحب آپ کو گدھوں سے اتنا لگاؤ ہے تو کیا آپ نے اس بات پر کبھی تحقیق کی کہ صرف بر صغیر میں خاص طور پر گدھوں کو بے وقوفی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے اور حقارت کی نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے؟
ساقی۔ — مئی 18، 2014 10:52 صبح
ذیشان رسول صاحب محفل میں خوش آمدید
حا لانکہ یہ گدھوں کا موضوع ہے مگر آپ کو خوش آمدید کہنے پھر بھی یہاں چلا آیا۔

ذیشان رسول — مئی 18، 2014 10:54 صبح
ساقی بھائی موضع ہی گدھوں کا ہے میں تو گدھا نہیں ہوں۔میں تو صرف گدھوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
ساقی۔ — مئی 18، 2014 11:16 صبح
تھری ڈی سٹوڈیو میکس کھوتا اوہ سوری، کھوتے دا پتر یعنی سرائیکی میں "کھتوڑا"
ویسے اس کے کھر میلے اور فرش صاف ہے
قیصرانی بھائی کدھا فوٹو شاپی ہے تھری ڈی میکس والوں کی توہین نہ کریں۔

ساقی۔ — مئی 18، 2014 11:20 صبح
ساقی بھائی موضع ہی گدھوں کا ہے میں تو گدھا نہیں ہوں۔میں تو صرف گدھوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
پلیز جنگ بندی کا اعلان کریں ۔ پاکستان میں حالات پہلے ہی دگر گوں ہیں۔
شمشاد — مئی 18، 2014 11:59 صبح
مجے ایک دوست نے ایک کہاوت بتائی تھی گدھے کا بچہ اور سکہ کا بچہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔
سکہ نہیں سکھ اور ہاں یہ کہاوت مشہور ہے۔
لئیق احمد — مئی 18، 2014 12:42 شام
سکہ نہیں سکھ اور ہاں یہ کہاوت مشہور ہے۔
املاء کی غلطی تھی ، جناب
عمر سیف — مئی 18، 2014 4:20 شام
ساقی بھائی موضع ہی گدھوں کا ہے میں تو گدھا نہیں ہوں۔میں تو صرف گدھوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
چُک کے رکھو ۔۔۔
عثمان — مئی 18، 2014 5:11 شام
16 گدھے ماشاء اللہ جمع کر چکا ہوں
سولہ گدھے!۔۔۔ کم از کم سولہ افراد سے زیادہ ہی خوراک کھاتے ہونگے۔
تو یہ بتائیے کہ محض بیس سال کی عمر میں ان کم از کم سولہ افراد کی کفالت آپ کیسے کرتے ہیں ؟
لاہور شہر میں تو گائے رکھنے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔ یہ گدھے آپ نے کہاں رکھے ہیں۔ کیا شہر سے باہر کوئی مقام ہے؟ خرچہ تو پھر اور بھی زیادہ ہوتا ہوگا۔
ان کے بول براز کو ٹھکانے لگانے کا کیا انتظام کر رکھا ہے ؟
قیصرانی — مئی 18، 2014 5:31 شام
قیصرانی بھائی کدھا فوٹو شاپی ہے تھری ڈی میکس والوں کی توہین نہ کریں۔
چونکہ گدھا اصل فوٹو سے تھا، تو میں نے سوچا کہ تھری ڈی میکس والے اتنے نکمے بھی نہیں ہوتے

غ۔ن۔غ — مئی 18، 2014 6:37 شام
آپ کو محفل میں خوش آمدید ذیشان رسول بھائی
عثمان — مئی 19، 2014 5:32 شام
ارے !۔۔ یہ صاحب تو ایسے غائب ہوئے جیسے۔۔ جیسے گدھے کے سر سے سینگ!
غدیر زھرا — مئی 19، 2014 5:56 شام
وعلیکم السلام

کچھ اپنی بھی صلاحتیں اور خصوصیات بتائیں

ذیشان رسول — مئی 20، 2014 3:57 صبح
سینگھ نہیں بھائی میں ذرا دوسرے دھاگے چیک کررہا تھا۔اور بات آئی گدھے پالنے کی تو لازمی تو نہیں کہ ہر بندہ اپنا پورا ذریعہ روزگار بتائے۔
آپ کون سا سچ اپنے بارے میں بتاتے ہیں۔ اور نہ ہمارے پاس کوئی پیمانہ ہے سچ جھوٹ تولنے کا۔
اسلئے معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہم خود تو اپنے بارے میں سب جھوٹ لکھتے ہیں اور گدھا دوسروں کو سمجھتے ہیں۔
ظاہر ہےاگر میں گدھے پالتا ہوں تو وہ رزاق ان کی روزی کا لازمی بندوبست کرتا ہے۔