نام عمر گل ہے

ادب دوست — مارچ 22، 2015 8:48 صبح
بھائی ابھی تو ہم نے گرم جوشی دکھائی ہی نہیں۔ ذرا زیادہ وقت دینا شروع کریں نا محفل کو۔۔ پھر آپ کا استقبال صحیح سے کیا جائے گا۔ یہ تو بس روایتی سا ہی ہیلو ہائے ہے
چوہدری صاحب ! یہ استقبال ہے یا دھمکی ؟ :p
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 22، 2015 11:06 صبح
چوہدری صاحب ! یہ استقبال ہے یا دھمکی ؟ :p
لگ گیاتو تیر نہیں تو تُکا ;)
فاروق احمد بھٹی — مارچ 22، 2015 1:28 شام
اردو محفل میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم و خوش آمدید۔
ادب دوست — مارچ 22، 2015 3:38 شام
لگ گیاتو تیر نہیں تو تُکا

اور اگر "تُکے میں" لگ گیا تو ؟ بندا تو گیا نہ !
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 22، 2015 4:58 شام
اور اگر "تُکے میں" لگ گیا تو ؟ بندا تو گیا نہ !
نہیں جائے گا، تکبیر پڑھ کر حلال کر لیں گے:cool2:
فاروق احمد بھٹی — مارچ 23، 2015 12:09 صبح
نہیں جائے گا، تکبیر پڑھ کر حلال کر لیں گے
:music::music::music:
الف عین — مارچ 23، 2015 3:59 صبح
محفل میں خوش آمدید۔
یہ انگریزی میں ’م‘کو مشدد کرنے کا جواز؟
ادب دوست — مارچ 23، 2015 7:59 صبح
یہ انگریزی میں ’م‘کو مشدد کرنے کا جواز؟

ہو سکتا ہے umargul پہلے سے موجود ہو اس لیئے ummargul لکھنا پڑا ہو - یا ہو سکتا ہے umargul کی کارکردگی کی وجہ سے اعلانِ بَراْت ہو -:)
ادب دوست — مارچ 23، 2015 8:01 صبح
یا ہو سکتا ہے umargul کی کارکردگی کی وجہ سے اعلانِ بَراْت ہو

عمر گل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک بالر ہے -
ادب دوست — مارچ 23، 2015 8:17 صبح
نہیں جائے گا، تکبیر پڑھ کر حلال کر لیں گے

چوہدری صاحب! ذرا چُھری کے نیچے دَم تو لینے دیں - ابھی سے حلال کر رہے ہیں !!! :)
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 23، 2015 9:46 صبح
چوہدری صاحب! ذرا چُھری کے نیچے دَم تو لینے دیں - ابھی سے حلال کر رہے ہیں !!! :)
دم ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ بھی چھری کے نیچے۔۔:roll:
کیسی باتاں کرتے ہیں آپ:cool2:
ادب دوست — مارچ 23، 2015 1:36 شام
کیسی باتاں کرتے ہیں آپ

:ROFLMAO::LOL::ROFLMAO::D:p:love::confused::soldier::D:biggrin::grin::laugh1::eek::grin::LOL::cool::applause::laughing::dancing:
عبدالحسیب — مارچ 23، 2015 7:42 شام
اردو محفل میں خوش آمدید محترم عمر گل صاحب۔
:)
ummargul — مارچ 24، 2015 2:21 صبح
بہت شکریہ جناب۔۔
بلکہ شکریہ کا جمع کیا ہے کہ سب دوستوں کو ایک ساتھ ادا کرو:)
محمداحمد — مارچ 24، 2015 7:11 صبح

کہتے ہیں فضول خرچ 'نافرمان' کے بھائی ہوتے ہیں، لیکن چونکہ آپ 199 پر کھیل رہے ہیں سو آپ کو کچھ نہیں کہتے کہ مبادا آپ کی ڈبل سنچری متاثر ہو۔ :)
ادب دوست — مارچ 24، 2015 8:47 صبح
آپ 199 پر کھیل رہے ہیں

چلیں اب محتاط کھیلیں گے -
نعمان خالد — مارچ 24، 2015 9:15 صبح
خوش آمدید دوست!
محمداحمد — مارچ 24، 2015 9:23 صبح
چلیں اب محتاط کھیلیں گے -

مبارک ہو آپ کی ڈبل سنچری ہوگئی ہے۔ :applause:
اب احتیاط کی ضرورت نہیں ہے صرف 'خیال و خاطرِ احباب' سے کام چل جائے گا۔ :)
محمداحمد — مارچ 24، 2015 9:24 صبح

ویسے یہ عمر گل بھائی کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ :)
ادب دوست — مارچ 24، 2015 9:40 صبح
مبارک ہو آپ کی ڈبل سنچری ہوگئی ہے۔ :applause:
اب احتیاط کی ضرورت نہیں ہے صرف 'خیال و خاطرِ احباب' سے کام چل جائے گا۔

ہر گاہ مطلع کیا جاتا ہے کہ فدوی نوازشِ بسیار کے بوجھ تلے دبا جا رہا ہے خاکسار کسی طور اس التفاتِ بے بہا کا متحمل نہیں ہو سکتا یہ تو آپ جناب کی بارگاہِ صدکرامات کے فیوض و برکات کا اثر ہے کہ خود ہی زرے کو آفتاب کیا اور پھر خود ہی مشت پُر ذراِ بے مقدار سے کی-
حضور کیسی سنچری کیسی ڈبل سنچری ننگِ اسلاف تو ابھی فقط پابوسی کی اجازت کا طلبگار ہے -

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%84-%DB%81%DB%92.80843/page-2