انٹرویوچائے نیلم کے ساتھ

محمد بلال اعظم — جنوری 18، 2013 2:01 شام
جی بالکل یہ تو آسان ہے لیکن آپ میں موجود شاعرانہ جراثیم سے خطرہ ہے:D
نہ جی نہ
نیرنگ خیال کا سفلی فورس اٹیک بہت زبردست تھا
اس کے بعد سے تو مشکل اردو وہی بولتے ہیں۔
نیلم — جنوری 18، 2013 2:20 شام
(1) مادری زبان کے علاوہ سب سے میٹھی اور مزے کی زبان کون سی لگتی ہے؟
پشتو
(2) کوئی ایسی بات، جس سے آپ کا خالق سے تعلق اچانک بڑھا ہو؟
کچھ دکھ تھے ایسے میری زندگی کے جو مجھے خالق کے بہت قریب لے آئے۔ویسے تو خالق سے محبت شعور کے ساتھ ساتھ بڑھی ہے۔
(3) ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو عالم انسانیت کے لیے مفید سمجھتی ہیں یا ؟؟
مفید تو ہیں بہت ،لیکن بہت مس یوز بھی کیا جاتا ہے
(4) پاکستان کے کس گوشے کو ایک بار دیکھا ہے اور اُسےبار بار دیکھنے کی خواہش ہے؟؟
ایسا تو کوئی نہیں ہے لیکن خواہش ہے کہ شمالی علاقہ جات دیکھوں
(5) آپ کے خیال میں عورت ہمارے معاشرے میں زیادہ عزت پاتی ہے یا مغرب میں؟
ہمارے معاشرے میں ،،
نایاب — جنوری 18، 2013 2:26 شام
291024b496.jpg
محترم بہنا یہ کیک کھائیں مکمل آپ نے ہی کھانا ہے ۔ کسی کو نہیں دینا ۔​
کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
فلک شیر — جنوری 18، 2013 2:26 شام
نیلم آپا ! پشتو............سمجھ لیتی ہیں آپ.......؟؟
فلک شیر — جنوری 18، 2013 2:31 شام
اگلی کھیپ کے لیے تیار رہیے.........ابھی نایاب لالہ کے سوالات کی باری ہے........:)
نیلم — جنوری 18، 2013 2:31 شام
اب عینی کے سوالات کی باری ہے:)
انسانی خوبیوں میں آپ کے خیال میں سب سے عمدہ خوبی جو اس کی پوری شخصیت کا احاطہ کرتی ہو کونسی ہے۔۔۔
اُس کا اچھااخلاق
اسی طرح وہ خامی انسان کی پوری ذات کو ملبے کا ڈھیر بنادے آپ کے خیال میں وہ خامی کیا ہے۔۔۔ ۔؟
برا اخلاق
زندگی گزارنے کا سب سے آسان اور عمدہ راستہ جسے چن کر آپ غم کو برتنے کا سلیقہ سیکھ سکیں آپ کی نظر میں کیا ہونا چاہیئے۔۔۔ ؟
صبر اور شکر
پاکستان کے علاوہ وہ کونسی جگہ ہے جہاں آپ جائے سکونت اختیار کرنا چاہیں۔۔۔ ۔؟
ہممممم جہاں بھی نصیب لے گئے چلی جاؤں گی :D
کسی بھی انسان میں پائے جانے والی وہ عادت جس سے آپ بہت متاثر ہوتی ہوں۔۔۔ ۔؟
سچ بولنے کی عادت
فیصلہ کرتے ہوئے آپ کس بات کو ترجیح دیتی ہیں۔۔۔ ۔؟
selfish بن کے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرتی
نیلم — جنوری 18، 2013 2:32 شام
نیلم آپا ! پشتو............سمجھ لیتی ہیں آپ.......؟؟
نہیں چند ایک لفظ کے سوا:)
فلک شیر — جنوری 18، 2013 2:35 شام
نہیں چند ایک لفظ کے سوا:)
میرے پاس پانچ برس درّہ آدم خیل کے چھ کزن پڑھتے رہے.........میں نے بڑی کوشش کی، مگر پشتو نہیں سیکھ سکا..........بڑی خواہش ہے ویسے......... :)
نیلم — جنوری 18، 2013 2:36 شام

واؤ یمیییییییی
بہت شکریہ بھائی
سوالات کے جوابات آکے دیتی ہوں :)
نیلم — جنوری 18، 2013 2:40 شام
میرے پاس پانچ برس درّہ آدم خیل کے چھ کزن پڑھتے رہے.........میں نے بڑی کوشش کی، مگر پشتو نہیں سیکھ سکا..........بڑی خواہش ہے ویسے......... :)
اچھا میری 2 سسٹرز یوکےمیں رہتی ہیں اُن کے میاؤں پیدا تو یوکے میں ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ بولتے اپنی مادری زبان ہیں یعنی پشتو،تو اسی لیئے میری سسٹرز بھی اب ساری پشتو بولتی ہیں شادی سے پہلے اُنہیں بالکل پشتو نہیں آتی تھی۔15 ،16 سال ہوگئے اُن کی شادی کو:)
