سرور احمد — فروری 29، 2016 3:05 شام
نئ نویلی دلہن کی شرماہٹ ضرب المثل ہے..لیکن ان دیکھے دوستوں کی محفل میں نو وارد رکن کی جھجھک کا احساس خود نو وارد کے علاوہ کسی کو نہیں ہوتا...... کیونکہ دوست اس کی خامیوں پر پردہ عفو ڈال دیا کرتے ہیں.
حمیرا عدنان — فروری 29، 2016 3:11 شام
خوش آمدید جناب بس ایک بات بتا دیں کیا یہ تعارف ہے؟
سرور احمد — فروری 29، 2016 3:16 شام
نہیں...... تمہیدِ تعارف ہے.
محمد تابش صدیقی — فروری 29، 2016 3:19 شام
محفل میں خوش آمدید۔
کچھ تفصیلی تعارف بھی ہو جائے۔
حمیرا عدنان — فروری 29، 2016 3:23 شام
نہیں...... تمہیدِ تعارف ہے.
تو پھر تمہید تو چھوڑیں اور تفصیل کی طرف آئیں
سرور احمد — فروری 29، 2016 3:32 شام
نام محمد سرور ہے،بھارت کا رہنے والا ہوں،مشغلہ تدریس ہے،اردو ادب سے تعلق ہے،شعروشاعری سے ایک خاص لگاؤ ہے.....اور بس
زیک — فروری 29، 2016 3:40 شام
خوش آمدید سرور۔
انڈیا میں کدھر ہوتے ہیں؟ کیا پڑھاتے ہیں؟
توصیف یوسف مغل — فروری 29، 2016 3:41 شام
گڈ
کاشف اختر — فروری 29، 2016 3:46 شام
سرور احمد — فروری 29، 2016 3:52 شام
جی تہہ کردیجیے...زانوئے تلمذ
سرور احمد — فروری 29، 2016 3:55 شام
انڈیا میں ممبئی میں ہوتا ہوں...اور متن القرآن و مبادئ القرآن پڑھاتا ہوں
کاشف اختر — فروری 29، 2016 4:00 شام
جی تہہ کردیجیے...زانوئے تلمذ
اب تو یہاں زانوئے تلمذ تہہ کرنے سے رہے! کمپیوٹر ٹیبل پر ہونے کی وجہ سے کرسی پر بیٹھنا پڑتا ہے! ویسے بھی زیادہ دیر زانو تہہ کرلینے پر گھٹنے درد و تکلیف کے باعث دردِ سر بن جاتے ہیں! اب یک نہ شد دو شد!
چلیں ہم زانو تو تہہ کرنے سے بہرِ حال قاصر ہیں! ہاں آپ کے قیمتی مراسلے پڑھ لیا کریں گے! ان شاء اللہ
سرور احمد — فروری 29، 2016 4:02 شام
اتنا کافی ہے.....پینے کے لیے
حمیرا عدنان — فروری 29، 2016 4:11 شام
اتنا کافی ہے.....پینے کے لیے
سرور صاحب کیا پی رہیں ہیں تھوڑا کھل کر بتائیں محفلین کچھ اور ہی نا سمجھ لیں
سرور احمد — فروری 29، 2016 4:13 شام
کافی.....coffee
محمد وارث — فروری 29، 2016 4:13 شام
خوش آمدید سرور صاحب۔
زیک — فروری 29، 2016 4:15 شام
سرور صاحب کیا پی رہیں ہیں تھوڑا کھل کر بتائیں محفلین کچھ اور ہی نا سمجھ لیں
ہمارے ہاں تو صبح ہے اس لئے کافی یا چائے کا گمان ہوا تھا مگر انڈیا میں شام ہے کوئی مشروب بھی ہو سکتا ہے۔
سرور احمد — فروری 29، 2016 4:17 شام
شکریہ
سرور احمد — فروری 29، 2016 4:21 شام
یہاں شام کو بھی کافی یا چائے پی جاتی ہے
لاریب مرزا — فروری 29، 2016 4:26 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
