76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
آر اور پار جا کے

77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
دن کو

78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
پینا ڈول cf
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
آپ چوکور بنا لینا

80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
چ اور پ کا

81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
زرداری بہچ کے پیسہ کما سکے

82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
میری تو سیدھی چلتی ہے

83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
اور پیارا لگتا

84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
فضول

85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
سب پرندوں کے ہی سر،پر اور پاؤں ہوتے ہیں

86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
ایک ہزار من کا

87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
وٹامن سی c
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
پٹائی کرنے کے لیئے

89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
بیگم

90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
پیسہ جو ہوتا ہے

91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
فارمولا نو دو گیارہ

92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
کپڑے دھونے والے کی

93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
جوں کی مرضی جہاں بھی رینگے

94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
ملاوٹ سے

95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
بہت سارے ہیں اسی لیئے

96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
دماغ کا غائب ہوجانا

97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
اچھا ٹھیک ہے

98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
کیڑوں سے

99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
کتابوں میں

100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
جیسے آپ نے میرا کھایا