فلک شیر — جنوری 18، 2013 2:44 شام
:):)
نیرنگ خیال — جنوری 18، 2013 3:12 شام
میں بھی کسی دن پوچھوں گا سوالات۔۔۔ پتہ نہیں کب۔۔۔ :)
نیلم — جنوری 18، 2013 5:20 شام
میں بھی کسی دن پوچھوں گا سوالات۔۔۔ پتہ نہیں کب۔۔۔ :)
جی ضرور :)
عمر سیف — جنوری 18، 2013 5:29 شام
نیلم رات کی چائے ؟؟
نیلم — جنوری 18، 2013 5:45 شام
کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔جی نایاب بھائی آپ کے لیئے جوابات حاضر ہیں :)
1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
پھول نازک ہوتا ہے اور کانٹا کرخت ۔اور پھول کی نزاکت کمزوری کی علامت نہیں خوبصورتی کی علامت ہے
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
عورت جب ماں بنتی ہے تو بلندیوں کو چھو لیتی ہے
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
آج کل کے دور میں تو بہت ضروری ہے،ایک مرد کو پڑھانا ایک فرد کو پڑھانا ہے اور عورت کو پڑھانا پورے معاشرے کو پڑھانا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی بہت ضروری ہوتی ہے
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
اگر دنیا میں عورت نا ہوتی تو دنیا بے رنگ ہوتی :)
5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
بالکل درست ہے:)
6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اُتنی ہی چُھپا کے رکھی جاتی ہے :) میرا نہیں خیال ہےکے بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
نہیں صرف دوستی کو سامنے رکھتی ہوں ،،کیونکہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں میں اچھائیاں زیادہ ہیں اور کچھ میں بُرائیاں ۔باقی مکلمل تو صرف اللہ کی ذات ہے۔ویسے کوئی دوست نہیں ہے ،سکول اور کالج میں تھیں وہ بھی صرف 4 ۔اب سب دور دُور ہوگئیں اپنی اپنی لائف میں بزی۔اب میری دوستی سب فیملی کےلوگوں سے ہی ہے۔میں بہت سوشل نہیں ہوں اسی لیئے دور کی دوستیاں نہیں رکھتی :D
نیلم — جنوری 18، 2013 5:46 شام
ہیں رات کی چائے،،،
سو جائے چُپ کر کے ،،،رات کی چائے نیند کو بگھادیتی ہے:D
عمر سیف — جنوری 18، 2013 5:48 شام
ہیں رات کی چائے،،،
سو جائے چُپ کر کے ،،،رات کی چائے نیند کو بگھادیتی ہے:D
میری کل چھٹی ہے۔ دفتر جانا ہوتا تو سو جاتا ابھی دو تین فلمز دیکھنی ہیں۔
نیلم — جنوری 18، 2013 5:54 شام
میری کل چھٹی ہے۔ دفتر جانا ہوتا تو سو جاتا ابھی دو تین فلمز دیکھنی ہیں۔
ایک بھی نہں پوری 2،3 ۔اچھا چلییے پی لیں پھر آپ پردیسی بھائیوں کےلیئے ویک اینڈ پہ یہ ہی انٹرٹینمنٹ ہوتی ہے
image-1_zps5416546f.jpg
عمر سیف — جنوری 18، 2013 6:00 شام
ایک بھی نہں پوری 2،3 ۔اچھا چلییے پی لیں پھر آپ پردیسی بھائیوں کےلیئے ویک اینڈ پہ یہ ہی انٹرٹینمنٹ ہوتی ہے
image-1_zps5416546f.jpg
ایک پردیسی کو طعنہ۔
جب تک جاگتی ہیں چائے بناتی رہیں۔ سزا
ملائکہ — جنوری 18، 2013 6:28 شام
واؤ نیلم آپ بہت اچھے جوابات دے رہی ہیں اور پلیز آپ اپنی تعلیم بھی بتا دیں یہاں تو سب فیملی ممبرز کی طرح ہی ہیں۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%86%DB%8C%D9%84%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.58870/page-5