پانچ سالہ منصوبہ ہیں تو کئی ایک اور بھی ساتھ میں شروع کر لیں۔
اپیا میں نے اس وقت ابھی میٹرک ہی کیا تھا شاید۔ اور رزلٹ کے ویٹ میں ایک قریبی پروائیویٹ سکول جاب کی لی ، ابھی وہ نیا نیا ہی کھلا تھا ، اور
سر نے مجھے نرسری کلاس دی پڑھانے کو
نرسری کے بچوں کو تو نرمی سے ہی پڑھانا پڑتا تھا اپیا ان کے سارے نخرے برداشت کرنا پڑتے تھے ، لیکن جب پنجم کو پڑھایا تو بس پھر کوئی نرمی نہیں رکھی اور یہی وجہ تھی کہ سر ہمیشہ کہا کرتے تھے مس ناعمہ کی کلاس میں سب ہی اپنا کام روزانہ کرتے ہیں ۔کیونکہ جب بھی سر آکر کسی سے سبق سن لیا کرتے تھے تو اسے یاد ہوتا تھا ، اگر کبھی کسی کو غلطی سے نا ہوتا تو اس کی خوب پٹائی ہوتی تھی مجھے سے۔ لیکن یہ پڑھائی کی بات تھی میں اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ بہت فرینک بھی تھی ، اور آج بھی کبھی راستے میں کوئی سٹوڈنٹ مل جائے یا کسی کی امی تو بہت پیار سے ملتے ہیں
پڑھانا اچھا لگا اپیا ، کیونکہ اس سے مجھے بہت کانفڈنٹ ملا ، میں نے بہت کچھ سیکھا ، جس نے میری سٹڈیز میں بھی مجھے ہلپ آؤٹ کیا ، ہمارا سٹاف بہت اچھا تھا ، اور مجھے یاد ہے کہ جب بھی بریک ہوا کرتی ہم اکٹھے بیٹھ کر گپیں ہانکتے اور لالی پاپ کھاتے

۔